The Herald Today

The Herald Today The Herald Today is an independent news organization telling Pakistan’s real stories without noise, without sides. News for the people, not agendas

ہر ریٹائرڈجج کو3 پولیس اہلکاروں پرمشتمل سکیورٹی فراہم کی جائے، رجسٹرار سپریم کورٹسپریم کورٹ کے رجسٹرار نے وزارت داخلہ کو...
11/09/2025

ہر ریٹائرڈجج کو3 پولیس اہلکاروں پرمشتمل سکیورٹی فراہم کی جائے، رجسٹرار سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر ہدایت کی ہے کہ ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ہر ریٹائرڈ جج اور انتقال کرچکے ججز کی بیواؤں کو 3 پولیس اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔ اہلکار متعلقہ ڈی پی او کے ماتحت ہوں گے جبکہ صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو بھی اس فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

یاماہا نے پاکستان میں موٹرسائیکل کی پیداوار ہمیشہ کے لیے بند کردییاماہا موٹر پاکستان نے ملک میں موٹر سائیکل مینوفیکچرنگ ...
09/09/2025

یاماہا نے پاکستان میں موٹرسائیکل کی پیداوار ہمیشہ کے لیے بند کردی

یاماہا موٹر پاکستان نے ملک میں موٹر سائیکل مینوفیکچرنگ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اگرچہ پیداوار رک گئی ہے لیکن صارفین کو اسپیئر پارٹس، وارنٹی اور آفٹر سیلز سروسز فراہم کی جائیں گی۔ ماہرین کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی مقبولیت نے فیول انجن پر دباؤ ڈالا ہے، جس کی وجہ سے بڑی آٹو کمپنیوں کو مشکلات درپیش ہیں۔

رانا ثنااللہ کا الزام: عمران خان اور ساتھی سیاست نہیں، فتنہ و فساد چاہتے ہیںلاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم ...
09/09/2025

رانا ثنااللہ کا الزام: عمران خان اور ساتھی سیاست نہیں، فتنہ و فساد چاہتے ہیں

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان اور ان کے چند ساتھی جمہوری سیاست کے بجائے فتنہ، فساد اور انتشار کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی نے بطور پالیسی مخالفین کو گالی دینے اور بائیکاٹ کے رویے کو اپنایا، جبکہ وزیراعظم نے اپوزیشن کو بارہا بات چیت کی دعوت دی ہے۔

پاکستان کا بڑا انکشاف: سمندر کی تہہ میں گیس کے وسیع ذخائر دریافتپاکستان نیوی نے چین کی مدد سے سروے کر کے سمندر کی تہہ می...
08/09/2025

پاکستان کا بڑا انکشاف: سمندر کی تہہ میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت

پاکستان نیوی نے چین کی مدد سے سروے کر کے سمندر کی تہہ میں گیس کے وسیع ذخائر تلاش کیے ہیں۔ ریئر ایڈمرل (ر) فواد امین بیگ کا کہنا ہے کہ پاکستان بلیو اکانومی کے خزانے سے مالا مال ہے، لیکن ضرورت سرمایہ کاروں اور جدید ٹیکنالوجی کی ہے تاکہ ان وسائل کو بروئے کار لا کر معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔

بلاول بھٹو کا بڑا مطالبہ: سیلاب زدہ کسانوں کے بجلی بل معاف کیے جائیںمظفرگڑھ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے دوران بلاول ب...
08/09/2025

بلاول بھٹو کا بڑا مطالبہ: سیلاب زدہ کسانوں کے بجلی بل معاف کیے جائیں

مظفرگڑھ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ کسانوں کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں، بیج اور کھاد فراہم کی جائے۔ ان کا کہنا تھا یہ سیاست کا وقت نہیں بلکہ عوام کا ساتھ دینے کا وقت ہے۔ انہوں نے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مستحقین تک امداد پہنچانے پر زور دیا۔

سیلاب سے مہنگائی کا طوفان: سبزیاں، پھل اور گوشت عوام کی پہنچ سے باہرسیلاب نے کھیت اجاڑ دیے تو لاہور و اسلام آباد کی منڈی...
08/09/2025

