Mautbarnews معتبر نیوز

Mautbarnews معتبر نیوز Mautbarnews/معتبرنیوز news,kashmir,news,bhimbernews,bhimberonlinenews,onlinenews,bol news,

28/09/2025

سیاست ،سیاستدانوں کی ریاست عوام کی
صحافت اور صحافی ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں اور اس وقت حق پر عوامی ایکشن کمیٹی ہے

ٹیکس فائلنگ کی یاددہانیآخری تاریخ قریب ہے – 31 ستمبر 2025ابھی اپنا انکم ٹیکس ریٹرن فائل کریں اور اضافی ٹیکس، جرمانے اور ...
27/09/2025

ٹیکس فائلنگ کی یاددہانی
آخری تاریخ قریب ہے – 31 ستمبر 2025

ابھی اپنا انکم ٹیکس ریٹرن فائل کریں اور اضافی ٹیکس، جرمانے اور پریشانیوں سے بچیں۔
✅ این ٹی این رجسٹریشن
✅ انکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ

ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے اپنی فائلنگ کروائیں – قابلِ بھروسہ اور تجربہ کار۔

آج ہی فائل کریں، پیسہ بچائیں، محفوظ رہیں
0345-9382263

12/09/2025

کمشنرمیرپور ڈویژن چوہدری مختارحسین نے ڈی آئی جی ڈاکٹرلیاقت حسین کے ہمراہ امن و امان کے حوالہ سے پولیس مجسٹریٹس کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیرکے عوام خوش قسمت ہیں جہاں انہیں ہرسہولت میسر ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق اور کابینہ کی کاوشوں سے تحریک آزادی کشمیر کے لیے موثر آواز و اقدامات،سیز فائرلائن پرانڈین فائرنگ سےشہداء وزخمیوں کے لئے خصوصی پیکج،،تعلیم صحت سستی بجلی آٹا،سوشل پروٹیکشن ایکٹ روڈز انفراسٹکرچر،رٹھوعہ ہریام،حاضری ،دانش سکول سسٹم سمیت دیگر درجنوں پروجیکٹس عوام کے لیے مکمل کیئے۔جو تاریخی لحاظ سے بڑا سنگ میل ہے۔کمشنرمیرپور ڈویژن نے امن و امان کے فروغ، جرائم کی روک تھام، عوامی تحفظ اور ریاستی وسائل کے مؤثر استعمال کے مقصد سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا
۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز،ایس پی خواجہ عبدالقیوم تینوں تحصیلوں کے ایس ڈی ایم صاحبان،ڈی ایس پیز،تحصیلداران ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر،ایس ایچ اوز،نائب تحصیلداران،ڈی ٹی آئی و دیگر شریک ہوئے ،مجموعی طور پر پولیس و مجسٹریٹس کی کارکردگی کوسراہاگیا اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ امن و امان برقرارکھنے،آئین و قانون کی بالادستی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے ،تمام ادارہ جات پولیس مجسٹریٹس سول سوسائٹی عوام تاجر و ہر شہری آزادجموں و کشمیر کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
اجلاس میں جرائم کے خاتمہ،پولیس فورس کی استعداد اور وسائل پولیس کی تعداد، مواصلاتی نظام، ٹرانسپورٹ و وسائلِ رسدی علاقوں میں ان کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ ٹیکنالوجی کا استعمال سی سی ٹی وی کیمروں سے مؤثر مانیٹرنگ پر تبادلۂ خیال ہوا۔سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ،سائبر ایکٹ کے تحت کاروائی کا فیصلہ کیاگیا۔
موبائل پولیس یونٹس اور دور دراز علاقوں کے گشت میں اضافہ کرنے پر زور دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کی شفاف جانچ ضلعی سطح پر کارکردگی رپورٹس مرتب کرنے کا فیصلہ ہوا، شہریوں کے شکایتی مراکز کی بہتری کے ذریعے عوامی شکایات کے ازالے کا عمل تیز کرنے پر زور دیا گیا۔. سیکیورٹی پلانز اور مخصوص حکمتِ عملی، حساس شاہراہوں اور بازاروں کی نگرانی کے لیے مستقل اور وقتی سکیورٹی پلانز تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔سرحدی اور بارڈر اضلاع میں خصوصی اقدامات، گشت اور تفتیشی ٹیموں کی تشکیل تجویز کی گئی۔
کمشنر چوہدری مختار حسین نے کہا کہ ریاست کے تمام حصوں میں امن و امان کا نفاذ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، انہوں نےمجسٹریٹس، پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے پیشہ ورانہ انداز اختیار کریں اور شکایات کے جلد از جلد ازالے کو یقینی بنائیں۔سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو بھی تعاون کا پیغام دیا گیا، خصوصاً ضلعی انتظامیہ، محکمہ داخلہ، پولیس، اور دیگر سیکیورٹی اجزاء کو مل کر کام کرنا ہوگا کمشنرمیرپور ڈویژن چوہدری مختارحسین نے یہ بھی بتایا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم کی روک تھام ممکن ہے، اور اس حوالے سےموثر اقدامات جاری رکھیں،عوام کو سکیورٹی خدمات کی بہتر فراہمی کے نتیجے میں احتسابِ پولیس اسٹیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔جرائم کی شرح کم ہونے کا امکان ہے، خصوصاً چھوٹے جرائم اور بازاروں میں واقعات کی تعداد پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
ٹیکنالوجی جیسے کہ سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، موبائل یونٹس اور گشت کے نظام کی بہتری سے ریسپانس ٹائم بہتر ہوگا۔

