Daily Jinnah Digital

Daily Jinnah Digital Official Page of Daily Jinnah's Digital Media

https://dailyjinnah.com/home/?p=39288
05/05/2026

https://dailyjinnah.com/home/?p=39288

ایک سال قبل 7 مئی 2025 کو پاک بھارت سرحد کے قریب فضائی جھڑپ کے دوران کیا ہوا دنیا کی سب سے بڑی ڈاگ فائٹ کیسے لڑی گئی اور اس جنگ کا آخر میں فاتح کون تھا ؟ بہت سے رازوں سے پرد....

کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں ٹرک پر لدی ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی 74 موٹرسائیکلیں جل گئیں۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ...
10/03/2026

کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں ٹرک پر لدی ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی 74 موٹرسائیکلیں جل گئیں۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گڈاپ کے قریب موٹرسائیکلوں کے ٹرک میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے کہا کہ آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور بھی معمولی زخمی ہوا۔ ایک فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا تھا۔

موٹرسائیکلوں سے لدا ٹرک کراچی سے ملتان جا رہا تھا۔

ایران، امریکا و اسرائیل کے درمیان جاری جن گ کے دوران ایرانی دارالحکومت تہران پر ایک بار پھر شدید فضائی ح ملے کیے گئے ہیں...
10/03/2026

ایران، امریکا و اسرائیل کے درمیان جاری جن گ کے دوران ایرانی دارالحکومت تہران پر ایک بار پھر شدید فضائی ح ملے کیے گئے ہیں، جنہیں جن گ شروع ہونے کے بعد اب تک کی سب سے شدید بم باری قرار دیا جا رہا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق چند گھنٹے قبل ہونے والے ح ملوں میں شہر کے مشرقی، جنوبی اور مغربی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، دھ ماکے اس قدر شدید تھے کہ قریبی عمارتوں کی کھڑکیاں تک لرز اٹھیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ ح ملے جن گ کے آغاز کے بعد سب سے طاقتور ح ملوں میں شامل ہیں۔

ایران کے شہر کرج میں حملوں کے نتیجے میں بجلی کے نظام کے کچھ حصے متاثر ہوئے۔

اصفہان میں حکام کے مطابق گورنر ہاؤس اور ایک یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل تاریخی مقام کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ادھر مشرقی تہران کے علاقے رسالت اسکوائر کے قریب ح ملے میں کم از کم 40 افراد شہید ہو گئے۔

حکام کے مطابق جن گ شروع ہونے کے بعد سے ام وات کی مجموعی تعداد 1300 سے تجاوز کر چکی ہے، جسے انتہائی تشویش ناک قرار دیا جا رہا ہے۔

ایران کے پاسدارنِ انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایرانی فوج نے کردستان میں کرد مس لح گروپوں کی تنصیبات کو ن ش انہ بنایا...
05/03/2026

ایران کے پاسدارنِ انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایرانی فوج نے کردستان میں کرد مس لح گروپوں کی تنصیبات کو ن ش انہ بنایا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی نے 3 سرحدی صوبوں میں کرد جن گج وؤں کے ایران میں داخل ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔

دوسری جانب امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایران پر عراقی کردوں نے زمینی حملہ شروع کر دیا ہے۔

امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ 1ہزار عراقی کردوں نے ایران کے خلاف زمینی کارروائی شروع کر دی ہے اور ہزاروں کرد سرحد پار کر کے ایرانی علاقوں میں داخل ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بھی کہا تھا کہ امریکی فوج تو ایران کے خلاف باغی وں کو مس لح نہیں کر رہی تاہم انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکی حکومت کے دیگر حصے ممکنہ طور پر اس کام میں شریک ہوں۔

آبنائے ہرمز کے معاملے پر کشیدگی برقرار رہنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔میڈ...
05/03/2026

آبنائے ہرمز کے معاملے پر کشیدگی برقرار رہنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا تاحال آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران سے چھڑوانے میں کامیاب نہیں ہو سکا، جس کے باعث عالمی توانائی منڈی میں بے یقینی کی صورتِ حال برقرار ہے۔

سنگاپور میں ہونے والی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 84 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل بھی مہنگا ہو گیا ہے اور اس کی قیمت بڑھ کر 77 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے کی جغرافیائی صورتِ حال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے، کیونکہ دنیا کی بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل اسی اہم بحری گزرگاہ کے ذریعے ہوتی ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کے وقت کا تعین اسرائیل کی متوقع کارروائی کو مدِن...
03/03/2026

