Ihsas Television

Ihsas Television Directed & produced by,
Rahman Wali ihsas ,CEO at IHSAS Digital, reporter at 92News HD, Tribal News Network(TNN),Din News, KN News, Capital Tv.
(1)

working as a freelancer journalist on the voiceless people, education, health, peace and prosperity.

!اپنی رائے دیجیے
21/10/2025

!اپنی رائے دیجیے

21/10/2025

صوبے میں بدامنی، غربت اور این ایف سی (NFC) کا چیلنج موجود ہے۔ میری تجویز یہ ہے کہ وزیراعلیٰ اگرچہ پی ٹی آئی کے نمائندہ ہیں، مگر وہ چار کروڑ لوگوں کے نمائندے بھی ہیں لہٰذا اس ایوان کا تقدس برقرار رکھا جانا چاہیے۔

۲۸ جولائی کو باجوڑ میں غیر اعلانیہ طور پر ایک آپریشن شروع ہوا۔ کہا گیا تھا کہ ۲۰۰–۳۰۰ جنگجو یہاں داخل ہوئے ہیں، مگر دو ماہ اور ۲۲ دنوں کے دوران جو کارروائیاں ہوئیں اُن میں ۱۳ عام شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں بچے، عورتیں اور بوڑھے بھی شامل ہیں اور ۲۸ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ لیکن جس کے خلاف آپریشن کیا جارہا تھا وہ ایک نہیں مرا بلکہ عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اسمبلی پختونخوا عوام کا سپریم ادارہ ہے اور یہ اسمبلی فیصلے کرے گی تو دیگر تمام ادارے اُن فیصلوں کو مانیں گے۔ پاکستان ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک ادارہ ہے، پچھلے ۲۰ سالوں سے الیکٹرانک میڈیا میں اسے ایک خاص حیثیت دے دی گئی ہے۔ اصل ادارے تو مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ ہیں پھر اسے کیوں الگ شناخت دی جاتی ہے؟ اس دو ماہ اور ۲۲ دن کے آپریشن کے دوران دیکھا گیا کہ طالبان واڑہ مومند سے آ کر چارمنگ، کوٹکے، شریف خانہ اور دیگر علاقوں میں گھومتے پھرتے رہے، اور ان آپریشنز میں صرف عام عوام متاثر ہوئے۔ اس سردی کے موسم میں یہ لوگ کیسے آئی ڈی پیز ہونگے؟ آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر رہے ہیں، مگر انٹیلیجنس بنیاد پر کارروائیاں عام طور پر کمانڈو ایکشن ہوتی ہیں ایسی کارروائیاں ہم وہاں نہیں دیکھے بلکہ ہیلی کاپٹر آتے ہیں اور اوپر سے گولہ باری ہوتی ہے، چاہے نیچے کوئی بھی مرے۔

پچھلے 16 ماہ سے میں ان مسائل پر بات کر رہا ہوں مگر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ قبائلی عوام وہاں احساسِ محرومی کا شکار ہیں۔ برطانوی استعمار نے بھی اس خطے کو بفر زون قرار دیا تھا اور بعد میں پاکستان نے بھی اسے بفر زون ہی بنا دیا۔ بفر زون کو ختم کیا جائے اور جو حقوق دوسرے اضلاع کو دیے جا رہے ہیں، وہی حقوق وہاں کے عوام کو بھی دیے جائیں ساتھ ہی امن اور ترقیاتی فنڈز بھی فراہم کیے جائیں۔ اگر وفاق قبائلی اضلاع کو ان کا حق نہیں دے رہا تو آئیں ہم سب مل کر نیشنل اسمبلی کے سامنے بیٹھیں ہم آپ کے ساتھ ہوں گے اپنا حق لے کر آئیں گے۔

