خولہ بنتِ ریحان

خولہ بنتِ ریحان Kids at home, 👩‍👧‍👧Career in focus. 🥊
Quitting the office, not my ambition🏔️
Digital creator
Influencer

ایک دن میں صبح 10  بجے مارکیٹ چلی گئی، رمضان کا آخری عشرہ تھا اور آخری جمعہ بھی، لیکن پوری مارکیٹ میں ہو کا عالم تھا، مج...
09/09/2026

ایک دن میں صبح 10 بجے مارکیٹ چلی گئی، رمضان کا آخری عشرہ تھا اور آخری جمعہ بھی، لیکن پوری مارکیٹ میں ہو کا عالم تھا، مجھے تھا کہ عید میں کم دن رہ گئے شاید مارکیٹ کھلی ہو

پھر 12 بجے تک میں ویٹ کرتی رہی، ایک خاکروب نے بتایا کہ ظہر سے پہلے نہیں کھلے گی مارکیٹ

پھر وہاں قریب مسجد میں بیٹھ کہ ویٹ کرنا پڑا، سوچا چلو تھوڑا ایکسٹرا ثواب ہی کما لیں

کراچی کی بات کر رہی ہوں

مجھے لگتا ہے ہمارے پیچھے رہ جانے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہم صبح برکت والا وقت سو کے گزار دیتے ہیں۔ 🙄

‎کچھ دن سے ایسا ہو رہا ہے کے سونے کے دوران بہت عجیب سی بدبو آتی ہے،  جیسے کسی کے پسینے کی تیز سی‎لیکن بس جھونکا سا ہوتا ...
08/09/2026


کچھ دن سے ایسا ہو رہا ہے کے سونے کے دوران بہت عجیب سی بدبو آتی

ہے، جیسے کسی کے پسینے کی تیز سی

‎لیکن بس جھونکا سا ہوتا ہے، اور کوئی آس پاس ہوتا بھی نہیں، لیکن سمیل گھر والوں کے پسینے جیسی ہوتی بھی نہیں

یا جب میں نماز پڑھ رہی ہوتی ہوں تب آتی ہے، جیسے کوئی گزرا ہو

‎پھر کل کی بات ہے بالکل فریش چکن سے بریانی بنائی، اور لنچ آفس کے لیے دیا ہسبینڈ کو، اور خود جب میں کھانے لگی شام میں تو کھاتے کھاتے ہی چکن کے پیس سے ایسی سمیل آئی جیسے خراب ہوتا ہے، اور پھر میں نے بہت بار سونگھ کے دیکھا لیکن نہیں تھی سمیل، بالکل نارمل تھا سب۔
‎میں نے ذکر نہیں کیا ہسبینڈ سے کیونکہ مجھے خود ہی لگا وہم ہوگا، لیکن آج

ناشتہ کرتے خود انہوں نے کہا کہ اچانک ایک نوالے میں سمیل آئی ہے، بالکل فریش انڈا تھا،
پھر انہوں نے ہی بتایا کہ لنچ میں سے بھی کسی ایک نوالے میں ہوتا ہے ایسا، اور پھر اگر کسی کو چیک بھی کروائیں تو سب ٹھیک ہوتا ہے، مینز کوئی بدبو نہیں آتی۔
‎مجھے سمجھ نہیں آرہا ایسا کیوں ہو رہا ہے۔
‎کسی اور کے ساتھ ہوا ایسا؟
‎کسی کو کوئی ایکسپیرینس ہوا ہو۔

ہاں 2،3 مہینے پہلے ایک اور واقعہ ہوا تھا، کہ ایک واش روم کے شاور اور واش بیسن کے نل میں سے انتہائی ناگوار بدبو آنے لگی، دوسرے واش روم میں ایسا کچھ نہیں ہوا نہ کچن اور گھر کی باقی لائنوں میں، بدبو ایسی تھی جیسے کوئی جانور مر جاتا ہے تو بدبو آتی ہے،

