NNI News Network International (NNI) is one of Pakistan’s leading news agencies, providing news in Eng

چین کے شہر سانیا میں ایشین بیچ گیمز کے دوران  پاکستان کے پہلوان انعام بٹ  90 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میچ  میں شکست سے د...
29/04/2026

چین کے شہر سانیا میں ایشین بیچ گیمز کے دوران پاکستان کے پہلوان انعام بٹ 90 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میچ میں شکست سے دوچار ہوگئے۔

ایرانی پہلوان نے پاکستان کے انعام بٹ کو شکست سے دوچار کیا اور سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔

اسی طرح 70 کلوگرام کیٹیگری میں برانز میڈل کے مقابلے میں پاکستان کے عبداللہ کو کرغزستان کے پہلوان نے شکست دے دی، جس سے وہ میڈل جیتنے سے محروم رہ گئے۔

دوسری طرف، ریسلنگ کے ایک اور مقابلے میں پاکستان کے اسد اللہ نے شاندار کارکردگی دکھائی اور سلور میڈل حاصل کیا، تاہم 80 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں انہیں بھی ایرانی پہلوان کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جبری مشقت کے ذریعے تیار کردہ اشیاء کی درآمد پر پابندی لگادی۔وزارت تجارت نے اس حوالے سے پابن...
29/04/2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جبری مشقت کے ذریعے تیار کردہ اشیاء کی درآمد پر پابندی لگادی۔

وزارت تجارت نے اس حوالے سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ جبری مشقت سے تیارکی گئی اشیاء کی ممالک یا اداروں سے درآمد ممنوع ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (ILO) کی مدد سے ان ممالک، اداروں اور اشیاء کی نشاندہی کرے گی جو اس زمرے میں آتے ہیں۔

اس کے علاوہ، جن مخصوص ممالک سے سامان منگوایا جائے گا، وہاں سے اس بات کا ثبوت یا سرٹیفکیٹ دینا لازمی ہوگا کہ یہ اشیاء جبری مشقت کے بغیر تیار کی گئی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے مشرق وسطیٰ میں ہونے والی جنگ نے ہماری دو سال کی اجتماعی معاشی کاوشوں کو نقصان پہنچایا۔وفا...
29/04/2026

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے مشرق وسطیٰ میں ہونے والی جنگ نے ہماری دو سال کی اجتماعی معاشی کاوشوں کو نقصان پہنچایا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے صدق دل سے کوششیں کیں، ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت کا سلسلہ 21 گھنٹے تک چلا، فریقین کے درمیان سیز فائر جاری ہے۔

وزیراعظم کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمان اور روس کے دورے بھی کیے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، جس سے معاشی حالات مزید مشکل ہو گئے ہیں، ان کے مطابق پاکستان کا ایک ہفتے کا درآمدی بل پہلے 30 کروڑ ڈالر تھا جو اب بڑھ کر 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ساڑھے 3 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے واپس کیے، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب کی قیادت کے تعاون کے مشکور ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں سبسڈی جاری رکھنے کیلئے صوبوں کیساتھ مشاورت جاری ہے۔

اماراتی حکام نے شہریوں کو سائبر لاز کی پاسداری کرنے کے لیے سخت تنبیہ جاری کردی۔حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں س...
29/04/2026

اماراتی حکام نے شہریوں کو سائبر لاز کی پاسداری کرنے کے لیے سخت تنبیہ جاری کردی۔

حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں سائبر لاز کی پاسداری کریں، واٹس ایپ پر پرائیویٹ چیٹس بھی سائبر کرائم قانون سے مستثنیٰ نہیں، بغیر اجازت اسکرین شاٹس یا گفتگو شیئر کرنا بھی غیر قانونی ہے۔

حکام کے مطابق جھوٹی یا گمراہ کن معلومات آگے بھیجنے پر سخت سزا ہو سکتی ہے، جس میں بھاری جرمانہ بھی شامل ہے جو ڈھائی لاکھ سے پانچ لاکھ درہم تک ہو سکتا ہے۔