اگر آپ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتے ہیں تو پہلے ایک اہم تبدیلی ضروری ہے: پچھلے ۴۵ سال سے ملک کی مقتدر قوتوں نے افغانستان کی خارجہ پالیسی اپنے ہاتھ میں لی ہوئی ہے۔ جب تک وہ “ڈیپ اسٹیٹ” پالیسی ختم نہیں کریں گے، اور جب تک یہاں نجی ملیشیا کو ٹریننگ دے کر وہاں بھیجا جاتا رہے گا، ایسے مذاکرات ناکام ہی رہیں گے اور ان سے کوئی حقیقی فائدہ نہیں ہوگا۔ پہلے اس ملک میں ایک وسیع قومی مکالمے (Great National Dialogue) کی ضرورت ہے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بلالیا جائے، ریاست کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھ کر ایک ریڈ لائن مقرر کی جائے، اور واضح کیا جائے کہ بس! اس جنگ میں صرف پشتونوں کا خون بہہ رہا ہے۔ پچھلے سالوں میں اکثر اعداد و شمار میں ۸۰ ہزار کا ذکر کیا گیا، مگر حقیقت یہ ہے کہ ایک لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ پشتون اس ریاستی جنگی معاشیات میں شہید ہو چکے ہیں۔ یہ پالیسی تب تک نہیں بدلے گی جب تک پاکستان اس “جنگی اقتصادیات” کو ختم نہیں کرتا اور اس کی جگہ صنعتی و زرعی اقتصاد کو فروغ نہیں دیتا تو یہ مسئلے حل نہیں ہوگے۔ جنگی اقتصاد سے پاکستان نے کاروبار بنایا ہوا ہے کبھی امریکہ کے منصوبوں سے اور کبھی چین کے ذریعے اور یہ سارا کھیل ۲۷ویں آئینی ترمیم اور قبائلی اضلاع کو دوبارہ وفاق کے حصہ بنانے کے پروجیکٹس کے پس منظر میں کھیلا جاتا ہے اور آخر میں یہ سب ہمارے معدنی وسائل کے لیے ہوتا ہے۔

مولانا خانزیب شہید کی شہادت کے بعد اُن کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ان کے خاندان نے حکومت کی جانب سے منظور شدہ گرانٹ مسترد کر دی اور کہا کہ ہمیں گرانٹ نہیں بلکہ مولانا خانزیب کے قاتل چاہییں قاتلوں کو عوام کے سامنے لایا جائے۔ چند دن بعد حاجی میر اعظم جو اے این پی کے تحصیل نائب صدر تھے انہیں بھی شہید کر دیا گیا، مگر ان کے قاتلوں کی گرفتاری میں بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ایک طرف ہمیں مارا جاتا ہے اور دوسری طرف جب ہم اپنے حقوق، وسائل اور آئین کی بات کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ انہیں شیڈول فور میں ڈال دو اور غداری کے فتوے لگائے جاتے ہیں ۔

اس ایوان میں “Action and Aid of Civil Power” ایڈننس (یا متعلقہ قانون) کے حوالے سے متفقہ قرارداد پاس کی گئی تھی ضروری ہے کہ کابینہ اس قرارداد کی منظوری دے اور پھر اسے نافذ کر کے غیر ضروری فوجی شمولیت اور سول اقتدار کی مداخلت کو ختم کیا جائے۔

این ایف سی ایوارڈ (۲۰۱۰ کے فارمولے) کے تحت ملک کے معاشی وسائل کی منصفانہ تقسیم ضروری ہے۔ قبائلی اضلاع کے جو بقایا جات اور حصے واجب الادا ہیں، انہیں بڑھایا جائے اور بقایا جات ادا کیے جائیں

عوامی نیشنل پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی نثار باز خان کا اسمبلی اجلاس میں خطاب

| |

📢 اعلانِ گمشدگی 📢 محمد مروان ولد فضل سبحان سکنہ انعام خورو چینگی، ضلع باجوڑ، عمر 13 سال، بروز اتوار 05/10/2025 صبح 10 بج...
20/10/2025

📢 اعلانِ گمشدگی 📢
محمد مروان ولد فضل سبحان سکنہ انعام خورو چینگی، ضلع باجوڑ، عمر 13 سال، بروز اتوار 05/10/2025 صبح 10 بجے گھر سے ناراض ہوکر چلا گیا ہے اور ابھی تک واپس نہیں آیا۔
خصوصیات: سفید کپڑے، پیزار چپل، چہرے پر ایک کالا داغ، کلاس ہفتم کا طالبعلم اور دو آخری پاروں کا حافظ ہے۔
براہِ کرم جس کسی کو کوئی معلومات ہو، نیچے دئیے گئے نمبرز پر فوری رابطہ کرے۔
📞 03075718108
📞 03084900486 (WhatsApp)
📞 03075915307 (WhatsApp)
📞 03556350402 (WhatsApp)

اگر کسی سرکاری ملازم سے عوام مطمئن نہیں ہونگے تو وہ اپنے عہدے پر نہیں رہے گا ۔وزیراعلی سہیل افریدی
20/10/2025

