The VOQ Network

The VOQ Network Welcome to the official VOQ Urdu (Voice Of Qalb Urdu) page. Get breaking and Exclusive news here.

سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد سے اب تک ان کے وزن میں تقریباً نو کلوگرام کی کمی آ چکی ہے...
17/07/2026

سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد سے اب تک ان کے وزن میں تقریباً نو کلوگرام کی کمی آ چکی ہے۔

اپوزیشن کے متعدد رہنماؤں، فنکاروں اور ادیبوں نے ان سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے، تاہم وانگچک نے تاحال اپنی احتجاجی مہم جاری رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

‬⁩

خیبر پختونخوا: معدنی لیزوں میں بے ضابطگیوں پر قائمہ کمیٹی کا اظہارِ تشویش، ذیلی کمیٹی تشکیلخیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ...
09/07/2026

خیبر پختونخوا: معدنی لیزوں میں بے ضابطگیوں پر قائمہ کمیٹی کا اظہارِ تشویش، ذیلی کمیٹی تشکیل

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے معدنیات نے صوبے میں معدنی لیزوں کے اجرا، منسوخی اور ان سے متعلق ریکارڈ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی مزید جانچ کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

بدھ کو صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور رکن صوبائی اسمبلی اکرام اللہ غازی نے کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین، سیکرٹری معدنیات، محکمہ معدنیات، جنگلات، ریونیو، قانون، ایڈووکیٹ جنرل آفس اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ معدنیات نے گزشتہ اجلاس کی ہدایات پر عمل درآمد اور محکمے کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران رکن اسمبلی احمد کریم کنڈی نے معدنی لیزوں، گزارہ، ریزرو اور پروٹیکٹڈ ایریاز سے متعلق سوالات اٹھائے، جس پر کمیٹی میں تفصیلی بحث ہوئی۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی اکرام اللہ غازی نے بتایا کہ صوبے میں تقریباً چار ہزار معدنی لیزیں جاری کی گئی ہیں، تاہم ان میں سے صرف دو ہزار فعال ہیں، جبکہ منسوخ شدہ لیزوں کی تعداد 765 ہے۔ انہوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ سے وضاحت طلب کی۔

محکمہ معدنیات کے حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ بعض لیزوں کی منسوخی امن و امان کی صورتحال، مائننگ کے دوران دھماکوں سے متعلق مسائل اور جنگلاتی علاقوں سے جڑی قانونی پیچیدگیوں کے باعث ہوئی، تاہم کمیٹی نے ان وضاحتوں کو ناکافی قرار دیا۔

رکن کمیٹی زبیر خان نے اجلاس میں مؤقف اختیار کیا کہ بعض معاملات میں زمین کی ملکیت ایک شخص کی ہوتی ہے جبکہ مائننگ لیز کسی دوسرے فرد کے نام جاری کر دی جاتی ہے۔ اس نکتے پر کمیٹی نے تحقیقات کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذیلی کمیٹی کی سربراہی زبیر خان کریں گے جبکہ محمد یامین خان اور ثوبیہ شاہد اس کے ارکان ہوں گے۔ کمیٹی محکمہ جنگلات اور محکمہ معدنیات کے اعداد و شمار کا تقابلی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ جاری اور منسوخ شدہ معدنی لیزوں، ان کے اجرا کے طریقہ کار اور متاثرہ کمپنیوں کو ہونے والے ممکنہ نقصانات کا بھی جائزہ لے گی۔ کمیٹی اپنی رپورٹ قائمہ کمیٹی کو پیش کرے گی۔

اجلاس کے اختتام پر چیئرمین قائمہ کمیٹی نے محکمہ معدنیات اور محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ معدنیات سے متعلق قوانین مرتب کرتے وقت زمین کے مالکان کی رائے کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو آئندہ اجلاس میں مکمل ریکارڈ اور درست اعداد و شمار کے ساتھ شرکت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے حالیہ بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اردوان اس...
30/06/2026

اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے حالیہ بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اردوان اسرائیل کو تباہ کرنے اور دوبارہ یروشلم پر کنٹرول حاصل کرنے کی بات کرتے ہیں، لیکن "400 سالہ عثمانی دور ختم ہو چکا ہے اور آج ایک مضبوط ریاست اسرائیل موجود ہے"۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کسی کو بھی اپنی سلامتی یا وجود کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا، اور یہ بھی کہا کہ اسرائیل اپنی صلاحیت کا پہلے ہی مظاہرہ کر چکا ہے۔

مظفرآباد میں پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطاب...
10/06/2026

مظفرآباد میں پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے اور کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا، تاہم ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل جی این این کے صحافی یاسر ایاز خان کے لاپتہ ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس پر ادارے نے پول...
06/06/2026

اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل جی این این کے صحافی یاسر ایاز خان کے لاپتہ ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس پر ادارے نے پولیس کو باضابطہ درخواست دے دی ہے۔

درخواست کے مطابق یاسر ایاز خان گزشتہ روز تقریباً شام پانچ بجے گھر سے نکلے تھے اور اس کے بعد سے ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ اہلِ خانہ اور ادارے کی جانب سے متعدد بار فون اور دیگر ذرائع سے رابطے کی کوشش کی گئی مگر کوئی کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

صحافی کی اچانک گمشدگی پر گھر والوں اور میڈیا حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ چینل نے پولیس سے فوری کارروائی اور بازیابی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس معلومات ہوں تو متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔

‬⁩

اسرائیلی پابندیوں کے باوجود مسجد اقصیٰ میں 65 ہزار نمازیوں کا اجتماعیروشلم:اسرائیلی حکام کی سخت پابندیوں اور سیکورٹی انت...
05/06/2026

اسرائیلی پابندیوں کے باوجود مسجد اقصیٰ میں 65 ہزار نمازیوں کا اجتماعیروشلم:

اسرائیلی حکام کی سخت پابندیوں اور سیکورٹی انتظامات کے باوجود مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز کے لیے 65 ہزار سے زائد فلسطینی نمازیوں نے شرکت کی۔عینی شاہدین کے مطابق، مسجد اقصیٰ کے صحن میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ اسرائیلی پولیس نے مسجد کے اردگرد بھاری نفری تعینات کی ہوئی تھی۔اس سے قبل اسرائیلی حکام نے بعض عمر کے فلسطینیوں اور مخصوص علاقوں کے رہائشیوں پر پابندیاں عائد کر رکھی تھیں۔

13/05/2026

حکومت ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہے ، مجبوری ہے پیٹرول مہنگا کرنا پڑا ،کھیل داس کوہستانی۔

سعودی عرب نے غیر ملکی کارکنوں کے لیے کفالت اور اقامہ قوانین میں بڑی نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے قواعد کے تحت اگر کسی مل...
13/05/2026

سعودی عرب نے غیر ملکی کارکنوں کے لیے کفالت اور اقامہ قوانین میں بڑی نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔

نئے قواعد کے تحت اگر کسی ملازم کا اقامہ تین ماہ سے زائد عرصے تک ایکسپائر رہے تو وہ موجودہ کفیل کی اجازت کے بغیر بھی نئی کمپنی یا آجر کے پاس منتقل ہو سکے گا۔

سعودی حکام کے مطابق اسپانسرشپ کی منتقلی کا عمل سرکاری قویٰ پلیٹ فارم کے ذریعے مکمل کیا جائے گا، جہاں نئے آجر کی جانب سے دی گئی جاب آفر کو کارکن کو قبول کرنا ہوگا۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ ٹرانسفر سے قبل تمام مالی واجبات اور قانونی معاملات نمٹانا ضروری ہوگا، جبکہ ہروب رپورٹ کی موجودگی میں منتقلی ممکن نہیں ہوگی۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ان نئی اصلاحات کا مقصد غیر ملکی کارکنوں کے حقوق کا تحفظ، لیبر نظام میں شفافیت اور محفوظ ورکنگ ماحول کو فروغ دینا ہے۔

13/05/2026

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے، جو ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (EFF) اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسیلٹی (RSF) پروگرامز کے تحت جاری کی گئی ہے۔

‬⁩

12/05/2026

حکومت اپنے اخراجات کم کرے غریب پس گیا ہے
آصف علی زرداری سے بڑا کوئی لیڈر نہیں ۔ سینیٹر شہادت اعوان

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The VOQ Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share