
29/03/2024
چغرزی پاندھیڑ میں پک اپ گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بدقسمت گاڑی سواڑی بازار سے شاہی جارہی تھی، بریک فیل ہو کر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین، دو بچے اور ایک ڈرائیور شامل ہے، اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