اگر کسی سرکاری ملازم سے عوام مطمئن نہیں ہونگے تو وہ اپنے عہدے پر نہیں رہے گا ۔
وزیراعلی سہیل افریدی

20/10/2025

صوبے میں 3MPO کے تحت کسی بھی سیاسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، آزادی اظہار رائے اور تنقید برائے اصلاح ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے، سہیل آفریدی وزیراعلی

زبردست سہیل آفریدی 🔥پہلا ہی دفتری اجلاس بلا کر عمران خان کی یاد تازہ کر دی، آج کے اجلاس کے صرف چند احکام سن لیں آپکی طبی...
20/10/2025

زبردست سہیل آفریدی 🔥
پہلا ہی دفتری اجلاس بلا کر عمران خان کی یاد تازہ کر دی، آج کے اجلاس کے صرف چند احکام سن لیں آپکی طبیعت سنور جائے گی...
- کسی کیخلاف غلط FIR درج نہیں کی جائے گی
- وفاقی وزارت داخلہ نے پختونخواہ پولیس کو جو بلٹ پروف گاڑیاں دی ہیں وہ نہایت ناقص ہیں، گاڑیاں واپس بھیجنے کا حکم
- کسی بهی طالب علم پر FIR نہ کرنے کا حکم
- جیلوں میں کسی قیدی پر بهی ظلم نہیں ہونا چاہئے
- پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کروں گا مگر عوام کو شکایت ہوئی تو پولیس سے بهی حساب لوں گا
- صوبہ پختونخواہ میں جتنے سابق وزرائے اعلی ہیں سب کو سیکورٹی دینے کا حکم تاکہ وہ محفوظ رہیں
- سیاسی بنیادوں پر کسی پر FIR نہ کی جائے اور ناں ہی کسی کو 3MPO کے تحت جیل میں ڈالا جائے.
- ٹرانسفر اور پوسٹنگ 100 فیصد میریٹ پر ہو
- پارٹی ڈسپلن پر بهی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جلد بڑے اعلان کروں گا اور ان کو ہر صورت پورہ کرنا ہوگا
- شہید ارشد شریف کے نام پر یونیورسٹی بنانے کا اعلان
- تمام اضلاع میں نوجوانوں کیلئے کھیل کے میدان بنانے کا حکم
- تمام اضلاع میں ٹرائبل میڈیکل کالجز اور ٹرائبل یونیورسٹیز بنانے کا حکم
- پختونخواہ پولیس کو فنڈز کی کمی میں نہیں ہونے دوں گا مگر انصاف قائم آپ نے کرنا ہے.
- مجھ سمیت ہم سب عوام کے ملازم ہیں، عوام کو ہر ادارے میں ایسی بہتری نظر آنی چاہئے کہ ان کو اپنے ووٹ کا حق ادا ہوتا نظر آئے.

آپکا وزیر اعلی سہیل آفریدی

بنوں کے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقے پیپل داودشاہ سے دو پولیس اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔پولیس ذرائع ...
20/10/2025

بنوں کے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقے پیپل داودشاہ سے دو پولیس اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، مسلح افراد اہلکاروں کو نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں، جب کہ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

20/10/2025

‏کسی بھی طالب علم پر ایف آئی آر درج نہ کی جائے، وزیر اعلی سہیل افریدی کی ہدایت

پختونخواہ کی پہلی پارلیمانی میٹنگ!!افیسر کو کارگردگی کی بنیاد پر رکھاجائےگا امن کیلئے پولیس کو مکمل اختیارہوگا پولیس سیا...
20/10/2025

پختونخواہ کی پہلی پارلیمانی میٹنگ!!
افیسر کو کارگردگی کی بنیاد پر رکھاجائےگا امن کیلئے پولیس کو مکمل اختیارہوگا پولیس سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہوئی تو نوکری سے فارغ کریں گے مہنگائی کیلئے اج سے اقدامات کریں گے صحت اور تعلیم پر ایمرجینسی بنیادوں پر کام ہوگا!!
وزیراعلی سہیل افریدی

20/10/2025

خار چوک کباڑ شاپ میں پٹاخہ بلاسٹ ۔ایک زخمی۔

20/10/2025

باجوڑ ماموند میں میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں

20/10/2025

لڑنے کے لیے تیار ہوں ؟ مرنے کے لیے تیار ہوں ؟
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی۔

Address

Islamabad

Telephone

+923003956191

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ihsas Television posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ihsas Television:

Share