Trending Tray

Trending Tray News| Memes | Motivation | Pop Culture – All in one tray

Reality 🥲🥲
20/08/2025

Reality 🥲🥲

اس تصویر میں دنیا کے خطرناک ترین جانوروں کی فہرست دی گئی ہے، جو انسانوں کو ہلاک کرنے کے اندازے پر مبنی ہے۔ اس فہرست کے م...
19/08/2025

اس تصویر میں دنیا کے خطرناک ترین جانوروں کی فہرست دی گئی ہے، جو انسانوں کو ہلاک کرنے کے اندازے پر مبنی ہے۔ اس فہرست کے مطابق: دنیا کے مہلک ترین جانور (سالانہ انسانی اموات کی تعداد کے مطابق):
1. مچھر (Mosquito) – 700,000 اموات۔ ملیریا، ڈینگی، زیکا، اور دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کی وجہ سے۔
2. انسان (Humans) – 400,000 اموات۔ جنگ، قتل، اور دیگر انسانی تشدد کے واقعات۔
3. سانپ (Snake) – 138,000 اموات۔ زہریلے سانپوں کے کاٹے سے۔
4. کتے (Dogs) – 59,000 اموات
▸ خاص طور پر ریبیز (Rabies) کے انفیکشن سے۔
5. اساسن بگس (Assassin Bugs) – 10,000 اموات۔ چگاس بیماری کے پھیلاؤ سے۔
6. بچھو (Scorpions) – 3,300 اموات۔ زہریلے ڈنک کی وجہ سے۔
7. مگرمچھ (Crocodiles) – 1,000 اموات۔ جسمانی حملوں سے۔
8. ہاتھی (Elephants) – 600 اموات۔ انسانوں پر چڑھ دوڑنے کے واقعات۔
9. دریائی گھوڑے (Hippos) – 500 اموات۔ جارحانہ رویے سے کشتیوں پر حملے۔
10. شیر (Lions) – 200 اموات۔ نایاب مگر بعض علاقوں میں حملہ آور۔
حوالہ:
یہ اعداد و شمار BBC Science Focus سے لیے گئے ہیں، اور نوٹ کیا گیا ہے کہ:
> ❗ یہ ڈیٹا تخمینوں پر مبنی ہے اور ہر سال مختلف ہو سکتا ہے۔ یہ اعداد و شمار بیماریوں کے پھیلاؤ اور براہِ راست حملوں دونوں کو مدنظر رکھتے ہیں۔
تصدیق:
یہ معلومات عمومی طور پر قابل اعتماد ذرائع جیسے:
WHO (World Health Organization)

CDC (Centers for Disease Control and Prevention)

BBC Science Focus
سے میل کھاتی ہے۔
مثال کے طور پر: WHO کے مطابق ملیریا کی وجہ سے سالانہ تقریباً 600,000 سے زائد اموات ہوتی ہیں، جس کی بنیادی وجہ مچھر ہیں۔
سانپوں کے کاٹنے سے متعلق ڈیٹا بھی WHO کے مطابق سالانہ 80,000-138,000 اموات کے درمیان ہوتا ہے۔

اہم نکتہ:
ہم اکثر شیر یا مگرمچھ جیسے خطرناک جانوروں کو سب سے جان لیوا سمجھتے ہیں، مگر دراصل سب سے زیادہ اموات چھوٹے اور نظر انداز کیے جانے والے جانوروں (جیسے مچھر یا اساسن بگس) سے ہوتی ہیں۔

❗ خاص انتباہ: *مچھر* سب سے بڑا قاتل!
مچھر کاٹنے سے پھیلنے والی بیماریاں
ملیریا
ڈینگی
زیکا وائرس
چکن گنیا
یلو فیور

یہ بیماریاں ترقی پذیر ممالک، خاص طور پر ایشیا اور افریقہ میں بڑی تعداد میں انسانی جانیں لے رہی ہیں۔
📌 حفاظتی تدابیر:
مچھر دانی کا استعمال
صاف پانی کو ڈھانپنا
مچھر مار اسپرے اور لوشن کا استعمال
صفائی ستھرائی اور گندگی سے اجتناب

👉 اگر دنیا کا سب سے چھوٹا اور ہلکا جانور سب سے زیادہ جانیں لے سکتا ہے، تو اس سے بچاؤ کو نظر انداز کرنا بہت بڑی غلطی ہو گی۔!!!

