KP Express

KP Express News Beyond the borders

مساجد کے حرمت کو پامال کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے۔ حال مین فتنہ الخوارج کی جانب سے باجوڑ میں مساجد کی حرمت کی پامالی ن...
27/09/2025

مساجد کے حرمت کو پامال کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے۔ حال مین فتنہ الخوارج کی جانب سے باجوڑ میں مساجد کی حرمت کی پامالی نے ان کی اصلیت سب پر عیاں کردی ہے۔

باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں دہشتگردوں کی جانب سے پھینکا گیا گولہ پھٹنے سے زخمی ہونے والے بچوں کو سیکیورٹی ف...
27/09/2025

باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں دہشتگردوں کی جانب سے پھینکا گیا گولہ پھٹنے سے زخمی ہونے والے بچوں کو سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایف سی ٹیچنگ ہسپتال شاکس منتقل کردیا گیا۔

زخمی بچوں کے والدین بھی ان کے ہمراہ ہیں اور انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ لغڑئی میں کھیلتے ہوئے بچوں نے زمین پر پڑے گولے کو کھلونا سمجھ کر اٹھا لیا، جو اچانک پھٹنے سے 2 بچے موقع پر شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو مشکوک اور خطرناک اشیاء سے دور رہنے کی تلقین کریں تاکہ اس قسم کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے

27/09/2025

کرک کے علاقے درشہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد ہلاک، کلیئرنس مکمل — ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی

باجوڑ، لغڑئی میں پرانا گولہ پڑا تھا جس سے بچے کھیل رہے تھے۔ گولہ پھٹنے سے بچے شہید اور زخمی ہوئے۔ عوام مشکوک چیزوں کو ہا...
27/09/2025

باجوڑ، لغڑئی میں پرانا گولہ پڑا تھا جس سے بچے کھیل رہے تھے۔ گولہ پھٹنے سے بچے شہید اور زخمی ہوئے۔ عوام مشکوک چیزوں کو ہاتھ نہ لگائے۔

کرک: سیکیورٹی فورسز نے کرک کے علاقے درشہ خیل میں ایک بڑے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 17 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔ آپریشن ...
27/09/2025

کرک: سیکیورٹی فورسز نے کرک کے علاقے درشہ خیل میں ایک بڑے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 17 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔ آپریشن میں پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی ادارے شامل تھے۔ علاقے میں سیکیورٹی کے پیش نظر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، آپریشن کے دوران تین سیکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔

26/09/2025

کرک:تھانہ شاہ سلیم کے علاقہ درشہ خیل میں سیکورٹی فورسسز کے ساتھ جھڑپ میں 17 شدت پسند مارے گئے، شہباز الہی
کرک: اپریشن میں سیکورٹی فورسسز کے 3 جوان معمولی زخمی ہوئے، ڈی پی او

26/09/2025

جہاد نہیں فساد ہے۔
خوارج کے خلاف لڑنا عظیم جہاد ہے۔

ٹی ٹی پی اور خوارج میں مماثلت
26/09/2025

ٹی ٹی پی اور خوارج میں مماثلت

واشنگٹن ڈی سی: 25 ستمبر 2025. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلد مارشل سید عاصم منیر کے مابین وا...
26/09/2025

واشنگٹن ڈی سی: 25 ستمبر 2025.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلد مارشل سید عاصم منیر کے مابین وائٹ ہاؤس میں ملاقات

ملاقات خوشگوار ماحول میں جاری

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو بھی ملاقات میں شریک تھے

25/09/2025

سرائے نورنگ
کچھ دیر پہلے ممہ خیل میں نامعلوم افراد کی پولیس اہلکار رفعت اللہ پر ان کے گھر کے قریب فائرنگ۔ خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس اور مقامی کمیٹی کے لوگوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی۔ ذرائع

پشاور: آئی جی ایف سی خیبر پختونخواہ (نارتھ) میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے قلعہ بالاحصار میں ضلع خیبر کے نوجوانوں اور طلبہ...
25/09/2025

