Daily Islamabad Times

Daily Islamabad Times Daily Newspaper published from Rawalpindi/Islamabad, Lahore and Karachi. Editor: Masood Malik

31/05/2022
19/05/2022
19/04/2022

Chief of Army Staff General Qamar Javed Bajwa called on Prime Minister Shehbaz Sharif today.

Professional matters pertaining to National security were discussed during the meeting.

19/04/2022

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔
وزارت اطلاعات میں اپنے دفتر آمد پر سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد سمیت وزارت کے دیگر اعلی افسران نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات کو وزارت کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی
حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، مریم اورنگزیب
میڈیا ہاءوسز، تنظیموں اور صحافی برادری کی بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، مریم اورنگزیب
پیکا آرڈیننس 2016ء پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی، مریم اورنگزیب
ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کو فعال بنایا جائے گا، مریم اورنگزیب
ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، مریم اورنگزیب
ملکی ترقی اور حکومت کے اہم ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دینے کیلئے وزارت اطلاعات کا کردار اہمیت کا حامل ہے، مریم اورنگزیب
ڈرامہ، فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، مریم اورنگزیب
پی ٹی وی، اے پی پی سمیت وزارت کے تمام اہم اداروں پر اس وقت ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال میں عوام کو درست معلومات کی فراہمی کیلئے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، مریم اورنگزیب
وزارت اطلاعات کے عوام کو مستند معلومات اور خبروں کی فراہمی میں اہم کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، مریم اورنگزیب
امید ہے وزارت اطلاعات کے تمام ادارے عوامی مفاد کے پیش نظر اپنے پیشہ ورانہ امور کو بہتر انداز میں انجام دیں گے، مریم اورنگزیب
وزارت اطلاعات اور میڈیا اداروں کے درمیان روابط کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے، مریم اورنگزیب
اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات، ایم ڈی پی ٹی وی، ایم ڈی اے پی پی سمیت وزارت کے دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے ۔

19/04/2022

وزارت منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کا وزارت منصوبہ بندی میں پر تپاک استقبال

وزارت کے افسران نے احسن اقبال کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

اس موقع پر احسن اقبال کے حلقہ کے لوگوں نے بھی وزارت منصوبہ بندی میں وفاقی وزیر کو خوش آمدید کہا

احسن اقبال نے آفس میں بیٹھتے ہی میٹنگز کا لائحہ عمل سیکرٹری منصوبہ بندی عبد العزیز عقیلی کے ساتھ طے کیا

احسن اقبال نے سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی کو آج ہی پی ایس ڈی پی پر مکمل جائزہ اجلاس بلانے کی ہدایات دیں

جبکہ سی پیک پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس کو کل رکھنے کا کہا ہے

پاکستان میں آج الیکشن ہو جائیں تو  آپ کسے اپنا وزیر اعظم بنانا چاہیں گے ؟
20/12/2021

پاکستان میں آج الیکشن ہو جائیں تو آپ کسے اپنا وزیر اعظم بنانا چاہیں گے ؟

09/12/2021

A tribute to my father (Late) Masood Ahmed Malik by Ahsan Iqbal Sahab (Secretary General PMLN) on his 2nd Barsi 10th of December.

Every day without you has been hard, but on this day especially I can’t help but think how much I wish you were here with me.
You were the guiding light in my life, and today I’m reminded how lucky I was to have you for as long as I did. I love you to the moon and back.❤️
Momin Masood

اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف سرچ اینڈ سویپ آپریش...
07/03/2021

اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ

ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف سرچ اینڈ سویپ آپریشنز

آپریشنز کے دوران 31 منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج

منشیات فروشوں سے 25 کلوگرام چرس، 4 کلوگرام ہیروئن، آئس اور شراب برآمد

آپریشن کے دوران 40 مشتبہ افراد، بغیر کاغذات 19موٹرسائیکلوں کو تھانہ منتقل کیا گیا

آپریشن کے دوران 300 سے زائد گھروں اور 100دکانوں، 500 سے زائد اشخاص کو چیک کیا گیا

