Haripur Update

  • Home
  • Haripur Update

Haripur Update News & Media Website

11/08/2025

ہری پور کے شہریوں نے پاکستان تحریک انصاف کی گزشتہ 12 سالہ کارکردگی پر سوال اٹھا دیے۔ متعدد ترقیاتی منصوبوں پر افتتاحی تختیاں تو لگا دی گئیں اور فنڈز بھی منظور ہوئے، مگر کام تاحال شروع نہیں ہوا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت صرف دو منٹ کی گفتگو میں بے نقاب ہو جاتی ہے کہ کس طرح دعوے اور وعدے کاغذی حد تک محدود رہے۔

تھانہ ٹی آئی پی کی حدود گاؤں ڈوئیاں خشکی میں روزنامہ شمال کے ڈسٹرکٹ رپورٹر محمد وحید پر رپورٹنگ کے دوران بااثر افراد نے ...
10/08/2025

تھانہ ٹی آئی پی کی حدود گاؤں ڈوئیاں خشکی میں روزنامہ شمال کے ڈسٹرکٹ رپورٹر محمد وحید پر رپورٹنگ کے دوران بااثر افراد نے حملہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر زبردستی ملکیتی تعمیرات کو ایکسکیویٹر مشین کے ذریعے مسمار کرکے زمین پر قبضہ جمانے کی کوشش کی، اسی دوران موقع پر موجود صحافی محمد وحید کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی اطلاع پر تھانہ ٹی آئی پی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
ورکنگ جرنلسٹ گروپ کے صدر شاہد اختر نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں پر حملہ آزادی صحافت پر براہِ راست حملہ ہے، ایسے واقعات برداشت نہیں کیے جائیں گے
جنرل سیکرٹری عصمت شاہ مشوانی نے کہا کہ متعلقہ حکام فوری ایکشن لیں، ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسے اقدامات کی جرات نہ ہو۔
journalist

✊ نعرہ برائے اتحاد صحافت ✊"صحافیوں کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے ہم نہیں مانتے!یہ ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے!نہ کوئی دھمکی کا ...
19/07/2025

✊ نعرہ برائے اتحاد صحافت ✊

"صحافیوں کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے ہم نہیں مانتے!
یہ ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے!
نہ کوئی دھمکی کا ثبوت، نہ کوئی گواہ،
نہ سی سی ٹی وی فوٹیج، نہ برآمدگی—پھر بھی جھوٹی ایف آئی آر؟
تمام صحافیوں کو ایک چھتری تلے لانے کی مہم کا آغاز!
بند کرو بند کرو یہ غنڈہ گردی بند کرو!"

17/07/2025

جھوٹے مقدمے، گرفتاری اور کردار کشی کے باوجود ڈی پی او کے ساتھ بیٹھنا صحافی برادری کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے — شاہد اختر اعوان

ہری پور (ہم گواہ)سینئر صحافی حارث سواتی کے خلاف جھوٹے مقدمے، گرفتاری، ہتک آمیز سلوک اور پولیس کے سرکاری فیس بک پیج پر کردار کشی کے باوجود ہری پور پریس کلب کے صدر زاکر حسین تنولی کی ڈی پی او فرحان خان کے ساتھ ملاقات اور چائے نوشی کی تصاویر سامنے آنا، صحافتی حلقوں میں شدید غم و غصے اور اضطراب کا باعث بن گیا ہے
صحافی شاہد اختر اعوان نے اس حوالے سے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا
"میرے مخالف مینڈیٹ نے ثابت کر دیا کہ وہ ایک نااہل اور مفاد پرست انسان ہے۔ جس وقت ایک بےگناہ صحافی کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، اسے سرکاری پلیٹ فارم پر بدنام کیا گیا، وہاں صدر پریس کلب کا ڈی پی او کے پاس بیٹھ کر چائے پینا اور ایک لفظ مذمت کا نہ کہنا صحافتی اصولوں سے مکمل انحراف ہے۔"
انہوں نے مزید کہا
"اسی طرح کی خاموش اور مفاداتی قیادت کی وجہ سے ہمارے ضلع کا ایک سچا اور بےباک صحافی دن دہاڑے قتل ہوا۔ اُس وقت بھی زاکر حسین تنولی نے مظلوم کی حمایت کرنے کے بجائے، ڈی پی او کے ساتھ مل کر اپنے مخالف صحافی کو شاملِ تفتیش کروا کے کیس کو خراب کیا — جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج تک اُس مظلوم صحافی کا قاتل گرفتار نہ ہو سکا۔"
شاہد اختر اعوان کا کہنا تھا کہ جو قیادت اپنے ہی صحافیوں کے خلاف طاقتوروں کا آلہ کار بن جائے، وہ نہ صرف ناکام ہے بلکہ صحافیوں کی قربانیوں کے ساتھ خیانت کی مرتکب بھی
صحافی برادری کا مطالبہ ہے کہ زاکر حسین تنولی اس ملاقات کی وضاحت پیش کریں، اپنے طرزعمل پر معذرت کریں، یا صدارت سے مستعفی ہوں