پشاور: آئی جی ایف سی خیبر پختونخواہ (نارتھ) میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے قلعہ بالاحصار میں ضلع خیبر کے نوجوانوں اور طلبہ تنظیموں کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران نوجوانوں کے مسائل، تعلیمی مواقع اور کمیونٹی کی ترقی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے نوجوانوں کی شمولیت اور تعاون کو خطے میں امن و استحکام کے لیے نہایت ضروری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان معاشرتی تبدیلی اور ترقی کے بنیادی محرک ہیں اور ان کی مثبت شرکت سے کمیونٹی کی بہتری اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

ملاقات کے دوران نوجوانوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور علاقے میں تعلیم، روزگار اور سماجی ترقی کے حوالے سے تجاویز پیش کیں جس پر آئی جی ایف سی نے ان کے مسائل کے حل اور مواقع بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دہشت گردوی کے سہولت کار نیٹ ورک کا خاتمہ، عوامی امنگوں کے مطابق ترقیاتی اہداف اور نوجوانوں کو برسرِ روزگار کرنا دیرپا ام...
25/09/2025

دہشت گردوی کے سہولت کار نیٹ ورک کا خاتمہ، عوامی امنگوں کے مطابق ترقیاتی اہداف اور نوجوانوں کو برسرِ روزگار کرنا دیرپا امن کی ضمانت ہے، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت پراونشل ایکشن پلان پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم) عابد مجید، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو محمد جاوید مروت، انتظامی محکموں کے سیکرٹریز، محکمہ داخلہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے، اینٹی نارکوٹکس فورس اور دیگر صوبائی و وفاقی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنرز، ریجنل پولیس افسران، ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں صوبائی محکموں، ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وفاقی اداروں کی جانب سے ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے اجلاس کو بریفنگ دی جبکہ شرکاء نے درپیش مسائل، چیلنجز اور مؤثر حکمت عملی پر تجاویز بھی پیش کیں۔

چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سب کو یکجا ہو کر اس حکومت عملی پر منظم اور مربوط انداز سے کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری نہیں، سول سوسائٹی اور سول اداروں کو بھی بھرپور کردار ادا کرنا ہے اور دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے والے عوامل اور نیٹ ورک کا خاتمہ ملکر یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے تمام محکموں اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سہولت کار نیٹ ورک کی نشاندہی کر کے اسے ختم کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ امن قائم رکھنے میں عوامی تعاون بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ عوام نے امن جرگوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف توانہ آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ اور دیر میں عوامی تعاون کی بدولت حالات قابو میں آئے اور بڑے نقصانات سے بچاؤ ممکن ہوا۔ تاہم بعض جنوبی اور ضم اضلاع میں اب بھی کچھ چیلنجز درپیش ہیں جنہیں بہتر انتظامی اقدامات اور عوامی اعتماد کی بحالی سے حل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کے دوران خیبرپختونخوا پولیس کو مضبوط و مستحکم کرنے اور سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کے لئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں جس سے صوبے کی انسدادِ دہشتگردی استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراونشل ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد سے پورے صوبے میں امن و استحکام بحال ہو گا۔

چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح امن و امان ہے۔ اس مقصد کے لئے پولیس کو مضبوط کرنے، سیف سٹی منصوبوں کو وسعت دینے اور سکیورٹی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے بھاری وسائل اور فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پسماندہ اور حساس علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ عوامی امنگوں اور ضرورت کے مطابق ترقیاتی اہداف امن کو استحکام دینے کے لئے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی راستوں کو فعال بنانے کے لئے سڑکوں کے انفراسٹرکچر کی فوری بہتری کی ضرورت ہے جبکہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

اجلاس کے اختتام پر چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے تمام محکموں اور انتظامیہ پر زور دیا کہ اپنی کوششوں میں تیزی لائیں، پیش رفت کی سخت مانیٹرنگ کریں اور پراونشل ایکشن پلان پر مؤثر اور مربوط عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔

Address

Singapore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KP Express posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KP Express:

Share