ضلعی اور تحصیل سطح پر باقاعدہ اجلاس اور جائزہ میٹنگز ہوں گی تاکہ منصوبہ بندی اور عملی اقدامات کے نتائج پر نگرانی ہو سکے۔

11/09/2025

یوتھ کونسلر ثاقب بشیر بٹ کی چیئرمین بلدیہ کے خلاف نعرے بازی ۔

11/09/2025
1998 پائلٹ ھای سکول بھمبر پوزیشن ہولڈر طلبا کا ہیڈ ماسٹر صاحب کے ساتھ گروپ فوٹو
06/09/2025

1998 پائلٹ ھای سکول بھمبر
پوزیشن ہولڈر طلبا کا ہیڈ ماسٹر صاحب کے ساتھ گروپ فوٹو

05/09/2025

جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی
بھمبر میں حالیہ سیلابی ریلے کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر 9 افراد کو زندگی کی نئی امید دینے والے شبیر احمد کشمیری کی بہادری اور جرات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
مشکل ترین صورتحال میں انسانی جانوں کو بچانے والے اس کارنامے پر معروف کاروباری سیاسی و سماجی و صحافتی شخصیات حسام مرزا، سلمان مرزا، احمد کمال سبحانی، چوہدری سعید راج، سوشل ایکٹیوسٹ وقاص بھٹو اور راجہ عمران فوجی نے شبیر احمد کشمیری کی قربانی و شجاعت کو سراہا۔
اس موقع پر Realtor4Pak پراپرٹی کنسلٹنٹ کے اونر مرزا حسام مرزا اینڈ سلمان مرزا صاحب نے شبیر احمد کشمیری کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور کہا کہ ایسے حقیقی ہیروز ہی معاشرے کا اصل سرمایہ ہیں جنہوں نے دوسروں کی جان بچانے کے لیے اپنی زندگی خطرے میں ڈالی۔

بھمبر  : شان پیزا اینڈ فیملی ریسٹوریٹ شارٹ سرکٹ کی وجہ سےأگ لگ گئی ۔جسے بروقت بجھا دیا گیا مقامی افراد نے فوری طور پر بج...
05/09/2025

بھمبر : شان پیزا اینڈ فیملی ریسٹوریٹ شارٹ سرکٹ کی وجہ سےأگ لگ گئی ۔جسے بروقت بجھا دیا گیا مقامی افراد نے فوری طور پر بجلی کاسرکٹ بند کر کے دیا آگ بجھانے والا سلنڈر استعمال کیا 1122 بھی بوقت پہنچ گئی دھویں اور گھٹن کا ماحول ہے۔کولنگ کاعمل جاری ہے الحمدللہ کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ایم ڈی صفی اللہ بٹ نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فوری طور موقعہ پر پہنچ کر آگ بھجانے میں کردار ادا کیا انہوں نے 1122 کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا

04/09/2025

کشمیر پریس کلب بھمبر رجسٹرڈ کے الیکشن بمطابق آئین دسمبر میں ہوتے ہیں نئی خود ساختہ باڈی کا کشمیر پریس کلب بھمبر سے کوئی تعلق نہیں

03/09/2025

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے پنجاب، خیبر پختونخواہ,کشمیراور گلگت بلتستان میں اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔

چترال، دیر، سوات، بونیر، ایبٹ آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی۔

نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال، ر ندی نالوں میں طغیانی اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں بشمول گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، جہلم، نارووال اور دیگر علاقوں میں شدید بارش متوقع۔

شہری اور دیہی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش متوقع۔

گلگت، ہنزہ، اسکردو، نیلم، مظفرآباد، راولا کوٹ سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی۔

لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، سفر سے پہلے موسمی صورتحال چیک کریں۔

تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، کمزور درختوں کے گرنے اور بجلی بند ہونے کا امکان۔

مقامی آبادی، کسان اور متعلقہ ادارے ہائی الرٹ رہیں، بروقت حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے تمام ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں کی نگرانی کر رہا ہے

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر 24 گھنٹے کے لئے مکمل فعال ہے

این ڈی ایم اے سول و عسکری اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے

دریاؤں کے کناروں اور واٹر ویز پر رہائش پذیر افراد فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں

ممکنہ طور پر زیر آب آنے کے خطر ے سے دوچار علاقوں کے مکین انخلاء کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں

انخلا ء کے بعد عارضی کمپس سے اپنے علاقوں میں واپسی کے لیے اداروں کے ہدایات پر عمل یقینی بنائیں

مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں اور ہنگامی حالات میں امدادی ٹیموں سے رابطہ کریں۔

سیلاب زدہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں۔

ہنگامی کٹ (پانی، خوراک، ادویات) تیار رکھیں اور اہم دستاویزات محفوظ کریں۔

مزید رہنمائی کے لیے این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کریں

Address

Islamabad
57212

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mautbarnews معتبر نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share