Cricket Pakistan

Cricket Pakistan This page is about scores, news, reports, records, controversies, updates, videos and features relat

17/03/2026

ایم سی سی کا کہنا تھا کہ۔۔۔۔مزید پڑھیں

15/03/2026

سری لنکا اور آسٹریلیا کے کرکٹ تعلقات اس وقت شدید خراب ہو گئے تھے جب 1995 کی ورلڈ سیریز کے میچ کے دوران تاریخ کے ایک متنازعہ ترین آسٹریلوی امپائر ڈیرل ہیئر نے سری لنکن سپن باؤلر متھایا مرلی دھرن کے اوور میں ایک کے بعد ایک گیند کو نو بال قرار دینا شروع کر دیا۔ امپائر کا موقف تھا کہ مرلی دھرن گیند پر زیادہ سپن حاصل کرنے کی خاطر کلائی کو جھٹکا دے رہے تھے۔ اس پر سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا اور ٹیم کے چند اور کھلاڑی مشتعل ہو گئے تھے اور امپائر سے تلخ کلامی کی تھی۔ سیریز کے دوران سری لنکن کپتان اور آسٹریلوی کھلاڑیوں ائین ہیلی اور شین وارن کے مابین بھی نوک جھوک کے مناظر دیکھنے کو ملے تھے ۔ کرکٹ سری لنکا نے آسٹریلیا کے رویے کو نسل پرستانہ اور تعصبانہ قرار دیا تھا اور بڑی ہی بد دلی کے ساتھ اس دورے کو مکمل کیا تھا۔ اس واقعے کے اثرات چند ہفتے بعد ہوئے ورلڈ کپ پر بھی مرتب ہوئے تھے۔ سری لنکن کرکٹ اس وقت اپنا عروج دیکھ رہی تھی۔ اس دورے سے قبل سری لنکا نے حیران کن طور پر پاکستان کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی۔ اسی طرح شارجہ میں کھیلی گئی تین ملکی سیریز میں بھی سری لنکا نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کو دھول چٹائی تھی۔۔ جس کے بعد آسٹریلیا کے دورے کے دوران سری لنکا کے سب سے کار آمد ہتھیار مرلی دھرن کو آسٹریلوی امپائر نے تھرو کرنے کا الزام لگا کر اپنے نشانے پر لے لیا تھا۔

برصغیر میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 1996 میں سری لنکن ٹیم ،کرکٹ بورڈ اور شائقین کرکٹ ایک زخمی شیر کی طرح آسٹریلوی ٹیم کا انتظار کر رہے تھے ۔۔اور اپنے ساتھ رکھے گئے ناروا سلوک کا بدلہ لینے کے لیے بے چین تھے۔۔ گروپ سٹیج میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے سکیورٹی وجوہات کو جواز بنا کر سری لنکا کے خلاف اہنے میچز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا ۔ اگرچہ سری لنکا کو اس بنا پر چار پوائنٹس مل گئے تھے۔لیکن سری لنکنز کے دلوں میں بھڑکنے والی بدلے کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی تھی۔ سری لنکن ٹیم اس ایونٹ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمینس دے رہی تھی۔ ایک طرف جے سوریا اور رمیش کالو وتھرنا کی اوپننگ جوڑی برق رفتار آغاز فراہم کرکے اہنی ٹیم کی فتوحات میں نمایاں کردار ادا کر رہی تھی ۔تو دوسری جانب مڈل آرڈر میں اروندا ڈی سلوا ، گرو سنہا، مہانما اور رانا ٹنگا کی خطرناک فارم بھی مخالف ٹیموں کے اعصاب پر سوار تھی۔ سب سے بڑھ کر سری لنکا کا سپن اٹیک تھا جو وکٹیں گرانے کے ساتھ ساتھ رنز دینے کے معاملے میں بھی انتہا درجے کا کمینہ تھا۔ فاسٹ باؤلر چمندا واس بھی اہنے کیریئر کی بہترین فارم میں تھے۔

قدرت نےاپنا چکر چلایا اور وہی آسٹریلوی ٹیم فائنل میں سری لنکا کے مد مقابل آ گئی۔ سری لنکن ٹیم لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ کے لیے تین دن پہلے ہی سے تیاریوں میں جت گئی۔ چونکہ ڈے اینڈ نائٹ فائنل میچ تھا اس لیے وکٹ ، آؤٹ فیلڈ دھوپ، اندھیرے، نمی ، اوس ہر پہلو پر کڑی نظر رکھی جانے لگی۔ مشاورت ہونے لگی۔ کچھ سابق کرکٹرز کی ایڈوائس لی گئی کہ ٹاس جیت کر کیا کیا جائے۔۔

رانا ٹنگا دیکھ چکے تھے کہ شام میں گراؤنڈ میں اوس پڑتی تھی ۔ جس کا صاف مطلب یہ تھا کہ جو بھی ٹیم دوسرے ہاف میں گیند بازی کرے گی اسے بہت زیادہ مشکل پیش آئے گی۔۔

سکے نے بھی سری لنکا کا ساتھ دیا اور آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنا پڑ گئی ۔ آسٹریلیا کی کوشش تھی کہ ایک بڑا ہدف مقرر کیا جائے تاکہ سری لنکا دباؤ میں آ کر اوس کے باوجود ہدف کا تعاقب نہ کر سکے۔لیکن سری لنکن سپنرز نے اچھی بیٹنگ وکٹ پر بھی زبردست ڈسپلن کے ساتھ گین بازی کی اور آسٹریلیا کو صرف 242 رنز تک محدود رکھا۔

