GreeNews Network

GreeNews Network "GreeNews Network" is a dedicated news portal passionate about covering stories that matter to our planet.

Our mission is to inspire a greener tomorrow, and we live by our motto: Think Green, Go Green

30/07/2024

کاغان میں سیلاب سے مہانڈری پل ٹوٹ گیا ناران کا رابط منقطع دریائے کنہار میں طغیانی
منور نالے کا مہانڈری کے مقام پر خوفناک منظر ۔
مین پل کا نام ونشان نہیں رہا

30/07/2024

*پی ڈی ایم اے اپڈیٹس*

*پشاور: پی ڈی ایم اے کی جانب سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران جھکڑ /تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی اور مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری*

حالیہ بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران *13* افراد جانبحق جبکہ *6* افراد زخمی ہوئے. پی ڈی ایم اے

رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد 4 خواتین اور 7 بچے جبکہ زخمیوں میں *1 مرد، 2* خواتین اور *3* بچے شامل ہیں. پی ڈی ایم اے رپورٹ

تیر آندھی اور بارش کے باعث مجموعی طور پر *16* گھروں کو نقصان پہنچا. جس میں *15* گھروں کو جزوی اور *1* گھر کو مکمل نقصان پہنچا. پی ڈی ایم اے

تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع کوہاٹ ، باجوڑ، چترال اپر و لوئر، دیر اپر، سوات اور صوابی میں رونما ہوئے. پی ڈی ایم اے

ضلع کوہاٹ میں تیز بارش کے باعث پانی گھر کے تاخانے میں جمع ہونے سے ایک ہی خاندان کے دس افراد جاں بحق . رپورٹ

تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث چترال لوئر میں بونی اور گرم چشمہ روڈ جبکہ سوات میں کالام سے بحرین اور ناران سے بالاکوٹ روڈ ٹریفک کے لیے بند. رپورٹ

پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں. پی ڈی ایم اے

بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے چھوٹی بڑی مشنری موجود ہے. ٹریفک کے لئے متبادل راستوں کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری. ڈی جی پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد مالی و امدادی معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت. پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے، متعلقہ ادارے اور تمام ضلعی انتظامیہ مسلسل رابطے میں ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں . ڈی جی پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں. پی ڈی ایم اے

23/07/2024

جنوبی وزیرستان ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کی زد میں ہے، جسکی وجہ سے علاقے میں سبزی وفروٹ کے باغات متاثرہورہے، اور پیداوار میں تیزی سے کمی ارہی ہے۔ لیکن متعلقہ محکمہ جات جن میں ماحولیات، زراعت اور جنگلات کی کارکردگی غیرتسلی بخش ہے


Environment Protection Agency - EPA
Ministry of Environment

*🌧️محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی*محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی ک...
15/07/2024

*🌧️محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی*

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق16 جولائی سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں 17 سے 20 جولائی کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کے باعث خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 16 سے 21 جولائی کے دوران بارش ہوسکتی ہے۔

17 سے 19 جولائی کے دوران بلوچستان کے مختلف میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں 18 اور 19 جولائی کے دوران آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مون سون ہواؤں کے باعث کشمیر میں 16 سے 21 جولائی کے دوران تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے

12/07/2024

ڈیرہ اسماعیل خان شہر وگردونواح میں شدید طوفان و اندھی، جبکہ بعض مقامات پر بارش بھی شروع ہوگئی ہے، نقصانات کا خدشہ

محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیش گوئی کی گئی تھی

12/07/2024

🌦🌧🌦🌧
جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے گردونواح میں اندھی کے ساتھ تیز بارش شروع،بارش کے بعد موسم خوشگوار، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

تیز بارش کے باعث بعض علاقوں کے ندی نالوں میں تغیانی کا خطرہ

12/07/2024

ٹانک۔۔۔شہر اور گردونواح میں تیز بارش اور ژالہ باری شروع

12/07/2024

نیشنل موسم سنٹر کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان ،اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اورجنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

12/07/2024

لاہور میں مون سون کا طوفانی سپیل، شہر تالاب بن گیا،

لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ کہیں موسلادھار اور کہیں وقفے وقفے سے ہلکی بارش نے رنگ جما دیا جس کے بعد موسم سہانا ہو گیا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں علی الصبح تیز ہوا کیساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، صوبائی دارالحکومت لاہور میں شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، قرطبہ چوک، ڈیوس روڈ، مال روڈ، اچھرہ، قینچی، چونگی امر سدھو، گجومتہ، اسلامپورہ، بند روڈ، انار کلی، شالامار باغ، ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن سمیت دیگر مقامات پر بادل برسے۔

سینکڑوں ملی میٹر بارش ریکارڈ
صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب گئے، متعدد علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، سڑکیں اورگلیاں تالاب کامنظرپیش کرنے لگیں۔

لاہور میں سب زیادہ بارش تاجپورہ میں 203 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ گلشن راوی میں 133، مغلپورہ میں 132 اور اقبال ٹاؤن میں 110 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ چوک ناخدا پر 88، قرطبہ چوک 70، سمن آباد 65، ایئرپورٹ 59، اپر مال 51، گلبرگ 41، نشتر ٹاؤن 40، جیل روڈ 38 اور فرخ آباد میں 35 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

ہربنس پورہ، ڈیوس روڈ، گوالمنڈی، چوبرجی، سبزہ زار میں پانی ہی پانی ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی جبکہ بارشی پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بجلی کا ترسیلی نظام متاثر

