Mohammad Aslam Ghauri

Mohammad Aslam Ghauri I am Mohammad Aslam Ghauri, spokesperson for Jamiat Ulema-e-Islam Pakistan (JUI).

Kindly stay connected for official updates, press briefings, statements, and ongoing initiatives.

18/08/2026

سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم، صحافی کے سوال پر مولانا فضل الرحمان کا جواب:
میرا خیال ہے کہ بہت دیر کر دی انہوں نے۔ یہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ جس وقت مریض کو صحت کے حوالے سے کوئی شکایت ہو جائے تو اس پر فوری کارروائی ہونی چاہیے تھی۔ اتنا لمبا عرصہ بلاوجہ ملک کے اندر ایک ایشو پیدا کرنا، اس پر ایک بے قراری سامنے آ جاتی ہے۔ ان سے وابستہ جو حلقے ہیں، ورکرز اور لوگ، وہ بلاوجہ ایک کرب سے گزر رہے ہوتے ہیں۔ تو یہ فیصلہ اگر آنا تھا تو بہت پہلے آ جانا چاہیے تھا۔ اب بھی اگر آیا ہے، دیر آید، درست آید۔

17/08/2026
مرکزی ترجمان جمعیت علماء اسلام پاکستان محمد اسلم غوری صاحب
17/08/2026

مرکزی ترجمان جمعیت علماء اسلام پاکستان محمد اسلم غوری صاحب

*جمعیت ہر میدان میں آگے*  *》جوڈو کراٹے ایشین گولڈ میڈل جمعیت علماء اسلام کے کارکن کے نام۔**》ان دو ہونہار گولڈ میڈل لینے ...
17/08/2026

*جمعیت ہر میدان میں آگے*
*》جوڈو کراٹے ایشین گولڈ میڈل جمعیت علماء اسلام کے کارکن کے نام۔*

*》ان دو ہونہار گولڈ میڈل لینے والے کارکنان کے اعزاز میں پروگرام یوسی 1 صفورا ٹاون مین منعقد ہوا۔*
* ● *مہمان خصوصی*
* جمعیت علماء اسلام پاکستان کے *ترجمان محترم اسلم* *غوری صاحب*۔ امیر ضلع شرقی *مولانا محمد غیاث صاحب۔ امیر صفورا ٹاون قاری محمد اسماعیل کولاچی۔نے خطاب فرمایا۔ مزید وفد میں۔فاروق سید۔* *جمال خان کاکڑ۔ قاری زرداد بٹگرامی صاحب جنرل سیکریٹری صفورا مولانا فصیح اللہ ۔ عادل صدیقی۔مولانا کلیم اللہ*۔قاری ابوبکر صدیق ودیگر نے شرکت کی۔

17/08/2026

جامعہ دارالاسلام کوئٹہ ٹاؤن کراچی میں 14 اگست کے مبارک اور تاریخی موقع پر جشنِ آزادی کی عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی ترجمان، محمد اسلم غوری صاحب نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے آزادی کی نعمت کی قدر، ملکی استحکام اور قومی یکجہتی پر اہم گفتگو کی۔

A delegation of the Jamiat Ulema-e-Islam (F) led by Aslam Ghouri, Maulana Noor-ul-Haq and Maulana Kaleemullah delivered ...
16/08/2026

A delegation of the Jamiat Ulema-e-Islam (F) led by Aslam Ghouri, Maulana Noor-ul-Haq and Maulana Kaleemullah delivered a special message from JUI-F chief Maulana Fazlur Rehman to Karachi Press Club President Fazil Jamili. Former KPC President Saeed Sarbazi, KPC Governing Body member Akhtar Soomro and Arif Baloch were also present on the occasion.

16/08/2026

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے جمعیت علمائے اسلام ضلع جنوبی کے امیر مولانا نور الحق اور جمعیت علمائے اسلام ضلع شرقی کے رہنما مولانا کلیم اللہ کے ہمراہ کراچی پریس کلب کے سامنے پانچ سے پندرہ گریڈ کی سرکاری ملازمتوں کے امیدواروں کے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزگار کے حق کے لیے احتجاج کرنے والے نوجوانوں کی آواز دبانے کے بجائے ان کے جائز مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سے پندرہ گریڈ کی آسامیوں کے لیے امتحان پاس کرنے والے امیدوار طویل عرصے سے اپنے جائز حق کے حصول کے لیے احتجاج کر رہے ہیں، مگر حکومت کی جانب سے ان کے مسئلے کے حل کے لیے تاحال سنجیدہ اور مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔

اسلم غوری نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ نوجوانوں کو اپنے حق کے لیے سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور کرنا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان مظلوم اور اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے طبقات کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم پانچ سے پندرہ گریڈ کے امیدواروں کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ان کے مسئلے کا حل نکالا جائے۔

مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے کے بجائے انہیں باعزت روزگار فراہم کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع ہونے کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی

Address

I9 Markaz
Islamabad

Telephone

+923008299577

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohammad Aslam Ghauri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share