10/09/2025
"لیگی رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کی تقریر میں غلطی پر معذرت، فتوے اور سیاست سے گریز کی اپیل"
✍️ وائس لائن نیوز: ( نمائندہ معاویہ بلوچ ) — لیگی رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے اپنی تقریر کے دوران ہونے والی غلطی پر کھلے عام معذرت کر لی۔ انہوں نے کہا کہ ان سے انجانے میں ایک لفظی لغزش ہوئی جس پر وہ دل سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو بلاوجہ بڑھانے اور سیاست کی نذر کرنے کی ضرورت نہیں، اور نہ ہی فتووں کے ذریعے اس پر کسی قسم کا تنازع کھڑا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اور ذاتی اختلافات اپنی جگہ لیکن دینی معاملات کو اختلافات کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے۔
لیگی رہنما نے عوام اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں اور منفی پراپیگنڈے پر کان نہ دھریں اور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
#