Kainat Naseer

Kainat Naseer breath in the way.. which way you want ...

کبھی کبھار چھوٹی چھوٹی چیزیں اپ کو بہت خوشی دے جاتی ہیں اور کبھی کبھار بڑی سے بڑی چیز بھی اپ کو خوشی نہیں دے سکتی جو اپ ...
16/03/2026

کبھی کبھار چھوٹی چھوٹی چیزیں اپ کو بہت خوشی دے جاتی ہیں
اور کبھی کبھار بڑی سے بڑی چیز بھی اپ کو خوشی نہیں دے سکتی جو اپ کے اندر کو چاہیے ہوتی ہے

کیونکہ میرا ماننا ہے کہ ہر چیز کا ایک ٹائم ہوتا ہے جب ٹائم گزر جاتا ہے تو اس کے بعد اگر اپ سونا بھی دیتے ہو تو وہ پیتل ہی ہے

کم سے کم میرے لیے تو ایسا ہی ہے

خیر اج میری خوشی کی جو وجہ تھی وہ یہ تھی یہ یہ تھی جو کہ میرے بیٹے کی پہلے فیڈ کا کور ہے چیز تو بہت چھوٹی سی ہے لیکن اس کے ساتھ میموریز بہت اہم ہیں

پہلی بار ماں بننے کا احساس اور اسے جڑی ہر چیز میرے لیے بہت اہم بات ہے





جب بچپن میں ماما کی عید اتی ہوتی تھی مطلب ہمارا بچپن تھا ہم چھوٹے تھے مما کی عید ہوتی تھی ماموں  ایک سوٹ بھی لے کر دیتے ...
15/03/2026

جب بچپن میں ماما کی عید اتی ہوتی تھی مطلب ہمارا بچپن تھا ہم چھوٹے تھے مما کی عید ہوتی تھی ماموں ایک سوٹ بھی لے کر دیتے تھے

تو ماما کو اس سے بڑی محبت ہوتی تھی اور پاپا سم ٹائمز مزاک میں بول دیتے تھے میں تو میں لاکھوں کی بھی چیز لے لیتا ہوں تو تم کو قدر نہیں

لیکن تمہارے بھائی ہزاروں کی چیز بھیج دیں تو تمہیں اپنی جان سے بھی زیادہ پیاری ہوتی ہے

یہ ساری باتیں میں سب سنتی تھی لیکن کبھی ان کی سمجھ نہیں ائی

لیکن اج خود اس سٹیج پر ائی ہوں تو سمجھ ایا ہے کہ باپ اور بھائی کی دی ہوئی چیزوں کی اہمیت کیا ہوتی ہے

ایسا نہیں ہے کہ اپ کا شوہر اپ کو اچھی چیزیں لے کر نہیں دیتا وہ شاید اپ کے بھائی اور باپ سے اچھی اور مہنگی چیزیں اپ کو لے کے دے

لیکن جو ایک عید شھبرات انے پہ اپ کے گھر والوں کی طرف سے وہ جو ایک چیز اتی ہے نا اس کی خوشی ہی الگ ہوتی ہے

عید جب بھی تب اتی ہے تو میری مما مجھے کہتی ہیں فلاں کیدار یا فلاں کی جا رہی ہے میرا دل کرتا ہے میں بھی تمہیں اس طرح سارے لوازمات کے ساتھ عید بھیجوں

لیکن شاید قدرت کو اور نصیب کو کچھ اور ہی منظور ہوتا ہے ہر چیز ہر انسان کی سوچ کے مطابق نہیں ہوتی جب جو جیسا ہو رہا ہوتا ہے انسان تو نہیں سمجھ سکتا لیکن اس میں اس کی بہتری اللہ کی طرف سے کوئی نہ کوئی ہوتی ہے

اپ لوگوں کی اپ کی امی کی کی طرف سے عیدی ائی یا نہیں ائی مجھے ضرور کمنٹ میں بتانا اور جو پردیس میں رہتی ہیں یا لڑکیاں اپ مجھے بتانا اپ اپنے میکے کی دی عید کو مس کرتی ہیں یا نہیں کرتی

پیسے مل جاتے ہیں عیدی میں پیسے مل جاتے ہیں لیکن وہ جو ماں باپ پیار سے ایک چیز لے کے اتے ہیں اس کے بات ہی الگ ہوتی ہے










15/03/2026





وقت کے ساتھ ساتھ اپ کی ترجیحات اور خواہشات بدلتی رہتی ہیں جیسے اپ بیٹی ہوتی ہیں لڑکی ہوتی ہیں کنواری تو اپ کا رجھان اور ...
15/03/2026

وقت کے ساتھ ساتھ اپ کی ترجیحات اور خواہشات بدلتی رہتی ہیں

جیسے اپ بیٹی ہوتی ہیں لڑکی ہوتی ہیں کنواری تو اپ کا رجھان اور اپ کا چیزیں دیکھنے کا طریقہ اور ہوتا ہے

جب اپ کی شادی ہو جاتی ہے تو اور ہوتا ہے جب اپ کے بچے ہوتے ہیں تو اور ہو جاتا ہے پھر جب اپ پراپر ایک گھر داری میں قدم رکھ لیتی ہیں تو ادبا اپ کا دھیان کچھ اور چیزوں کی طرف ہو جاتا ہے

جیسے کہ اب ایز ا مدر ایز ا وائف گھر کو سنبھالنے میں اب میرا دھیان اور گھر کی چیزوں کی طرف ہوتا ہے جیسے اپ کو یہ تصویر نظر ارہی ہے