ڈورے اور اٹھال گاوں میں سرچ، سٹاپ اینڈ کومنگ آپریشن کیا گیا

آپریشن کے دوران گاوں کو چاروں اطراف کارڈن کرکے سخت چیکنگ کی گئی

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا ایس ایس آپریشنز

جی تیرہ کنٹینر چوک میں پولیس جوانوں پر فائرنگ کا معاملہ

ایک سب انسپکٹر دو پولیس جوان کنٹینر چوک میں معمول کی چیکنگ پر تھے

پولیس جوانوں نے دوران چیکنگ ایک موٹرسائیکل کو روکا

موٹرسائیکل پر سوار دونامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی

ملزمان کی فائرنگ سے ایک سب انسپکٹر دو پولیس جوان زخمی ہوگئے

زخمیوں میں سب انسپکٹر جمیل، ہیڈ کنسٹیبل قاسم اور کنسٹیبل قیصر شامل ہیں

زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیں

علاقہ کو کارڈن کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے

جلد ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا

پولیس جوانوں پر فائرنگ کا معاملہ

زخمی جوان قاسم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے

ائی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے سینئر افسران کے ہمراہ وقوعہ کا اور پمز ہسپتال کا دورہ

زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ائی جی اسلام آباد

وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت

ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ائی جی اسلام آباد

ترجمان اسلام آباد پولیس

*میاں عمران ایس ایچ او  تھانہ ریس کورس شہید ہو گئے پریس ریلیز:0207مارچ2021 راولپنڈی:راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر عمران عباس...
07/03/2021

*میاں عمران ایس ایچ او تھانہ ریس کورس شہید ہو گئے

پریس ریلیز:02
07مارچ2021

راولپنڈی:راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر عمران عباس شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید،ابتدائی تحقیقات کے مطابق انسپکٹر عمران عباس کو فرائض کی ادائیگی کے دوران ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا، شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،سی پی او۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر عمران عباس شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہو گئے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق انسپکٹر عمران عباس کو فرائض کی ادائیگی کے دوران ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا،ایس پی پوٹھوہار سید علی کا کہنا تھا کہ تمام زاویوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں، تفتیش کرکے حقائق کو سامنے لایا جائے گا، شہید انسپکٹر عمران عباس ایس ایچ او ریس کورس تعینات تھے، شہید انسپکٹر 02 اپریل 1979 کو پیدا ہوئے، آبائی علاقہ پاکپتن ہے،22جولائی 1998محکمہ پولیس کو بطور اے ایس آئی جوائن کیا،آپ شہید سب انسپکٹر میاں محمد عباس کے بیٹے تھے، جو تھانہ آر اے بازار کے علاقے میں ریڈ کے دوران ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے جولائی 1990میں شہید ہوئے تھے، شہید انسپکٹر عمران عباس ایک فرض شناس اور دلیر آفیسر تھے، آپ نے اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور بہادری سے سرانجام دئیے، کئی تھانوں میں ایس ایچ او تعینات رہے اور بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے احسن کارکردگی کی بناء پر 92 انعامات حاصل کیے، شہید انسپکٹر نے سوگواران میں بیوہ،دو بیٹوں اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے، شہید انسپکٹر کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں مورخہ 08 مارچ 2021ء بوقت دن 10:00 بجے ادا کی جائے گی، سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ اور لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ‎سینیٹر مشاہد اللہ خان وفات پا گئے ہیں،انکی نماز جنازہ کل بروز جمعرات ظہر کی...
17/02/2021

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ‎
سینیٹر مشاہد اللہ خان وفات پا گئے ہیں،انکی نماز جنازہ کل بروز جمعرات ظہر کی نماز کے بعد H-11 قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

Ex Prime Minister Mir Zaffar Jamali is no more with us. He was suffering from kidney failure & severe heart attack and w...
02/12/2020

Ex Prime Minister Mir Zaffar Jamali is no more with us. He was suffering from kidney failure & severe heart attack and was shifted to Armed Forces Institute of cardiology & heart disease yesterday where he couldn't survive.
His son confirmed his death and requested the nation to pray for his soul

Address

I-8
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Islamabad Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Islamabad Times:

Share