پھر ساری ٹوٹیاں اتار کے دیکھ لیا کچھ بھی نہیں نکلا، اور بعد میں بدبو بھی نہیں رہی،(یہ سب باتیں اسی واقعے کے بعد سے شروع ہوئی)

ایک اور بات بھی ہوئی ہے میری بیٹی کے اور میرے جوتوں کا ایک ایک پیئر غائب ہو گیا حالانکہ ہمارے گھر کوئی آتا جاتا بھی نہیں۔ باقی سب جوتے وہیں ہیں بس یہ 2 پیئرز غائب ہیں، پورا گھر دیکھ لیا کہیں نہیں، ایون سردی گرمی کے کپڑوں والے بیگز بھی کھول کے دیکھ لیے۔
یہ سب باتیں محض اتفاق بھی ہو سکتی ہیں، کبھی کسی کے ساتھ ہوا اس طرح کا عجیب معاملہ؟

ہر خاندان میں کوئی نہ کوئی ایک فرد ضرور ایسا ہوتا ہے جو خود کو ولی اللہ یا ولی اللہ سے کم نہیں سمجھتا۔ اپنے آپ کو کسی پی...
07/09/2026

ہر خاندان میں کوئی نہ کوئی ایک فرد ضرور ایسا ہوتا ہے جو خود کو ولی اللہ یا ولی اللہ سے کم نہیں سمجھتا۔
اپنے آپ کو کسی پیر، فقیر یا پہنچے ہوئے بزرگ کے مرتبے پر فائز سمجھنا ان کی عادت ہوتی ہے۔
ان کا پورا فلسفہ یہی ہوتا ہے کہ ان سے تعلق رکھنے والے جتنے بھی لوگ ہیں، اگر وہ کسی پریشانی یا مصیبت کا شکار ہیں،
تو وہ صرف اس وجہ سے ہے کیونکہ انہوں نے اس شخص کو کوئی تکلیف پہنچائی تھی۔
وہ ہر وقت یہی کہتے رہتے ہیں کہ: "فلاں نے میرے ساتھ یہ زیادتی کی تھی، اس لیے آج وہ اس حال کو پہنچا"، یا "اس نے میری بات نہیں مانی تھی، اسی لیے اس کے ساتھ ایسا ہو گیا!"

یعنی اگر کوئی دوسرا شخص کسی آزمائش میں بھی پھنسا ہو، تو ان کو یہی لگتا ہے کہ یہ آفت اس پر صرف اس لیے آئی ہے کیونکہ ان کا دل دکھا تھا۔

ایسے لوگوں کا رویہ یہ ہوتا ہے کہ وہ کسی سے بھی مذاق میں، طنزاً یا غصے میں کچھ بھی کہہ دیں گے اور خود کو بالکل حق بجانب بھی سمجھیں گے۔ انہیں ذرہ برابر احساس نہیں ہوتا کہ انہوں نے کوئی غلط یا دل دکھانے والی بات کی ہے۔

لیکن دوسری طرف، وہ سامنے والے کو اتنی بھی اسپیس نہیں دیتے کہ اگلا انسان اپنی صفائی میں کچھ کہہ سکے۔
اور اگر خدانخواستہ سامنے والا بھی بالکل اسی لہجے میں ان سے بات کر لے یا جواب دے دے،
تو سارا قصور اور غلطی فوراً سامنے والے کی بن جاتی ہے۔

میں نے ایک mop لینا تھا بہت عرصے سے، آج ہسبینڈ نے کہا لے لو، لیکن بعد میں جتا بھی دیا کہ اتنا مہنگا  لیا !! ہے تو پونچھا...
06/09/2026

میں نے ایک mop لینا تھا بہت عرصے سے، آج ہسبینڈ نے کہا لے لو،
لیکن بعد میں جتا بھی دیا کہ اتنا مہنگا لیا !!
ہے تو پونچھا ہی نا!!