اس تصویر کو دیکھ کر آپ خود سوچیں کہ جب گھر ہوٹل یا دکانیں آپ پانی کے راستے میں بناٸیں گے تو جب کبھی تھوڑی زیادہ بارش ہوٸ...
18/08/2025

اس تصویر کو دیکھ کر آپ خود سوچیں کہ جب گھر ہوٹل یا دکانیں آپ پانی کے راستے میں بناٸیں گے تو جب کبھی تھوڑی زیادہ بارش ہوٸی تو پھر ان کا کیا حال ہو گا کیونکہ پانی نے اپنا راستہ تو بنانا ہوتا ہے!!!

آسمان سے برسنے والی بارش اگر قطروں کی بجائے ریلے کی صورت میں اکٹھی برس جائے تو کیا ہوگا؟ سائنسدانوں کے مطابق اگر یہ قطرو...
18/08/2025

آسمان
سے برسنے والی
بارش اگر قطروں کی بجائے
ریلے کی صورت میں اکٹھی برس جائے تو کیا ہوگا؟ سائنسدانوں کے مطابق اگر یہ قطروں میں تقسیم ہونے کی بجائے اگر یکجان اور ایک دم گرے تو زمین کی طرف آتے ہوئے اس کی رفتار ایک میزائل جیسی ہوگی اور ٹکرا کر اتنی طاقت پیدا ہوگی جو راستے میں آنے والی ہر چیز کو مٹا ڈالے گی۔ پچاس ایسے بڑے قطروں کے گرنے کا مطلب ہے کہ ایٹم بم جتنی انرجی خارج ہوگی اور زمین پر بہت بڑا گڑھا پڑ جائے گا۔ اسلئے یہ ہم انسانوں کے لئے بہت بڑی رحمت ہے کہ جب بھی بارش برستی ہے تو وہ قطروں کی صورت میں زمین پر گرتی ہے۔ اب دیکھیں قرآن میں اللہ کیا فرماتا ہے کہ "وہ ہے جس نے آسمان سے ایک اندازے سے (ناپ تول کر) پانی اتارا"۔ سبحان اللہ۔ بے شک ہمارا رب ہی ہر چیز کا خالق ہے اور اسے بہتر معلوم ہے ہمارے لئے کیا بہترین ہے۔ !!!

داسو ڈیم کی سائیٹ پر یہ پل چینی کمپنی تعمیر کر رہی ہے داسو ڈیم کی وجہ سے قراقرم ہائی وے کو پہاڑ پر منتقل کیا جارہا ہے نئ...
17/08/2025

داسو ڈیم کی سائیٹ پر یہ پل چینی کمپنی تعمیر کر رہی ہے

داسو ڈیم کی وجہ سے قراقرم ہائی وے کو پہاڑ پر منتقل کیا جارہا ہے
نئے قراقرم ہائی وے کے اس روڈ میں متعدد ٹنلز اور پل بنائے جارہے ہیں
برسین نالہ پر بنا یہ پل 400 میٹر زمین سے بلندی پر بنایا جارہا ہے جو فن تعمیر کا نمونہ ہوگا!!!!

