Deosai Times

Deosai Times Voice of Mountain people

انسپکٹر بہادر علی کا بطور ایس ایچ او تھانہ سٹی تعنیات ، چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز  سکردو (شریف اخوندزادہ) انسپکٹر ...
30/04/2025

انسپکٹر بہادر علی کا بطور ایس ایچ او تھانہ سٹی تعنیات ، چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

سکردو (شریف اخوندزادہ) انسپکٹر بہادر علی نے بطور ایس ایچ او تھانہ سٹی سکردو کا چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے شہر میں چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر کے واضح پیغام دیا ہے کہ قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انسپکٹر بہادر علی ایک فرض شناس، باکردار اور ایماندار پولیس آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں ان کی پیشہ ورانہ خدمات اور اصولی مؤقف سے نہ صرف محکمہ پولیس بلکہ عوام بھی بخوبی آگاہ ہیں۔ ماضی میں مختلف مافیاز نے ان سے ناجائز کام کرانے کی کوشش کی، لیکن انہوں نے کبھی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا اور اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے نبھائی سماجی اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان پولیس کے لیے انسپکٹر بہادر علی جیسے افسران ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں، جن کی موجودگی سے عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہوتا ہے۔

انسانی اسمگلنگ کا انکشاف گلگت بلتستان کی خواتین کو سربیا سمگل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، اسحاق ڈار نے تحقیقات کا حکم دے ...
29/03/2025

انسانی اسمگلنگ کا انکشاف گلگت بلتستان کی خواتین کو سربیا سمگل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، اسحاق ڈار نے تحقیقات کا حکم دے دیا

ایک حیران کن انسانی اسمگلنگ اسکینڈل سامنے آیا ہے جس نے ایک ایسے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے جو گلگت بلتستان کی درجنوں خواتین کو ملازمت کا جھانسہ دے کر سربیا اسمگل کرتا رہا۔ اس نیٹ ورک کی مبینہ سرپرستی پاکستان کے سربیا میں تعینات سفیر علی حیدر الطاف پر عائد کی جا رہی ہے، جس کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے باضابطہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

پاکستانی صحافی شمشاد بنگش کے مطابق یہ اسمگلنگ ایک کمپنی "ہائی ریچ انٹرنیشنل" کے ذریعے کی جا رہی تھی، جس کی مالک صالحہ راجپوت اور ساجد ممتاز بتائے جا رہے ہیں۔ مارچ 2024 سے دسمبر 2024 تک اس کمپنی نے مختلف اخبارات میں سربیا میں "خواتین فارم ورکرز" کی نوکریوں کے اشتہارات دیے جن میں ماہانہ 600 یورو تنخواہ کا وعدہ کیا گیا۔ ان نوکریوں کے لیے 25 سے 50 سال کی خواتین کو بغیر کسی تعلیمی قابلیت یا تجربے کے بھرتی کیا گیا۔ ہر امیدوارہ سے 2 لاکھ روپے وصول کیے گئے، جس پر ابتدا میں شبہات کا اظہار کیا گیا لیکن متعلقہ اداروں نے ان خدشات کو نظرانداز کر دیا۔

تحقیقی صحافی شمشاد بنگش کے مطابق، "ان خواتین کو جعلی نوکریوں کا لالچ دے کر پاکستان سے باہر اسمگل کیا گیا۔ سربیا پہنچنے پر ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے اور انہیں انتہائی غیر انسانی حالات میں کم اجرت پر کھیتوں میں کام کرنے پر مجبور کیا گیا۔" اس اسکینڈل کے تحت اسمگل کی گئی 40 خواتین میں سے اکثریت کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا۔ صورتحال اس وقت سنگین ہوئی جب ان میں سے دو خواتین کو رومانیہ میں گرفتار کر لیا گیا، جس کے بعد عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں متحرک ہو گئیں۔

