Sab Tv News

Sab Tv News Sab Tv News
سب کی خبر۔۔۔سب پہ نظر
One of the Best Pakistan's private Web news chann

پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب ...
14/08/2025

پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب ہوئیں۔

آج ملک بھر میں 79 واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا جارہاہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی دی گئی۔ نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی،امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پرگارڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند 91 کیڈٹس نے مزار قائد پر فرائض سنبھال لیے۔

اعزازی گارڈز 2 دستوں پر مشتمل ہیں، ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز اور دوسرا دستہ پاکستان نیوی کے کیڈٹس پر مشتمل ہے جبکہ گارڈ میں 4 خواتین کیڈٹ بھی شامل ہیں۔

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کے بعد مہمان خصوصی کموڈور تصوراقبال کی جانب سے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔مہمان خصوصی نےمہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بندکیے۔

اس کے علاوہ لاہور میں مزار اقبال پر بھی گاڈرز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پنجاب رینجرز کے چاق چوبند دستے نے پاکستان آرمی کو چارج دے دیا۔

ملک بھر میں آج 79 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ، دن کےآغاز پر توپوں کی سلامی  دی گئی اور نماز ف...
14/08/2025

ملک بھر میں آج 79 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ، دن کےآغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی،امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی قوم کو مبارک ہو! رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں جشن شروع ہوگیا۔ بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن،ملک کا ہر شہر،ہر گلی،محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ یوم آزادی منانے شہری سڑکوں پرنکل آئے، جگہ جگہ جشن آزادی پر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

علاوہ ازیں بدھ کو جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔

تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، قومی اسمبلی اورسینیٹ ارکان اوردوست ممالک کے سفراء سمیت بڑی تعداد میں شہری بھی شریک ہوئے۔

04/07/2025

8 Muharram ka pirr hyderabad.

04/07/2025

8 muharram ka pirr hyderabad.

04/07/2025

8 muharram ka pir hyderabad.

ابھی نندن پارٹ 2۔۔۔۔بھارتی خاتون پائیلٹ گرفتار۔۔۔۔۔۔بھارتی خاتون پائیلٹ رافیل طیارہ کی پائیلٹ تھیں۔ جس رافیل طیارے کو پا...
10/05/2025

ابھی نندن پارٹ 2۔۔۔۔
بھارتی خاتون پائیلٹ گرفتار۔۔۔۔۔۔
بھارتی خاتون پائیلٹ رافیل طیارہ کی پائیلٹ تھیں۔ جس رافیل طیارے کو پاکستان ایئر فورس نے مارگرایہ۔۔۔۔

پاکستان نے اب تک بھارت کو کتنا نقصان پہنچایا؟1:  بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ۔2: سائبر ...
10/05/2025

پاکستان نے اب تک بھارت کو کتنا نقصان پہنچایا؟

1: بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ۔

2: سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہ۔

3: بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ تباہ ۔

4: جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا۔S-400 ائیر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔

5: بیشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک کر لی گئیں۔

6: بھارتی سورت گڑھ ائیر فیلڈ تباہ۔

7: بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری تباہ۔

8: راجوڑی میں پاکستان میں دہشتگردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز تباہ۔

9: بھارت کے 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک۔

10: بھارتی مہاراشٹرا سٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ پر سائبرحملہ۔

11: بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ تباہ۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ تمام بیسز جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کیے گئے، کو ٹارگٹ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، میزائل میں جدید نیوی گیشن سسٹم اور اعلیٰ درستگی شامل ہے۔

دوسری جانب سیاسی و عسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت نے مزید جارحیت دکھائی تو ٹارگٹ ہائی ویلیو ہوگا۔

بھارت کے خلاف پاکستان کے آپریشن  بنیان المرصوص کے آغاز کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں...
10/05/2025

بھارت کے خلاف پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص کے آغاز کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں اور اڑانیں جاری ہیں۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے دشمن کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص کا آغاز کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں12اہداف کو نشانہ بنایا بنایا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن 'بنیان مرصوص' کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے اور بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ کیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈرون بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔

اس وقت بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں اور اڑانیں جاری ہیں۔

جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا۔S-400 ائیر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ ...
10/05/2025

جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا۔S-400 ائیر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔

پاکستان ایئر فورس نے رافیل طیارہ مار گرایہ اور پائلیٹ کو گرفتار کرلیا۔۔۔
10/05/2025

پاکستان ایئر فورس نے رافیل طیارہ مار گرایہ اور پائلیٹ کو گرفتار کرلیا۔۔۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sab Tv News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sab Tv News:

Share