اگرچہ سری لنکا کا آغاز اچھا نہیں تھا لیکن ٹیم کے نائب کپتان اروندا ڈی سلوا جنھوں نے سیمی فائنل میں بھی بھارت کے خلاف ٹیم کو۔مشکلات سے نکالتے ہوئے 47 گیندوں پر 66 رنز بنائے تھے۔ فائنل میں بھی اپنا فوکس اور فارم برقرار رکھی اور سنچری سکور کی۔ کپتان رانا ٹنگا نے تھرڈ مین کی جانب گیند کو گائیڈ کرکے چوکے کا وننگ شاٹ کھیلا اور یوں سری لنکا نے آسٹریلیا کو ورلڈ کپ فائنل میں پانچ وکٹوں سے ہرا کر پوری دنیا کو حیران کر دیا۔ اگلے دن ایک اخبار کی ہیڈ لائن تھی
جزیرے نے بر اعظم کو شکست دے ڈالی ۔
ایک کم تجربہ کار اور کمزور لیکن صلاحیتوں سے بھرپور ٹیم کا ایک زبردست اور طاقتور یونٹ بن کر عالمی کرکٹ کے منظر نامے پر ابھرنا اور ورلڈ چیمپئن بننا بلاشبہ کرکٹ کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہے ۔

04/03/2026

دورہ بنگلہ دیش میں تین ون ڈے میچز کی سیریز سے باںر اعظم اور صائم ایوب کو ڈراپ کر دیا گیا

اور ڈراپ کیوں کیا گیا ؟🚨

ان دونوں کی ٹی ٹونٹی میں پرفارمنس ٹھیک نہیں تھی۔

اور ون ڈے میں پرفارمینس کیسی تھی؟۔ 🚨

ون ڈے میں بابر اعظم نے پچھلے تین میچوں میں ایک سنچری ، ایک 34 اور ایک 29 کا سکور کیا تھا

اور صائم نے کیا کیا؟ 🚨

پچھلے دس ون ڈے میچوں میں اس کی دو سنچریاں اور نو دس وکٹیں ہیں

تو پھر ان دونوں کو ون ڈے کرکٹ سے کیوں ڈراپ🚨 کیا گیا؟

بابر اعظم کے بارے میں تو کہا ہی یہ گیا تھا کہ یہ ٹی ٹونٹی نہیں بلکہ ون ڈے فارمیٹ کےلیے ٹھیک ہے

یہ بھی کہا گیا کہ اس کی تکنیک ، سٹائل، کلاس کا جنازہ ہی ٹی ٹونٹی کی وجہ سے نکلا

یہ بھی کہا گیا کہ اسے واپس ون ڈے کھلائیں تاکہ وہ پھر سے وہ اپنی بیٹنگ پر کام کرے

آپ نے اسے ٹی ٹونٹی کھلا دی لیکن جب ون ڈے کی باری آئی تو اسے نکال دیا

یہی صائم ایوب کے ساتھ ہوا۔ ون ڈے میں 47 کی اوسط کے ساتھ اس نے رنز بنائے

وہ دس اوورز بھی نکال دیتا اور دو تین وکٹیں بھی نکال کر دے دیتا

اب جب ان دونوں کےلیے موقع تھا کہ وہ اپنی فارم بحال کریں ، ان کو ڈراپ کر دیا گیا۔

یہی تو موقع تھا کہ دونوں پچاس اوورز کے حساب سے اہنا ٹائم لیتے ، اپنا اعتماد بحال کرتے

یہ ہماری سلیکشن کا حال ہے،

پرفارمینس کی بات تھی تو چار چار اوورز میں آٹھ آٹھ چھکے کھانے والا شاہین شاہ آفریدی اب دس دس اوورز کروائے گا اور وہ بھی کپتان بن کر ۔

کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ نوجوانوں کو موقع دیا گیا جو اچھی بات ہے

لیکن شاید لوگ بھول ریے ہیں کہ بنگلہ دیش ہمیشہ سپن وکٹیں تیار کرتا ہے اور چھ چھ سپنرز کو کھلا دیتا ہے

تو پھر یہاں تو ایسے بیٹرز چاہیے تھے جو سپن کے حساب سے تجربہ کار ہوتے اور سپنرز کو اچھا کھیلتے

اگر گراؤنڈ میں پرفارمینس خراب ہوتی ہے تو سلیکشن میں کیا ہو رہا ہوتا ہے


جبکہ اسی سلیکشن کے نتائج گراؤنڈ میں پرفارمینس پر اثر ڈال رہے ہوتے ہیں

اگر ایشیا کپ اور ورلڈ کپ ہارے تو وہ تو ٹی ٹونٹی فارمیٹ تھے، ٹی ٹونٹی ٹیم کو تبدیل کرنا تھا۔ادھر ون ڈے میں یہ سب ہو رہا ہے۔

آفرین ہے بھئی ۔

اگر اتنی سی بات آج باہر بیٹھے ہوئے بلاگرز اور وی لاگرز کو سمجھ آ رہی ہےتو ان لوگوں کو کیوں سمجھ نہیں آ رہی جو چالیس چالیس سال سے پاکستان کرکٹ سے وابستہ ہیں ۔

04/03/2026

فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے

03/03/2026

راشد لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کی کپتانی کےکیے صاحبزادہ فرحان کا نام زیر غور ہے

Address

St. 32 House 297 Sector F-7/4
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cricket Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Cricket Pakistan:

Shortcuts

Share