
10/05/2025
*پنڈی گھیب کے رہائشی محمد یوسف کے صاحبزادے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف حیدر آباد ایئربیس پر جام شہادت نوش کر گئے*
ابتدائی تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب شہر کے محلہ مسجد مائی مصاحب بانو کے رہائشی محمد یوسف کے صاحبزادے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف انڈیا کیجانب سے میزائیل حملے کے دوران حیدر آباد ایئر بیس پر جام شہادت نوش کر گئے ، ذرائع کے مطابق انکی اپنے والد سے آخری ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے اپنے والد کو کہا کہ میں ہر نماز میں اپنی شہادت کے لیئے دعا کر رہا ہوں ، آپ بھی میرے لیئے دعا کیا کریں جسکے بعد انکا تین روز سے کوئی رابطہ نہ ہوا بعدازاں انکی شہادت کی خبر ملی ، شہید کے بزرگ والد محمد یوسف کو اپنے نوجوان بیٹے کی شہادت پر فخر ہے اور انکا کہنا ہے کہ بیٹے کے چلے جانے کا صدمہ اپنی جگہ مگر قوم کے لیئے قربانی دیکر اس نے اپنے ملک کا نام روشن کیا اور لاج رکھی ، اطلاع کے مطابق شہید کی نماز جنازہ کل مورخہ 11 مئی بروز اتوار صبح 10 بجے ریس کورس گراؤنڈ راولپنڈی میں ادا کیجائے گی
رپورٹ : مدثر عزیز ، پنڈی گھیب