اسی طرح واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن بھی گروپ میں پھیلنے والے غیر قانونی مواد کا ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ غیر تصدیق شدہ خبر شیئر کرنا بھی جرم بن سکتا ہے، عوام ہوشیار رہیں۔

پاکستانی اداکارہ مہرالنساء اقبال نے نوجوان اداکاراؤں کو صحیح وقت پر شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔حال ہی میں مہرالنساء اقبال...
29/04/2026

پاکستانی اداکارہ مہرالنساء اقبال نے نوجوان اداکاراؤں کو صحیح وقت پر شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

حال ہی میں مہرالنساء اقبال ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئیں جہاں انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے نوجوان اداکاراؤں کو شادی سے متعلق مشورہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شوبز سے وابستہ لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ مناسب وقت پر شادی کر لیں، کیونکہ ہر چیز اپنے وقت پر ہی اچھی لگتی ہے، وقت کے ساتھ انسان زیادہ سمجھدار ہو جاتا ہے اور اس کی خواہشات بھی بدلنے لگتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے، انسان کے معیار اور توقعات بھی بڑھ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے شادی کرنا مشکل ہو سکتا ہے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ کم عمری میں سوچ سمجھ کر اچھا فیصلہ کر لیا جائے۔

مہرالنساء نے مزید کہا کہ شادی کے ساتھ ساتھ تمام کام چلتے رہتے ہیں، آپ کو اپنی توقعات کو کنٹرول کرنا پڑتا ہے، سب ایک ساتھ نہیں ملتا، کہیں نہ کہیں آپ کو قربانی دینی پڑتی ہے اور تبھی جاکر گھر بنتے ہیں۔

پابندی کے باوجود پاکستان میں دوبارہ قابلِ استعمال سرنجز کی فروخت جاری رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق جعلی auto dis...
29/04/2026

پابندی کے باوجود پاکستان میں دوبارہ قابلِ استعمال سرنجز کی فروخت جاری رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جعلی auto disable سرنجز بھی مارکیٹ میں موجود جن کا ایک سے زائد بار استعمال ممکن ہے، پیکنگ پر آٹو ڈس ایبل لکھ کر دوبارہ قابل استعمال سرنجز فروخت کی جا رہی ہیں۔

پشاور، ملتان اور جیکب آباد سمیت مختلف شہروں سے دوبارہ قابل استعمال سرنجز برآمد ہوئی ہیں۔

خیبر پختونخواہ کے گدون امازئی انڈسٹریل زون میں زیادہ تر قابل استعمال سرنجز کی تیاری اور ترسیل کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق اتائی 50 اور 100 روپے میں انجکشن لگانے کے لیے ایک ہی سرنج بار بار استعمال کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جعلی SAFTEY سرنجز کا استعمال بھی انفیکشن کنٹرول نظام کو غیر مؤثر بنا رہا ہے جبکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کا کہنا ہے کہ پابندی کے باوجود سرنجز کی فروخت پر ایکشن لیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی شاہ چارلس متفق ہیں کہ ایران جوہری بم نہیں رکھ سکتا۔ وائٹ ہاؤس میں شاہ چ...
29/04/2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی شاہ چارلس متفق ہیں کہ ایران جوہری بم نہیں رکھ سکتا۔

وائٹ ہاؤس میں شاہ چارلس اور ملکہ کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے بعد اپنی گفتگو میں شاہ چارلس نے نہ تو ایران کا ذکر کیا اور نہ ہی کسی جنگ کے بارے میں بات کی۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق شاہ چارلس حکومتِ برطانیہ کے نمائندہ نہیں ہیں جبکہ واشنگٹن میں برطانوی سفارت خانے نے اس حوالے سے مؤقف لینے کے لیے بکنگھم پیلس سے رابطہ کرنے کا کہا، لیکن وہاں سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں ملا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک آئینی بادشاہ ہونے کے ناطے شاہ چارلس کو سیاسی معاملات میں غیر جانبدار رہنا ہوتا ہے، اس لیے خارجہ پالیسی جیسے حساس موضوع پر ان کا کوئی مؤقف سامنے آنا انہیں مشکل میں ڈال سکتا ہے۔