دوسری جانب لاہور میں ہونیوالی بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا، بارش سے لیسکو کے 330 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی، بجلی کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گلشن راوی ،سمن آباد ،گلبرگ ،واہگہ،باٹا پور ،ڈیفنس ،الفلاح ٹاؤن ،پنجاب سوسائٹی ،والٹن روڈ،پرانا کاہنہ ،یوحنا آباد ،سگھیاں ،اسلام نگر ،گڑھی شاہو ،قلعہ گجر سنگھ ،لکشمی چوک ،اندرون شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔

پنجاب

اٹک، ٹیکسلا، چونیاں، منچن آباد، گوجرانوالہ، نارووال، گجرات، قصور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی، بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم خوش گوار ہو گیا، موسم ٹھنڈا ہونے سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، قصور،رینالہ خورداور پاکپتن میں جل تھل ایک ہوگیا، بعض مقامات پر بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش ہوئی جبکہ راولپنڈی میں بادل برسنے کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، بارش کے بعد جڑواں شہروں کا موسم خوشگوار ہو گیا جس کے ساتھ ہی شہریوں نے بھی گرمی سے چھٹکارا پانے پر سکھ کا سانس لیا۔

12/07/2024

**پاکستان کے گرم ترین علاقے اگلے 7 سالوں میں ناقابل رہائش ہو جائیں گے**

*گلوبل کلائمیٹ جرنل کی رپورٹ*

اسلام آباد: گلوبل کلائمیٹ جرنل نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر پاکستان کے گرم ترین علاقے یعنی بلوچستان، پنجاب، جنوبی کے پی کے اور سندھ اگلے 7 سالوں میں ناقابل رہائش ہو جائیں گے اگر مناسب تعداد میں مقامی پھلدار درخت نہ لگے۔ لگائے گئے اس بات کا قوی امکان ہے کہ ان علاقوں میں درجہ حرارت 57 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جائے گا۔*

*سندھ، پنجاب، جنوبی کے پی کے اور بلوچستان کی آبادی کے پیش نظر، ہر فرد کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ایک مقامی پھل دار درخت لگانے کا پابند بنایا جانا چاہیے۔ اس سے موسم گرما کے شدید مہینوں میں درجہ حرارت 40-42°C کے ارد گرد رکھنے میں مدد ملے گی۔*

*اب سندھ، پنجاب، جنوبی کے پی کے اور بلوچستان میں ہر فرد کے لیے ایک مقامی پھل دار درخت لگانا ضروری ہوگیا ہے*۔

آئی ایم ایف نے پاکستان سے زرعی آمدنی پر 45 فیصد ٹیکس لگانے کا مطالبہ کردیاعالمی مالیاتی ادارے نے صوبائی حکومتوں کے لیے ا...
11/07/2024

آئی ایم ایف نے پاکستان سے زرعی آمدنی پر 45 فیصد ٹیکس لگانے کا مطالبہ کردیا
عالمی مالیاتی ادارے نے صوبائی حکومتوں کے لیے اکتوبر 2024 کی آخری تاریخ مقرر کی ہے

اسلام ابا د:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کے ساتھ نئے بیل آؤٹ پیکج پر بات چیت جاری ہے جبکہ عالمی قرض دہندہ نے زرعی آمدنی پر 45 فیصد ٹیکس کی تجویز پیش کی ہے۔

آئی ایم ایف نے یہ شرط بھی رکھی ہے کہ صوبائی حکومتیں اکتوبر کے آخر تک لائیو سٹاک کی آمدنی پر دستیاب انکم ٹیکس چھوٹ ختم کر دیں

ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے ایک معیار مقرر کیا ہے جس کے تحت ملک میں صوبائی حکومتوں کو اپنے قوانین میں ترمیم کرنے اور زرعی آمدنی پر 45 فیصد تک انکم ٹیکس کی شرح عائد کرنے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ معیشت کا 24 فیصد حصہ ہونے کے باوجود زرعی شعبہ کل ٹیکس وصولی میں 0.1 فیصد کا حصہ ڈالتا ہے۔

آئین کے تحت وفاقی حکومت کو زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے سے منع کیا گیا ہے جو صوبائی حکام کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ لیکن آئی ایم ایف نے صوبوں سے غیر تنخواہ دار کاروباری افراد پر لاگو 45 فیصد انکم ٹیکس کی شرح کو اپنانے کے لیے کہہ کر اس آئینی رکاوٹ کو دور کرنے کا راستہ بتایا ہے۔

آئی ایم ایف نے اس تبدیلی کو نافذ کرنے کے لیے صوبائی حکومتوں کے لیے اکتوبر 2024 کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ اس نے رواں برس اکتوبر تک لائیو اسٹاک سیکٹر کے لیے موجودہ انکم ٹیکس چھوٹ کو ختم کرنے کا بھی کہا ہے۔

ایک رپورٹ میں، ورلڈ بینک نے اندازہ لگایا ہے کہ پاکستان ممکنہ طور پر زرعی شعبے سے 1.22 ٹریلین روپے تک ٹیکس ریونیو حاصل کر سکتا ہے، جو کہ ملک کی مجموعی ملکی پیداوار کا 1 فیصد بنتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی شرط کے تحت چاروں صوبوں کو اپنے زرعی انکم ٹیکس کے نظام میں ترمیم کرنا ہو گی ان کا کہنا تھا کہ کارپوریٹ فارمنگ کے معاملے میں شرط کے مطابق کارپوریٹ انکم ٹیکس کی شرح لاگو ہوگی۔

10/07/2024

طوفانی بارشیں اپڈیٹ۔۔

بنوں میں طوفانی بارشوں سے خاتونِ سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے ہیں

بنوں کے تینوں تدریسی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے

Address

Islamabad
04403

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GreeNews Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share