وزارتِ خارجہ میں اس اسکینڈل سے شدید ہلچل مچ گئی ہے۔ اسلام آباد کے سینئر صحافی صبیح الحسنین کے مطابق، دفتر خارجہ نے سفیر علی حیدر الطاف اور دیگر حکام کے کردار کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ایک نجی کمپنی کس طرح مبینہ طور پر سفارتی پشت پناہی سے اتنے بڑے پیمانے پر انسانی اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث رہی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اسمگلنگ نیٹ ورک کے حوالے سے پہلی بار اپریل 2024 میں خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔ غذر، گلگت بلتستان کے مقامی صحافی یعقوب تائی نے سوشل میڈیا پر خبردار کیا تھا کہ ایک غیر مقامی خاتون اور ایک مقامی ساتھی علاقے میں مشکوک بھرتی مہم چلا رہے ہیں۔ تائی نے انتباہ دیا تھا کہ بے روزگار خواتین کو بغیر کسی تعلیمی قابلیت کے یورپ میں بھاری تنخواہوں کا جھانسہ دیا جا رہا ہے، جو انسانی اسمگلنگ کی واضح علامت ہے۔ انہوں نے کہا تھا، "غذر کے عوام، خاص طور پر والدین، ان جھوٹے وعدوں سے ہرگز نہ بہکیں۔" اگرچہ غذر پولیس نے ان مشتبہ بھرتی کنندگان کو علاقے سے نکال دیا تھا لیکن انہوں نے بعد میں دوبارہ کوشش کی، جو اس نیٹ ورک کی سنجیدگی اور منصوبہ بندی کو ظاہر کرتا ہے۔

ان انکشافات نے ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے اور یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کس طرح ایک نجی کمپنی مبینہ طور پر ایک حاضر سروس سفارت کار کی مدد سے سرکاری اثر و رسوخ اور سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ جیسے سنگین جرم میں ملوث رہی۔

اب یہ تحقیقات کا مرکزی نکتہ ہوگا کہ اس نیٹ ورک میں سفارتی مشن اور سرکاری اہلکاروں کا کیا کردار رہا۔ دوسری جانب پاکستان کو اس اسکینڈل کے عالمی اثرات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور نگران اداروں نے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور ایسی مجرمانہ سرگرمیوں سے خواتین کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

بی ایس ایف کی لانگ مارچ ٹیم تنگوس پہنچ گئے آج رات وہی قیام کے بعد مشن پر گامزن رہیں گے
25/12/2024

بی ایس ایف کی لانگ مارچ ٹیم تنگوس پہنچ گئے
آج رات وہی قیام کے بعد مشن پر گامزن رہیں گے

02/12/2024

Himalayan Ibex Spotted Near Hushe Valley, Ghanche, GB: Local Resident Muhammad Khan Shares Rare Sighting on Social Media"

گنگچھے:: DDE گنگچھے  ممتاز حسین صاحب نے اپنی ٹیم کے ساتھ پرائمری سکول ھریکون کا ہنگامی دورہ کیا، DDO غواڑی غلام محمد صاح...
17/11/2024

گنگچھے:: DDE گنگچھے ممتاز حسین صاحب نے اپنی ٹیم کے ساتھ پرائمری سکول ھریکون کا ہنگامی دورہ کیا، DDO غواڑی غلام محمد صاحب بھی ہمراہ تھے۔ آپ نے سکول ھذا میں کلاسوں اور طالب علموں کا جائزہ لیا۔ پانچویں کلاس کے ہورہے امتحانات کا جائزہ لیتے ہوئے شفافیت اور طلباء کو محنت کی تلقین کی۔ سکول انتظامیہ کے ساتھ گفتگو کی اور انکے کارکردگیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
سکول میں اساتذہ کی کمی کو مدنظر رکھ کر آپ نے ایک فیلو ٹیچر فراہم کیا اور مزید آنے والے دنوں میں ممکن ہونے پر دو ورنہ ایک آنے والے تعلیمی سسشن کے لیے بھیجنے کا عہد کیا۔ سکول کے بہتری اور مسائل کے حل کے لئے ذاتی دلچسپی لینے کا عزم ظاہر فرمایا۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر صاحب کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اعتماد کا اظہار فرمایا۔۔
سکول انتظامیہ آپ کے آمد اور تعاون کا از تہہ دل شکریہ ادا کرتی ہے، اور امید ظاہر کرتی ہے کہ آئندہ بھی آپ خصوصی تعاون اور نگرانی کرتے رہیں گے۔

P/S HARIKON GHANCHE...