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کے وقت کا تعین اسرائیل کی متوقع کارروائی کو مدِنظر رکھ کر کیا گیا۔

مارکو روبیو نے کانگریس رہنماؤں کو بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ امریکا نے ایران پر حملہ اس لیے کیا کیونکہ اسے معلوم تھا کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرے گا۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اگر امریکا پہلے حملہ نہ کرتا تو امریکی فوج کو زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو پہلے سے معلوم تھا کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے والا ہے جس کے بعد ایران امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتا تھا، اسی خطرے کے پیشِ نظر امریکا نے پیشگی کارروائی کی۔

مارکو روبیو کا مزید کہنا ہے کہ امریکا کا مقصد ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام کو تباہ کرنا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایرانی عوام موجودہ حکومت کا خاتمہ کر کے نیا سیاسی نظام قائم کریں۔

دوسری جانب امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے خطے میں امریکی اڈوں اور تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے امریکی اہلکاروں کی تعداد 3 سے بڑھ کر 6 ہو گئی ہے۔

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ صہیونیت انسانیت کے لیے خطرہ ہے، ایران پر جنگ مسلط کی گئی، جس کا ایجنڈا اسرائیلی ا...
03/03/2026

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ صہیونیت انسانیت کے لیے خطرہ ہے، ایران پر جنگ مسلط کی گئی، جس کا ایجنڈا اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان، اسرائیل اور بھارت کا مشترکہ ایجنڈا پاکستان دشمنی ہو سکتا ہے، قوم کو سازش کو سمجھنا ہو گا۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ اسرائیل کے قیام سے آج تک اسلامی دنیا پر آنے والی ہر آفت کے پیچھے صہیونی نظریہ ہے، صہیونیت نے ایک صدی سے عالمی معاشی نظام کو کنٹرول کیا، بڑی طاقتیں صہیونیت کے زیرِ اثر ہیں۔

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہو گا، پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دوپہر 1 بجکر 44 منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطا...
03/03/2026

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہو گا، پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دوپہر 1 بجکر 44 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ​پاکستان میں دوپہر 2 بجکر 50 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہو گا۔

​شام 4 بجکر 5 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہو گا، ​چاند گرہن شام 4 بجکر 34 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا، ​شام 5 بجکر 3 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہو جائے گا، ​شام 6 بجکر 17 منٹ پر جزوی گرہن کا اختتام ہو گا اور پھر ​رات 7 بجکر 23 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔

پاکستان میں چاند طلوع ہونے کے وقت گرہن جزوی طور پر دکھائی دے گا۔

چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا اور دیگر مقامات میں بھی دیکھا جائے گا۔

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا آیا تھا جب اُنہیں ہندی فلم انڈسٹری میں بہت کم کام مل رہا...
02/03/2026

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا آیا تھا جب اُنہیں ہندی فلم انڈسٹری میں بہت کم کام مل رہا تھا اور اِنہیں اپنی شناخت برقرار رکھنے کے لیے ہالی ووڈ کا رخ کرنا پڑا۔

بھارتی انفلوئینسر کی ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کہا کہ فلمی صنعت میں کام کرنا آسان نہیں، یہ سیاست اور تعلقات پر مبنی نظام ہے جہاں کامیابی عارضی ہوتی ہے۔

ان کے مطابق بالی ووڈ سے ہالی ووڈ جانے سے قبل اِنہیں محسوس ہو رہا تھا کہ ان کے پاس کام کے محدود مواقع ہیں اور وہ ذہنی، جذباتی اور جسمانی طور پر خود کو بچانے کے لیے نیا راستہ اختیار کرنا چاہتی تھیں۔

حالیہ امریکا و اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث تیل کی...
02/03/2026

حالیہ امریکا و اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے، عالمی منڈی میں ایک دن میں خام تیل کی قیمت 5.79 فیصد بڑھ گئی۔

خام تیل کی قیمت 4.22 ڈالرز اضافے کے بعد 77.09 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث ایران پر امریکی اسرائیلی حملے تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ ہیں۔

دوسری جانب ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں 10 فی صد اضافہ ہو گیا، قیمت 80 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا اندازہ ہے کہ بحران جاری رہا تو تیل کی عالمی قیمت 100 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

Address

Jinnah Building , Block 5J, Sitara Market, G-7 Markaz
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Jinnah Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Jinnah Digital:

Shortcuts

Share