اج کل مجھے جنون ہے کہ میں اس کو لے کے اؤں اپنا کچن کا سلیب صاف کرنے کے لیے یا اور بھی کلیننگ پرپس کے لیے یوز ہوتا ہے

لیکن میں نے جتنے پیج سرچ کیے یہ بہت ایکسپینسو ہے اگر اپ کے پاس کوئی ایسا پیج ہے جہاں سے کہ یہ مجھے ریزنیبل پرائزز میں مل سکتا ہے تو مجھے ضرور بتائیے گا اگر کوئی ایسی جو سعودی عریبیہ میں شاپ موجود ہے جہاں سے مجھے یہ ریزنیبل پرائز میں مل سکتا ہے تو اپ مجھے تب بھی بتا سکتے ہیں تھینک یو سو مچ







میری ماما کہ میں ہر بات مانتی ہوں لیکن میرے جب سے بچے پیدا ہوئے ہیں میری اور میری مما کے بہت بحث ہوتی ہے اس کا سب سے بڑا...
14/03/2026

میری ماما کہ میں ہر بات مانتی ہوں لیکن میرے جب سے بچے پیدا ہوئے ہیں میری اور میری مما کے بہت بحث ہوتی ہے اس کا سب سے بڑا ریزن یہ ہے کہ جو باتیں کرنے کو میری مما بھولتی ہیں وہ ڈاکٹرز منع کرتے ہیں وہ جو ڈاکٹرز بولتے ہیں اس کو میری اماں میری نانی دادی میری جتنی بھی بڑی عمر کی میرے اس پاس خواتین ہیں وہ نہیں مانتی اب میں کدھر جاؤں مما کو اتنا سمجھایا ہے یہ جو اپ احتیاط نیچے پوسٹ میں دیکھ رہے ہیں اماں میری کو میں نے اتنا سمجھایا ہے کہ مما یہ ساری باتیں سچ ہوتی ہیں ان کو مانتے ہیں ڈاکٹرز کو بی وقوف تو نہیں لیکن میری اماں کہتی ہیں کہ ڈاکٹرز کا کچھ حتہ پتہ نہیں نانیاں دادیاں ایک عرصے سے یہ سب کچھ کر دیا ا رہی ہیں کوئی وجہ ہے تو کر رہی ہیں اب اپ مجھے بتائیں اپ بھی اس مشکل سے دو چار ہیں اپ کے اس پاس بھی ایسی مائیں نانیاں دادیاں بزرگ خواتین موجود ہیں یا نہیں اور اگر ہیں تو اپ ان کو کیسے ڈیل کرتے ہیں 🤔💔😔






13/03/2026







ماں بننا ایک عظیم اعزاز ہے، لیکن یہ آسان کام نہیں ہے۔ماں بننے کی ذمہ داریوں میں بیماری کی رخصت نامعلوم ہوتی ہے۔جب بچہ بی...
13/03/2026

ماں بننا ایک عظیم اعزاز ہے، لیکن یہ آسان کام نہیں ہے۔
ماں بننے کی ذمہ داریوں میں بیماری کی رخصت نامعلوم ہوتی ہے۔
جب بچہ بیمار ہوتا ہے تو ہر کوئی کہتا ہے، "اسے آرام کرنے دو"۔
جب باپ بیمار ہوتے ہیں تو انہیں کہا جاتا ہے "صوفے پر آرام کرو"۔
لیکن جب ماں بیمار ہو جائے
تو گویا کچھ ہوا ہی نہیں، زندگی آگے بڑھتی رہتی ہے۔
کھانا پکانے کی ذمہ داری، گھر کی دیکھ بھال، اور بچوں کو تسلی دینا،
یہ سب کچھ اپنی رفتار سے جاری رہتا ہے۔
سر درد ہو، بخار ہو یا تھکن،
ماں اپنی ذمہ داریاں منظر میں لاتی ہے، اس کے لیے یہ فطری عمل ہے۔
وہ خاموشی سے گھر کا بوجھ سنبھالتی ہیں،
اور اکثر اپنی ضروریات کو پس پشت ڈال کر سب کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔
آج، ہم انہی خواتین کی قدر کرتے ہیں
جنہیں ش*ذ و نادر ہی آرام ملتا ہے لیکن وہ پیار بانٹنا کبھی نہیں بھولتیں۔
دنیا کی تمام ماؤں کے لیے —
آپ کی مضبوطی اور طاقت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

مجھے افسوس ہے کہ جیسا بچپن ہم نے اور ہمارے والدین نے گزارا ہے ویسا بچپن ہمارے بچے نہیں گزار سکیں گے ہاں دنیا بہت ایڈوانس...
12/03/2026

مجھے افسوس ہے کہ جیسا بچپن ہم نے اور ہمارے والدین نے گزارا ہے

ویسا بچپن ہمارے بچے نہیں گزار سکیں گے ہاں دنیا بہت ایڈوانس ہو گئی ہے ان لوگوں کے لیے بہت سے سہولتیں ا گئی ہیں

لیکن مجھے لگتا ہے کہ بچپن کو بچپن ہی رہنا چاہیے

سہولتیں وقت کے ساتھ ہی اچھی لگتی ہیں اس لیے ہم جو اج کل کے پیرنٹس ہیں ہماری یہ کوشش ہونی چاہیے کہ

ہم اپنے بچوں کو ایک ایسا انوائرمنٹ پرووائڈ کریں جس میں کہ بچے انے والے دنیا کے ساتھ بھی چل سکیں

اور اپنا بچپن بھی انجوائے کر سکیں ان کی بچپن کو ایک ڈیجیٹل بچپن نہ بن کے رہ جائے





Address

Islamabad

Opening Hours

Friday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kainat Naseer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share