سیلاب سے مہنگائی کا طوفان: سبزیاں، پھل اور گوشت عوام کی پہنچ سے باہر

سیلاب نے کھیت اجاڑ دیے تو لاہور و اسلام آباد کی منڈیوں میں سبزیاں، پھل اور گوشت آسمان کو چھونے لگے۔ ٹماٹر 95 سے 250، پیاز 60 سے 90 اور شملہ مرچ 150 سے 300 روپے کلو جا پہنچی۔ گوشت سرکاری نرخ 595 ہے مگر مارکیٹ میں 650 تک بک رہا ہے۔ اسلام آباد میں پیاز اور ٹماٹر غائب ہیں۔ عوام کہتے ہیں روزمرہ کھانا بنانا مشکل ہوگیا ہے، جبکہ دکاندار کہتے ہیں فصلوں کی تباہی نے انہیں بھی کنگال کر دیا ہے۔

وزرا اور اعلیٰ افسران سمیت پاکستانیوں کا موبائل ڈیٹا آن لائن فروخت ہورہا ہےانٹرنیٹ پر شہریوں کا حساس ڈیٹا فروخت ہونے کا ...
08/09/2025

وزرا اور اعلیٰ افسران سمیت پاکستانیوں کا موبائل ڈیٹا آن لائن فروخت ہورہا ہے

انٹرنیٹ پر شہریوں کا حساس ڈیٹا فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس میں وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ افسران تک کی سمز، شناختی کارڈ کاپی، کال ریکارڈ اور بیرون ملک سفر کی تفصیلات شامل ہیں۔ درجنوں ویب سائٹس معمولی پیسوں کے عوض یہ ڈیٹا بیچ رہی ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

امریکی وفد کا بڑا اعلان: پاکستان کو قدرتی آفات میں ہر ممکن مدد دی جائے گیامریکی وفد نے این ڈی ایم اے کے ہیڈکوارٹر کا دور...
06/09/2025

امریکی وفد کا بڑا اعلان: پاکستان کو قدرتی آفات میں ہر ممکن مدد دی جائے گی

امریکی وفد نے این ڈی ایم اے کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کرتے ہوئے قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وفد نے پاکستان کے پیشگی وارننگ سسٹم اور جدید ریسکیو اقدامات کو سراہتے ہوئے ہر سطح پر تکنیکی، سامان اور ماہرین کی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

06/09/2025
حکومت نے صرف 2 ماہ میں تنخواہ دار طبقے سے 85 ارب روپے ٹیکس وصولی کرلیاایف بی آر کے مطابق مالی سال 2025-26 کے ابتدائی 2 م...
06/09/2025

حکومت نے صرف 2 ماہ میں تنخواہ دار طبقے سے 85 ارب روپے ٹیکس وصولی کرلیا

ایف بی آر کے مطابق مالی سال 2025-26 کے ابتدائی 2 ماہ میں تنخواہ دار طبقے سے 85 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔ نان کارپورٹ ملازمین نے 41 ارب، کارپورٹ ملازمین نے 20 ارب اور سرکاری ملازمین نے مجموعی طور پر 18 ارب روپے سے زائد ٹیکس دیا۔ تاہم اگست میں ایف بی آر مقررہ ہدف سے 50 ارب روپے کم جمع کرسکا۔

6 ستمبر یومِ دفاع: قربانی، بہادری اور وطن سے لازوال محبت کی علامتیہ دن اس عہد کی تجدید ہے جب پاکستانی قوم اور افواج نے د...
05/09/2025

6 ستمبر یومِ دفاع: قربانی، بہادری اور وطن سے لازوال محبت کی علامت

یہ دن اس عہد کی تجدید ہے جب پاکستانی قوم اور افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ 6 ستمبر نہ صرف شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے بلکہ ہر پاکستانی کے دل میں حب الوطنی کی آگ کو پھر سے روشن کرتا ہے۔

پیمرا کا بڑا اقدام: کرائم سینز اور ملزمان کے انٹرویوز نشر کرنے پر پابندیپیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایت دی ہے کہ آئندہ کرا...
02/09/2025

پیمرا کا بڑا اقدام: کرائم سینز اور ملزمان کے انٹرویوز نشر کرنے پر پابندی

پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایت دی ہے کہ آئندہ کرائم سینز، سی سی ٹی وی فوٹیج، زیرِ حراست ملزمان کے انٹرویوز اور برآمدہ سامان نشر نہیں کیا جائے گا۔ ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Address

1st Floor Awan Arcade, Building 1B, Block R Jinnah Avenue, D-Chowk, Blue Area Islamabad
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Herald Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share