اسی لیے کہتی ہوں عورت کو خود مختار ہونا چاہیے، اپنی مرضی سے جو دل چاہے خریدیں،

میں نے کونسا اپنے ذاتی استعمال کی چیز لی ہے، گھر کی صفائی ہی کرنی ہے نا!!

05/09/2026

پوچھنا یہ تھا کہ اگر کسی کا بچہ ایک کِلو چینی اور ایک کِلو چاول مکس کر دیں تو کیا کرنا چاہیے؟ 🙆🏼‍♀️🤦🏼‍♀️🤷‍♂️
05/09/2026

پوچھنا یہ تھا کہ اگر کسی کا بچہ ایک کِلو چینی اور ایک کِلو چاول مکس کر دیں تو کیا کرنا چاہیے؟ 🙆🏼‍♀️🤦🏼‍♀️🤷‍♂️

میری بھتیجی نے جب Phonics کے ساتھ الفاظ جوڑ کر پڑھنا شروع کیے، تو وہ دنیا کی ہر چیز پڑھنے کی کوشش کرتی تھی۔👩🏻‍🎓👩🏻‍🎓ایک د...
03/09/2026

میری بھتیجی نے جب Phonics کے ساتھ الفاظ جوڑ کر پڑھنا شروع کیے، تو وہ دنیا کی ہر چیز پڑھنے کی کوشش کرتی تھی۔👩🏻‍🎓👩🏻‍🎓
ایک دن ہم کہیں باہر جا رہے تھے تو کہنے لگی، 'ماما! یہ ٹوائلٹ (Toilet) کے اتنے بڑے بڑے بورڈ کیوں لگے ہوئے ہیں؟' اس کی ماں نے پوچھا، 'کہاں لگے ہیں؟' تو اس نے 'To Let' کے سائن بورڈز کی طرف اشارہ کر کے کہا، 'وہ والے!' 😂

پھر ایک دن وہ اپنے بابا کے ساتھ کہیں گئی تھی، واپس آ کر پوچھتی ہے، 'پہاڑ مکی کیا ہوتا ہے؟
جب پوچھا کہ سپیلنگ کر کے بتاؤ تو وہ اسے یاد نہیں تھے۔
کہتی ہے، 'جہاں سے سموسے لیے تھے، وہیں لکھا تھا
میں نے سو طرح سے جوڑ توڑ کیے لیکن مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا، پھر میں نے کہا، 'اب جب باہر جائیں گے تو مجھے بتانا کہاں لکھا تھا
(ویسے آخر تک پڑھنے سے پہلے آپ guess کریں کہ کیا اصل word ہو گا)
خیر وہ بات تو ہم بھول گئے، پھر ایک دن میڈیسن لینے گئے تو کہنے لگی، 'یہی تو ہے پہاڑ مکی!' 😂
پہلے تو مجھے سمجھ نہیں آیا،
پھر غور کیا Pharmacy پر تو میری ہنسی ہی نہیں رک رہی تھی۔ 🥴🥴
اب تو وہ سیکنڈ اسٹینڈرڈ میں ہے، لیکن اب بھی کبھی کبھی ایسے الٹے سیدھے لفظ جوڑ لیتی ہے

آپ کمنٹ میں بتائیں اس طرح کا کوئی فنی توڑ جوڑ کیا کبھی بچوں نے 👩🏻‍💻🙄

اے سی میں ایک آپشن ہوتا ہے  ڈرائی موڈ۔مجھے  لگتا ہے بہت کم لوگ یہ موڈ استعمال کرتے ہوں گے،یہ عام طور پر نمی والے موسم می...
02/09/2026

اے سی میں ایک آپشن ہوتا ہے ڈرائی موڈ۔
مجھے لگتا ہے بہت کم لوگ یہ موڈ استعمال کرتے ہوں گے
،
یہ عام طور پر نمی والے موسم میں کام آتا ہے،

