Karachi Digital News

Karachi Digital News It's Karachi Digital News

15/09/2026

آخر ٹیکس کلیکشن کا جو کام ہے وہ ایف بی آر نے کرنا ہے! وزیراعظم کو انکم جنریشن ٹیم کو بہتر بنانا ہوگا!

15/09/2026

چیلنج کرنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے، 300 ارب روپے کہاں گئے؟ میئر کراچی کی مصطفیٰ کمال پر تنقید!

Syed Mustafa Kamal Barrister Murtaza Wahab Karachi Metropolitan Corporation- بلدیہ عظمیٰ کراچی Pakistan Peoples Party - PPP

Due to rising fuel prices, a proposal for a 4-day working week and 3-day holiday is under consideration. Under the propo...
15/09/2026

Due to rising fuel prices, a proposal for a 4-day working week and 3-day holiday is under consideration. Under the proposed smart lockdown plan, government and private offices, schools, colleges and universities may remain open for 4 days a week. A final decision is expected soon.

14/09/2026

عارف حبیب کا میمن مردم شماری پر اظہار خیال! All Pakistan Memon Federation Arif Habib

Memon Census Meeting By APMF, WMO & WMF A Memo  Federation House.
13/09/2026

Memon Census Meeting By APMF, WMO & WMF A Memo Federation House.

گلگت بلتستان میں استور مارخور کے شکار کا ایک پرمٹ تقریباً 10 کروڑ روپے میں نیلام ہوگیا، جو خطے میں پائی جانے والی نایاب ...
11/09/2026

گلگت بلتستان میں استور مارخور کے شکار کا ایک پرمٹ تقریباً 10 کروڑ روپے میں نیلام ہوگیا، جو خطے میں پائی جانے والی نایاب جنگلی حیات کی قدر و قیمت کو ظاہر کرتا ہے۔

2026-27 کے ٹرافی ہنٹنگ آکشن کے دوران گلگت بلتستان محکمہ جنگلی حیات و پارکس کی جانب سے استور مارخور کے تین شکار کے پرمٹس نیلام کیے گئے۔ ان میں سے ایک پرمٹ تقریباً 9 کروڑ 95 لاکھ روپے میں فروخت ہوا، جبکہ دیگر دو پرمٹس بھی قابلِ ذکر قیمتوں میں نیلام ہوئے۔

محکمے کی جانب سے بلیو شیپ اور ہمالیائی آئی بیکس کے شکار کے پرمٹس بھی نیلام کیے گئے۔ حکام کے مطابق رواں سیزن کے دوران ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے تقریباً 65 کروڑ روپے آمدنی متوقع ہے۔ شکار کا سیزن 15 اکتوبر 2026 سے 10 اپریل 2027 تک جاری رہے گا۔

11/09/2026

کیا بولتا ہے؟ جھوٹ بولتا ہے!

بلدیہ عظمی کراچی کونسل کے عام اجلاس میں اپوزیشن (جماعت اسلامی) کی جانب سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کے خلاف نعرے بازی کی گئی! جس میں پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے ارکان آپس میں بحث و مباحثہ اور گتھم گتھا بھی ہوئے!

Barrister Murtaza Wahab Karachi Metropolitan Corporation- بلدیہ عظمیٰ کراچی

10/09/2026

وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کا مئیرکراچی مرتضی وہاب کے ساتھ مختلف تھانوں کا دورہ
فیروزآباد تھانے میں بغیروردی موجود سب انسپکٹر وسیم اور پولیس کانسٹیبل عبدالوہاب کو معطل کردیا
وزیرداخلہ سندھ نے مختلف تھانوں میں بھی بغیروردی اہلکاروں اور افسران کی معطلی کے احکامات دئیے

⛈️⛈️ کراچی میں شدید بارشوں کا سسٹم ! بڑی پیش گوئی سامنے آگئیمحکمہ موسمیات نے کراچی میں 14 اور 15 ستمبر کو گرج چمک کے سات...
10/09/2026

⛈️⛈️ کراچی میں شدید بارشوں کا سسٹم ! بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 14 اور 15 ستمبر کو گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کردی
`بنگال کی خلیج یا بحیرہ عرب میں بننے والا نیا موسمیاتی سلسلہ ڈپریشن کی شکل اختیار کررہا ہے، جس کے باعث اگلے ہفتے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے

10/09/2026

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے باغ کراچی میں اربن فاریسٹ "Lungs of Karachi" کا افتتاح کردیا۔ کراچی کو سرسبز اور ماحول دوست شہر بنانے کے لیے اہم پیش رفت۔ باغ کراچی میں 5 ایکڑ رقبے پر اربن فاریسٹ منصوبہ مکمل کرلیا گیا۔ "لنگز آف کراچی" اربن فاریسٹ میں 4500 سے زائد مقامی درخت لگائے گئے۔ کراچی کے ماحول کو بہتر بنانے اور شجرکاری کے فروغ کے لیے اربن فاریسٹ اہم قدم ہے۔ 5 ایکڑ رقبے پر زمین کی صفائی، ہمواری اور لینڈ اسکیپنگ کا کام مکمل کیا گیا۔ اربن فاریسٹ میں مقامی اور ماحول دوست درختوں کی بڑی تعداد لگائی گئی ہے۔ دیسی کیکر، نیم، جنگلی جلیبی، شہتوت، گل موہر، بادام، کمالا اور جامن کے درخت شامل ہیں۔ اربن فاریسٹ میں آبپاشی کے لیے دو بڑے واٹر اسٹوریج ریزروائرز تعمیر کیے گئے ہیں۔ اربن فاریسٹ میں شہریوں کے لیے واکنگ اور جاگنگ ٹریکس بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔ باغ کراچی کا اربن فاریسٹ شہریوں کو صحت مند اور قدرتی ماحول فراہم کرے گا۔ کراچی میں سبزہ بڑھانا اور ماحولیاتی آلودگی کم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ اربن فاریسٹ منصوبہ 43 دنوں میں مکمل کیا گیا۔ 13 جولائی سے 24 اگست تک اربن فاریسٹ کے منصوبے پر کام مکمل کیا گیا۔ 4500 سے زائد مقامی درخت کراچی کے ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ "لنگز آف کراچی" صرف شجرکاری کا منصوبہ نہیں بلکہ شہریوں کے لیے صحت مند مستقبل کی بنیاد ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں مزید گرین اسپیسز اور اربن فاریسٹ قائم کیے جائیں گے۔ شہر میں درختوں اور سبزہ زاروں میں اضافہ کراچی کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ باغ کراچی میں مکمل ہونے والا اربن فاریسٹ شہری ترقی کے ساتھ ماحول کے تحفظ کی بہترین مثال ہے۔ کراچی کو دوبارہ سرسبز بنانے کے لیے شجرکاری اور اربن فاریسٹ منصوبوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Digital News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category