
18/09/2025
گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے فنی تعلیم کی بحالی چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود اور سنو پاکستان نیوز کا شکریہ گلگت بلتستان: عوامی سطح پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ میٹرک ٹیک جیسے اہم اور مستقبل ساز منصوبے کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے عوامِ گلگت بلتستان نے اس اہم پیشرفت پر چیئرمین وزیرِاعظم یوتھ پروگرام جناب رانا مشہود احمد خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے نوجوانوں کی فنی تربیت اور خود انحصاری کے لیے اس منصوبے کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
یہ منصوبہ نوجوان نسل کے لیے ٹورازم مینجمنٹ، انڈسٹریل الیکٹریشن اور فیشن ڈیزائننگ جیسے کورسز کے ذریعے عملی ہنر کے مواقع پیدا کرے گا۔
عوام نے سنو پاکستان نیوز اور انجینئر عرفان حیدر کا بھی خاص طور پر شکریہ ادا کیا، جنہوں نے وقت پر میڈیا کے ذریعے آواز بلند کی اور حکام کو صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا۔
انجینئر عرفان حیدر نے اس موقع پر کہا:۔"یہ صرف ایک تعلیمی منصوبہ نہیں، نوجوان نسل کی معاشی خود مختاری اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ ہم نے آواز اٹھائی اور اللہ کا شکر ہے کہ نتیجہ سامنے آیا۔
یہ اقدام گلگت بلتستان میں تعلیم اور ہنر کے شعبے میں ایک مثبت اور پائیدار تبدیلی کی نوید ہے۔