03/09/2024

مشہ بروم یونین کونسل غورسے سرمو کے عوام نے شاہراہ سیاچن اور شیوک سیکٹر پر مشہ بروم فلور ملز کو جاری متنازعہ NOC کی منسوخی کے لیے دھرنا جاری رکھا ہوا ہے۔ دھرنے میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ
اگر حکومت نے عوام کی جائز مطالبات کو تسلیم نہ کیا تو ہم لانگ مارچ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

مشہ بروم: عوامی ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹی مشہ بروم کی کال پر عوام کے امنگوں کے برخلاف تعمیر ہونے والی فلور مل کے خلاف ...
02/09/2024

مشہ بروم: عوامی ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹی مشہ بروم کی کال پر عوام کے امنگوں کے برخلاف تعمیر ہونے والی فلور مل کے خلاف سرموں پل پر احتجاج شروع۔
مختلیف علاقوں سے عوام کی آمد جاری

اسلام آباد میں ہم وسیلہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام رضاکاروں اور طلبہ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کی تقریب انسانیت کی خدمت کرنے والے ر...
21/04/2024

اسلام آباد میں ہم وسیلہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام رضاکاروں اور طلبہ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کی تقریب انسانیت کی خدمت کرنے والے رضاکاروں کی خدمت قابل ستائش ہے، ڈاکٹر اسد شفیق
اسلام آباد علی پور میں ہم وسیلہ ہیں فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں غریب اور بے سہارا لوگوں میں افطار ڈرائیو کے کامیاب انعقاد پر ہم وسیلہ فاؤنڈیشن کی جانب سے سرٹیفکٹ تقسیم کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
فاؤنڈیشن کے بانی و چییرمین محمد شعیب نے فاؤنڈیشن کے اب تک کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کامیاب افطار ڈرائیو کے انعقاد پر تمام رضاکاروں اور تعاون کرنے والی افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ اس امید کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں فاؤنڈیشن مزید بہتر انداز میں بلاتفریق انسانیت کی خدمت خدمت کریں گے انھوں نے اس موقعے پر علی پور اسلام آباد کے سطح پر اسی پلیٹ فارم کے توسط سے خواتین ونگ تنظیم بنانےکا اعلان بھی کیا۔
مہمان خصوصی ڈاکٹر اسد شفیق نے فاؤنڈیشن اور افطار ڈرائیو کے رضاکاروں کے خدمت کو سراہتے ہوۓ زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا چئیر پرسن انسانیت ویلفیر فاؤنڈیشن و سیاسی و سماجی رہنما میڈم سمیرا نے اپنے خطاب میں بانی فاؤنڈیشن محمد شعیب اور رضاکاروں کی خدمت کو سلام پیش کرتے ہوۓ کہا کہ اس مادی دور میں انسانیت کی بلاتقریق خدمات سر انجام دینے والے لائق تحسین ہے انھوں نے اپنے ادارے کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، تقریب سے سیاسی و سماجی رہنما میڈم تزیین ازکا ، جی بی جرنلسٹ فورم روالپنڈی اسلام آباد کے نائب صدر عرفان مھدی این وائی ایم علی پور کے صدر منور نوربخش اور این وائی ایف علی پور کے صدر رضا علی نے خطاب کیا ۔
آخر میں افطار ڈرائیو کے رضاکاروں اور فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ایڈیٹنگ کے کورس مکمل کرنے والے طلبہ میں سرٹیفکٹ تقسیم کیے ۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deosai Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Deosai Times:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share

DTV

Deosai TV is Web based news channel.