برطانیہ کی شاہی روایات کے مطابق بادشاہ کے ساتھ ہونے والی نجی گفتگو کو عام نہیں کیا جاتا۔

اسلام آباد: بجلی بحران پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور اسی حوالے سے سی این جی سیکٹر کی گیس پاور سیکٹر کو منتقل کرنے...
29/04/2026

اسلام آباد: بجلی بحران پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور اسی حوالے سے سی این جی سیکٹر کی گیس پاور سیکٹر کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قلت پر قابو پانے کے لیے گیس کی سپلائی بجلی کے شعبے (پاور سیکٹر) کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے سی این جی سیکٹر کو فراہم کی جانے والی 48 ایم ایم سی ایف ڈی گیس معطل کر دی گئی ہے، جس کے بعد پاور سیکٹر کے لیے گیس کا کوٹہ 108 ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھا کر 150 ایم ایم سی ایف ڈی کر دیا گیا ہے۔

اس کے باوجود بجلی کے شعبے کو ابھی بھی گیس کی کمی کا سامنا ہے، گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت گھریلو صارفین کو کھانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو ترجیح دی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے نیا قومی فریم ورک منظور  کرلیا گیا۔یو اے ای میں ڈیجیٹل کرنسی کو بھی ن...
29/04/2026

متحدہ عرب امارات میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے نیا قومی فریم ورک منظور کرلیا گیا۔

یو اے ای میں ڈیجیٹل کرنسی کو بھی نگرانی کے دائرے میں شامل کر لیا گیا ہے۔

مالیاتی اور کاروباری اداروں کے لیے نیا رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ غیر منافع بخش تنظیموں کی نگرانی کے لیے بھی الگ فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، اماراتی قومی کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ غیر قانونی اور بغیر لائسنس سرگرمیوں کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے امریکا کو بتایا ہے کہ وہ تباہی کے دہانے پر ہے۔امریکی صدر  نے سوشل میڈیا پ...
29/04/2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے امریکا کو بتایا ہے کہ وہ تباہی کے دہانے پر ہے۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ایران چاہتا ہےکہ جتنی جلدی ممکن ہو امریکا آبنائے ہرمز کھول دے۔

دوسری طرف امریکی میڈیا کے مطابق ایران نے یہ تجویز دی ہے کہ پہلے آبنائے ہرمز کھولی جائے اور بعد میں جوہری پروگرام پر بات کی جائے، لیکن ٹرمپ اس بات سے اتفاق کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

امریکی چینل سی این این کا کہنا ہے کہ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی دکھائی دیتی ہے، لیکن پس پردہ ان کے درمیان سنجیدہ سفارتی رابطے جاری ہیں۔

یاد رہے کہ ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا کو نئی تجاویز پیش کی ہیں، ان تجاویز میں پہلے جنگ بندی اور پھر مستقل جنگ بندی کی ضمانت شامل ہے۔

ایران نے آبنائے ہُرمز کھولنے کی پیشکش امریکی ناکہ بندی کے خاتمے کے ساتھ مشروط کی ہے اور کہا ہےکہ یہ سب ہوجائے تو پھر ایرانی ایٹمی پروگرام پر بات ہوگی تاہم امریکا کو پُرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودگی کا ایرانی حق تسلیم کرنا ہوگا۔

Address

04, Block No. 19, PHA Apartments G-7/1
Islamabad
44000

Telephone

+92512204760

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NNI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NNI:

Shortcuts

Share

l="false"> Add listing
  • Login
  • Subscribe

    We will notify you when anything happens in Islamabad.