ڈی پی او ہری پور کی جانب سے صحافی حارث سواتی کی گرفتاری قابل مذمت، 24 گھنٹوں میں کارروائی نہ ہوئی تو ملک گیر احتجاج کی ک...
17/07/2025

ڈی پی او ہری پور کی جانب سے صحافی حارث سواتی کی گرفتاری قابل مذمت، 24 گھنٹوں میں کارروائی نہ ہوئی تو ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے گی: شاہد اختر اعوان

ہری پور (ہم گواہ) ورکنگ جرنلسٹ پینل کے صدر شاہد اختر اعوان نے ڈی پی او ہری پور کے حکم پر معروف صحافی حارث سواتی کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ان کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ حارث سواتی کو ڈی پی او کے خلاف لگائے گئے الزامات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، جو آزادی صحافت پر کھلا حملہ ہے
شاہد اختر اعوان نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی پی او کو فوری طور پر معطل کر کے مکمل انکوائری کی جائے، اور اگر 24 گھنٹوں کے اندر یہ مطالبہ پورا نہ ہوا تو ملک بھر میں صحافی برادری احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔
انہوں نے ملک بھر کے تمام الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ ہری پور پولیس کے اس شرمناک اقدام کے خلاف ہمارے ساتھ کھڑے ہوں اور پولیس کوریج کا مکمل بائیکاٹ کریں، تاکہ مستقبل میں کسی بھی شہر میں کسی صحافی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ نہ بنایا جا سکے۔

15/07/2025

اس طرح سے ہزاروں صارفین کو ذلیل و خوار کیا جاتا ہے لیکن وہ سامنے آنے سے ڈرتے ہے بہادر خاتون ہے انشاء اللہ ضرور انصاف ملیں گا

08/07/2025

ہری پور (ہم گواہ )ہری پور کے ایک شہری نے پولیس کے رویے کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے چار بار تھانے میں درخواست جمع کروائی مگر ایف آئی آر درج

08/07/2025

Haripur (Hum Gawah) A local citizen in Haripur has come forward with serious allegations against the police, claiming that despite submitting four written

راولپنڈی میں موجود  سی این جی اڈا ہری پور کی ساخت بری طرح متاثر بدتمیزی سٹاف کے خلاف سی این جی اڈا کی انتظامیہ خود ایکشن...
30/06/2025

راولپنڈی میں موجود سی این جی اڈا ہری پور کی ساخت بری طرح متاثر بدتمیزی سٹاف کے خلاف سی این جی اڈا کی انتظامیہ خود ایکشن لیں متاثرہ شہری کا کہنا ہے اگر 48 گھنٹوں میں بدتمیز سٹاف کو فارغ نہ کیا گیا تو راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی جائے گی۔

21/06/2025

اسلام علیکم جھاری کس سے ہریپور دن 12 بجے جاتے ہوئے مجھ سے شناختی کارڈ اور 11 ھزار روپے کسی جگہ گر گئے ہے اگر کسی بہن بھائی کو ملے تو پلیز اس نمبر پر رابطہ کرے۔03194509780
جزاک اللہ

26/04/2025

پاکستان تحریک انصاف حکومت کے انصاف کےدعوؤں کی داجیہ ہری پور ڈپٹی کمشنر آفس سے ٹرانسفر ہونے کے باوجود تاحال تعینات

تحصیل خانپور انتظامیہ کا ایک بڑا کارنامہ family-festival-allowed-on-khanpur-dam-district-administration-approved-with-te...
20/04/2025

تحصیل خانپور انتظامیہ کا ایک بڑا کارنامہ
family-festival-allowed-on-khanpur-dam-district-administration-approved-with-terms/

Family Festival allowed on Khanpur Dam, district administration approved with terms

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haripur Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Haripur Update:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share