Pak Tv

Pak Tv چھپی ہوئی حقیقتوں سے پردہ اٹھاتے ہیں، ایک کہانی، ایک سچائی کے ساتھ۔

01/08/2025

پھر بعد میں لوگ بولیں گے اچھا بھلا گھر سے روٹی کھا کر گیا تھا۔🙄

"ایک پرچی… اور ختم ہوتی ایک زندگی"سرگودھا کی ہوا آج کچھ بوجھل سی ہے…درخت خاموش ہیں، جیسے کسی نوحے میں ڈوبے ہوں…سپورٹس اس...
31/07/2025

"ایک پرچی… اور ختم ہوتی ایک زندگی"

سرگودھا کی ہوا آج کچھ بوجھل سی ہے…
درخت خاموش ہیں، جیسے کسی نوحے میں ڈوبے ہوں…
سپورٹس اسٹیڈیم کے قریب، جہاں کبھی قہقہے گونجتے تھے، آج ایک نوجوان کی خاموش لاش پڑی ہے۔
نام تھا محمد طیب… عمر صرف چوبیس سال… زندگی کے اصل رنگ دیکھنے سے پہلے ہی، وہ اس اسٹیج سے پردہ کر گیا۔

اس کی جیب میں ایک پرچی ملی…
نہ کوئی شاعری تھی، نہ خوابوں کی فہرست…
صرف ادھار کی تفصیل تھی…
اور ایک سطر… جو دل چیر کر رکھ دیتی ہے:
"گھر والوں سے التجا ہے کہ میرا یہ ادھار دے دینا، تاکہ میرے اوپر کچھ عذاب کم ہو سکے…" 😢

یہ الفاظ ایک تھکی ہوئی روح کے تھے، جو اس معاشی بوجھ تلے دب کر چیخ تو نہ سکی، پر الفاظ میں اپنا درد چھوڑ گئی۔

کتنا اکیلا تھا وہ لمحہ، جب طیب نے دنیا کی بےرخی، رشتوں کی خاموشی، اور حالات کی بےرحمی کو مات دے کر اپنے آپ کو ہی سزا دے دی۔

کسے آواز دی ہو گی اُس نے آخری لمحے میں؟
کسے دیکھنے کو دل کیا ہوگا؟
ماں؟
باپ؟
یا وہ قرض خواہ جو روز اس کے دروازے پر تیز آواز سے دستک دیتا تھا؟

یہ محض ایک خودکشی نہیں… یہ ایک سوال ہے،
ہمارے سماج کے نام،
ہماری حکومت کے نام،
اور ہم سب کے ضمیر کے نام:

کیا ہم واقعی اتنے مصروف ہو چکے ہیں کہ ایک نوجوان کی خاموش چیخیں سننے کا وقت بھی نہیں؟

آج طیب چلا گیا… کل شاید کوئی اور ہو…

آؤ اس نظام کو بدلیں
آؤ امید بنیں
آؤ ایک ہاتھ تھامیں، قبل اس کے کہ کوئی اور ہاتھ ہمیشہ کے لیے چھوٹ جائے۔

اللہ محمد طیب کو اپنی رحمت میں جگہ دے
اور ہم سب کو وہ احساس دے، جو ہمیں انسان بناتا ہے۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

ابھی میں نے ایک دوکان سے چپس خریدے اور کھانے کے بعد دیکھا کہ کاغذ پر عربی لکھی ہوئی ہے اور اللّٰہ کا نام بھی واضح نظر آ ...
31/07/2025

ابھی میں نے ایک دوکان سے چپس خریدے اور کھانے کے بعد دیکھا کہ کاغذ پر عربی لکھی ہوئی ہے اور اللّٰہ کا نام بھی واضح نظر آ رہا ہے۔۔ پکوڑے ، سموسے ، چپس ، وغیرہ والوں سے میری گزارش ہے کہ خدارا احتیاط کریں۔۔۔

ہزاروں بے کار الفاظ سے بہتر ہے کوئی ایک چھوٹا سا عمل جس سے محبت اور امن کا پیغام ظاہر ہو...! 🥰🥰
29/07/2025

ہزاروں بے کار الفاظ سے بہتر ہے کوئی ایک چھوٹا سا عمل جس سے محبت اور امن کا پیغام ظاہر ہو...! 🥰🥰

کوئی تعلیم نہیں کوئی دولت نہیں کوئی بنگلہ نہیں کوئی گاڑیاں نہیں جب اللہ پاک اپ کو شہرت دینے پر ائے پھر چاہے اپ جتنے بھی ...
29/07/2025

