Hashtnagar Tv

Hashtnagar Tv Hashtnagar Tv is a digital media outlet based in Pakistan providing relevant and reliable news. This Page is for News and social issues

10/08/2026

و سال گزر گئے، بھارہ کہو کا 50 بستروں کا ہسپتال آج بھی ادھورا!

اسلام آباد کے بھارہ کہو میں 2017 میں 50 بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا، تاکہ علاقے کی بڑی آبادی کو اپنے گھر کے قریب علاج کی سہولت میسر آسکے۔

لیکن تقریباً نو سال گزرنے کے باوجود ہسپتال مکمل نہیں ہوسکا۔ اینٹوں، سریے اور ادھوری دیواروں پر مشتمل عمارت آج بھی عوام سے کیے گئے ایک پرانے وعدے کی یاد دلاتی ہے۔

بھارہ کہو اور گردونواح کے رہائشیوں کو علاج اور خاص طور پر ایمرجنسی کی صورت میں پمز، پولی کلینک یا اسلام آباد کے دیگر ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ شدید ٹریفک کے باعث مریضوں کو بروقت طبی امداد پہنچانا بھی ایک بڑا مسئلہ بن جاتا ہے، جبکہ نجی ہسپتالوں کے اخراجات ہر شہری برداشت نہیں کرسکتا

09/08/2026

خطرے میں کھڑا بوسیدہ درخت، حادثے کا خدشہ

اسلام آباد کے سیکٹر G-6 میں لال مسجد کے قریب واقع واپڈا گراؤنڈ میں ایک بوسیدہ درخت دو حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے، جسے اسٹیل کے سہاروں سے کھڑا رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

تیز ہواؤں یا بارش کے دوران درخت کے گرنے کا خدشہ موجود ہے، جس سے گراؤنڈ میں موجود شہریوں، کھلاڑیوں یا اطراف میں موجود افراد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ کسی ممکنہ حادثے سے پہلے درخت کا معائنہ کرکے ضروری کارروائی کی جائے۔

07/08/2026

اسلام آباد کی راول جھیل، جو شہر کے اہم آبی ذخائر میں شمار ہوتی ہے، آج آلودگی کے سنگین مسائل سے دوچار ہے۔ جھیل کے کناروں پر مردہ مچھلیاں، پھیلتی بدبو اور کچرے کے ڈھیر نہ صرف آبی حیات بلکہ ماحول کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہیں۔

اس ویڈیو میں دیکھیے راول جھیل کی موجودہ صورتحال، مقامی افراد کے مشاہدات اور وہ مناظر جو اس قدرتی ورثے کی بگڑتی حالت کی عکاسی کرتے ہیں۔ کیا متعلقہ ادارے اس مسئلے پر مؤثر کارروائی کریں گے، یا یہ آلودگی مزید بڑھتی جائے گی؟

اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ راول جھیل کو فوری توجہ کی ضرورت ہے تو اس ویڈیو کو شیئر کریں۔

06/08/2026

پاکستان میں اب رپورٹنگ کرنے کے لئے حکومت کی اجازات درکار ہوگی

05/08/2026

ایک ویڈیو، کئی مہربان ہاتھ... 70 سالہ بابا کابل خان تک لوگوں کی محبت پہنچ گئی

اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں 70 سالہ بابا کابل خان گزشتہ کئی برسوں سے بھنے ہوئے مکئی کے دانے فروخت کر کے اپنا گزر بسر کر رہے ہیں۔

چند روز قبل ہم نے ان کی محنت اور زندگی پر ایک ویڈیو بنائی، جو سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگوں تک پہنچی۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد پاکستان اور بیرونِ ملک سے کئی افراد نے بابا کابل خان کی مالی مدد کرنے کی خواہش ظاہر کی اور اپنی طرف سے امدادی رقم بھیجی۔

آج ہم نے وہ تمام رقم بابا کابل خان کے حوالے کر دی۔

بابا کابل خان نے دل کی گہرائی سے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی محنت کو سراہا اور مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔

31/07/2026

شدید بارش، بھارہ کہو کے گھروں میں پانی داخل
اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں شدید بارش کے بعد متعدد گھروں میں پانی داخل ہو گیا جبکہ گلیاں اور سڑکیں بھی زیرِ آب آ گئیں۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر بار بارش کے بعد یہی صورتحال پیدا ہوتی ہے، مگر نکاسیٔ آب کے مسئلے کا تاحال مستقل حل نہیں نکالا جا سکا۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے فوری اقدامات اور بہتر ڈرینیج نظام کا مطالبہ کیا ہے۔

#بارش #پاکستان

26/07/2026

اسلام آباد کی ٹریلز پر ایک بزرگ خاموشی سے صفائی کر رہے ہیں، کیا ہم اپنا فرض نبھا رہے ہیں؟ 🌿

اسلام آباد کی خوبصورت ٹریلز پر جہاں ہزاروں لوگ سیر کے لیے آتے ہیں، وہیں ایک بزرگ روزانہ دوسروں کا پھینکا ہوا کچرا اپنی بوری میں جمع کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کا یہ عمل صرف صفائی نہیں بلکہ ہم سب کے لیے ایک پیغام ہے کہ قدرتی حسن کو محفوظ رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

26/07/2026

اسلام آباد میں ہر مون سون ٹنوں جامن ضائع... کیا اس کا کوئی حل ہے؟

مون سون کے دوران اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں جامن بڑی مقدار میں درختوں سے گر کر ضائع ہو جاتا ہے۔ اگر متعلقہ ادارے بروقت ان پھلوں کو جمع کرکے مناسب طریقے سے مارکیٹ تک پہنچائیں تو نہ صرف خوراک کے ضیاع میں کمی آ سکتی ہے بلکہ اس سے آمدن حاصل ہونے کا امکان بھی پیدا ہو سکتا ہے۔

25/07/2026

اسلام آباد میں بارش نے تعمیراتی معیار پر سوالات اٹھا دیے۔
کوٹلی اور مری کو ملانے والی سڑک، جس پر 4 کروڑ 2 لاکھ 73 ہزار روپے خرچ ہوئے، دوبارہ متاثر ہو گئی۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سڑک کی مرمت صرف 15 روز پہلے کی گئی تھی۔

25/07/2026

اسلام آباد ایکسپریس وے سے صرف چند منٹ کی مسافت پر واقع ایک بڑا نالہ ٹنوں کچرے سے بھر چکا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق مون سون کی بارشوں کے بعد بدبو، بند نالے اور گندگی کی وجہ سے صحت اور ماحول دونوں کو خطرات لاحق ہیں۔



Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hashtnagar Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hashtnagar Tv:

Shortcuts

Share

Category