اکثر برسات کے موسم میں جب باہر ٹمپریچر تو کم ہوتا ہے لیکن نمی کی وجہ سے حبس اور گرمی اتنی ہوتی ہے کہ پنکھے کی ہوا نہیں لگتی اور اے سی ہی چلانا پڑتا ُُہے۔
اور ہم لوگ نارمل جو ٹمپریچر پہ چلا رہے ہوتے ہیں، وہی چلاتے رہتے ہیں۔

نارمل موڈ کے بجائے اگر آپ اسے 'ڈرائی موڈ' پر چلائیں گے، تو یہ ہوا سے ساری نمی ختم کر دے گا جس سے کم ٹمپریچر کیے بغیر بھی کمرہ زبردست ٹھنڈا اور آرام دہ محسوس ہوگا۔ اس سے اے سی پر زور کم پڑتا ہے اور بجلی کے بل میں بھی اچھی خاصی بچت ہوتی ہے۔

کیا آپ کو یہ پہلے سے معلوم تھا؟ اگر نہیں، تو پوسٹ شیئر کریں تاکہ دوسروں کا بھی فائدہ ہو سکے!

🍂مجھے بچپن سے ہی خزاں کا موسم بہت پسند ہے۔ جب بھی کسی کو یہ بات بتائی، آگے سے یہی سننے کو ملا کہ "لو! یہ بھی کوئی پسند ک...
02/09/2026

🍂
مجھے بچپن سے ہی خزاں کا موسم بہت پسند ہے۔ جب بھی کسی کو یہ بات بتائی، آگے سے یہی سننے کو ملا کہ "لو! یہ بھی کوئی پسند کرنے والا موسم ہےبھلا؟"
لیکن یہ موسم پسند کیوں نہ ہو؟ گرمیوں کے وہ لمبے، تھکا دینے والے دن اور حبس سے بھری گھٹن زدہ راتیں گزارنے کے بعد جب انسان اس موسم میں پہلا قدم رکھتا ہے، تو روح تک کو سکون مل جاتا ہے۔

حبس کا زور ٹوٹنے لگتا ہے، شاموں میں ایک ہلکی خنکی آنے لگتی ہے، اور جب خزاں کی خشک ہوا چلتی ہے تو یوں لگتا ہے جیسے گھر کی دیواروں کی سیلن کے ساتھ ساتھ دل و دماغ پر چھائی بیزاری اور تھکن بھی ختم ہو رہی ہو۔
مجھے یہ خنک اور خشک ہوا بہت اچھی لگتی ہے۔

ذرا imagine کریں…

ایک لمبا، اور کم رش والا راستہ ہو جس کے دونوں طرف زرد پتوں سے ڈھکے درخت ہوں، ہلکی ہلکی ہوا چل رہی ہو اور انسان بس خاموشی سے چلتا ہی جائے۔
قدم اٹھاؤ تو پاؤں کے نیچے زرد پتوں کی چرمرانے کی ہلکی سی آواز ہو… کوئی ساتھ نہ ہو،
بس خاموشی، تنہائی اور خزاں کی ایک خوبصورت شام! 🍁☕

آپ کو کونسا موسم پسند ہے؟

بارش چاہے دن کو 7 بجے ہو یا رات 2  بجے  میری اولاد نے لازمی نہانا ہے ! پہلے دھلے ہوئے کپڑے خشک ہونے میں نہیں آتے، اوپر س...
01/09/2026

بارش چاہے دن کو 7 بجے ہو یا رات 2 بجے میری اولاد نے لازمی نہانا ہے !

پہلے دھلے ہوئے کپڑے خشک ہونے میں نہیں آتے، اوپر سے یہ مزید گیلے کر کر کہ رکھی جاتی ہیں

مجھے تو لگتا ہے پوری سوسائٹی میں ہم تینوں ماں بیٹیاں پاگل مشہور ہونگی 😅😅

جب بابا گھر ہوں تب تو نکلنا امپاسبل ہے، نا ہوں تو موجاں ای موجاں 😆

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when خولہ بنتِ ریحان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to خولہ بنتِ ریحان:

Shortcuts

Share