مون سون کے ساتویں اسپیل میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے
17/08/2025

مون سون کے ساتویں اسپیل میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے

17/08/2025

بونیر کے ایک سکول
میں 150 بچے تھے سیلاب کے بعد نہ سکول رہا اور نہ بچے
💔😓

بونیر چغرزئی سے تعلق رکھنے والے دورنگزیب باچا کے خاندان کے 22 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے جس پر دل غم ...
17/08/2025

بونیر چغرزئی سے تعلق رکھنے والے دورنگزیب باچا کے خاندان کے 22 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے جس پر دل غم سے بوجھل ہے۔ اللہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین ثم آمین 🤲

*سبز رنگ والے دائرے میں اگلے 72 گھنٹوں کے دوران شدید موسمی صورت کا خدشہ ہے جبکہ لال رنگ والے دائرے میں کلاؤڈ برسٹ کے چان...
17/08/2025

*سبز رنگ والے دائرے میں اگلے 72 گھنٹوں کے دوران شدید موسمی صورت کا خدشہ ہے جبکہ لال رنگ والے دائرے میں کلاؤڈ برسٹ کے چانس ہیں⚠️*
*خصوصاً 18 اگست کو زیادہ امکان⚠️*
بنوں ویدر

۔📢 تحصیل ٹیکسلا کے نواحی گاؤں سالارگاہ سے حیران کن دریافت! 😱🏺کھدائی کے دوران ایک قدیم حنوط شدہ ممی برآمد ہوئی ہے جس نے م...
14/08/2025

۔📢 تحصیل ٹیکسلا کے نواحی گاؤں سالارگاہ سے حیران کن دریافت! 😱🏺
کھدائی کے دوران ایک قدیم حنوط شدہ ممی برآمد ہوئی ہے جس نے ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو بھی چکرا کر رکھ دیا ہے! 👷‍♂️🪨

روایات کے مطابق جب اسکندرِ اعظم پہلی بار اس علاقے سے گزرا تو اس کی فوج کے چند سپاہی راستہ بھٹک کر اِدھر آ نکلے۔۔۔
اور وہیں ایک سپاہی نے خود کو حنوط کروا دیا کہ شاید کبھی دنیا کو اُس کی باتیں سننے کا موقع ملے! ☠️📜

🔍 ماہرین کو ممی کے ساتھ ایک تختی ملی ہے جس پر خالص یونانی زبان میں کچھ درج تھا۔
جدید و قدیم زبانوں کے ماہرین نے اس کا ترجمہ یوں کیا ہے:

> 🏛️ "جب سالارگاہ کی سڑک پختہ ہو جائے
اور سکول کی اپ گریڈیشن مکمل ہو جائے،
تب میری لاش کو کسی اچھے میوزیم میں رکھ دینا..." 🛣️📚🏢

😂 ساتھ ایک پرچی بھی ملی جس پر واضح الفاظ میں درج تھا:

"ملنگ جان پلاو کھانے والوں کو ست ست مبارک ہو!"
🫏

📌 تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ ممی کے پاس ایک خالی دیگ بھی پائی گئی ہے، جس پر لکھا تھا:

> “پلاو نہ ملے تو نہ سہی... خوشبو ہی سونگھ لیں!” 🤤🍲

---

⚠️ نوٹ:
ہرو کے پل کی تعمیر پر پہلا کمنٹ دیکھنا نہ بھولیں...
ورنہ آپ بھی کہیں گم نہ ہو جائیں! 😜🌉

گوجرانوالہ فلائی اوور سے گزرتے لوڈر پر بیٹھے اور ہچکولے کھاتے یہ ماں باپ ۔ پتہ نہیں کتنی راتیں بھوکے پیٹ گزار کر ، کتنے ...
14/08/2025

گوجرانوالہ فلائی اوور سے گزرتے لوڈر پر بیٹھے اور ہچکولے کھاتے یہ ماں باپ ۔ پتہ نہیں کتنی راتیں بھوکے پیٹ گزار کر ، کتنے خواب ادھورے چھوڑ کر، کتنی خواہشیں دل میں ہی دفن کر کے، اور کتنے قرض لے کر اور کتنے طعنے سن کر، پھر جا کر یہ جہیز تیار ہوا ہو گا۔ خدا ہر بیٹی کا نصیب روشن کرے، اور ہر ماں باپ کے کلیجے کو ٹھنڈک دے۔ آمین۔

14/08/2025

آزادی پر ناچنے اور باجے بجانے والوں کو کیا پتہ آزادی کی پہلی صبح کیسی تھی 🥺💔 🥲

Address

Islamabad
46000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Trending Tray posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share