کوئی تعلیم نہیں کوئی دولت نہیں کوئی بنگلہ نہیں کوئی گاڑیاں نہیں جب اللہ پاک اپ کو شہرت دینے پر ائے پھر چاہے اپ جتنے بھی اپ مست ملنگ ہوں پھر دنیا اپ کے اگے پیچھے ہوتی ہے اب اس لڑکے مست ملنگ کے پیچھے دنیا بھی ہے اور شہرت بھی ہے اور کچھ ہی عرصے میں دولت کے بھی انبار لگ جائیں گے
اب پاکستان کے بڑے بڑے امیر زادے بڑے بڑے تاجر اس مست ملنگ کو اپنے فارم ہاؤس پر اپنے کاروبار کے مرکز پر بلوا کر تصویریں اور ویڈیوز بنا رہے ہیں اس مست ملنگ لڑکے کی ماں کی دعاؤں کا نتیجہ لگتا ہے جب ایک ماں کی دعا عرش پر پہنچ جاتی ہے تو پھر اللہ پاک بلندیاں عطا کر دیتا
ہم سب کو دن رات اپنے والدین کا ادب اور ان کی خدمت کرنی چاہیے والدین کی دعاؤں سے ہی پھل لگتے ہیں مگر اج کل المیہ یہ ہے کہ لوگ یہ کہتے نظر اتے ہیں کہ میری محنت میری تعلیم میری دن رات کی محنت اور لگن کی وجہ سے میں کروڑ پتی ہو گیا ہوں اتنے گھر بنا لیے ہیں اتنی گاڑیاں لے لی ہیں ایسے لوگ غلط فہمی میں زندگی گزار رہے ہیں صرف اور صرف والدین اور بزرگوں کی دعاؤں سے انسان بہت بلندیوں تک پہنچ جاتا ہے
゚viralシfypシ゚viralシalシ

27/07/2025

لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی لوگ گدھے کا گوشت کھا رہے فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، ترنول کے قریب سے گدھے کا 25 من گوشت برآمد گوشت کے علاؤہ پچاس سے زائد زندہ گدھے بھی موقع
پر برآمد

25/07/2025

‏پھر یہی لوگ بعد میں رو رہے ہوتے ہیں کہ ریسکیو کرنے ہیلی کاپٹر وقت پر کیوں نہیں آئے 🤨

محکمہ موسمیات چیخ رہا ہے کے سیلابی صورتحال لینڈ سلائیڈنگ ہوگی سفر بالخصوص سیاحت سے گریز کریں لیکن ٹور آپریٹر  اپنی دیہاڑ...
22/07/2025

محکمہ موسمیات چیخ رہا ہے کے سیلابی صورتحال لینڈ سلائیڈنگ ہوگی سفر بالخصوص سیاحت سے گریز کریں لیکن ٹور آپریٹر اپنی دیہاڑیاں لگانے کے لیے ویڈیوز لگاتے پھر رہے تھے دیکھیں گائیز ہم یہاں ہیں یہاں کوئی مسئلہ نہیں آپ آئیں گھومنے بس ہوٹل مجھ سے لیجیے گا…!!
لو لگا دیہاڑیاں اب ،
سوات، اسکردو روڈ، بابوسر روڈ ناران سے آگے کئی مقامات وادی نیلم راستہ ہر طرف لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال ہے،
گھر رہو محفوظ رہو…!!

تھک نالا چلاس تھک جل کے مقام پر کلاؤڈ برسٹ ہونے کی وجہ سیاحوں کی لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں —متعدد گاڑیاں پھنس چکی ہیں
اللہ رحم فرمائے ۔

بڑے عبرت کا مقام ہے لاکھوں جنکی فالورز تھے شہرت حاصل کرنے والے لوگ اس ساتھ ایک سیلفی کے لئے لاکھوں روپے اس پر خرچ کرتے ت...
11/07/2025

بڑے عبرت کا مقام ہے لاکھوں جنکی فالورز تھے شہرت حاصل کرنے والے لوگ اس ساتھ ایک سیلفی کے لئے لاکھوں روپے اس پر خرچ کرتے تھے لیکن چھ ماہ پہلے مرچکی ہے کوئی اس کو دیکھنے کے لئے نہیں آیا اپنا تعلق اللہ تعالیٰ سے مظبوط کرنا چاہیے یہ دنیا یہ شہرت یہ حسن صرف چند لمحوں کی چیز ہے
#اداکارہ اور ٹک ٹاکر #حمیرااصغر کے بارے میں نئ خبر نے ہلا کر رکھ دیا ہے ۔۔ حمیرا اصغر کی لاش 6 ماہ پرانی تھی ۔۔ لاش اتنی پرانی تھی کے گٹنوں کے جوڑ تک پگلنا شروع ہوچکے تھے ۔۔ جبکہ حمیرا اصغر کی عمر 45 سال کی قریب تھی ۔۔ نہ ہی شادی کی تھی اور نہ ہی والدین اور بہن بھائیوں میں سے کوئ ساتھ رہتا تھا بلکے 7 سالوں سے کراچی ڈی ایچ اے کے ایک فلیٹ میں اکیلی رہتی تھی اور پڑوسیوں کا کہنا ہے نہ ہی حمیرا اصغر کے فلیٹ پہ کوئی آتا تھا اور نہ ہی کبھی کوئی پارٹی وغیرہ ہوتی دیکھی اور اکثر حمیرا اصغر شوٹنگ کے سلسلے میں مختلف شہروں میں ہونے کی وجہ سے تین تین ماہ گھر سے غائب رہتی تھی اسی وجہ سے 6 ماہ سے اپنے فلیٹ میں مر جانے کے باوجود کسی پڑوسی تک کو حمیرا اصغر کے مر جانے کا پتہ نہ چلا اور اب جب لاش کا پوسٹ مارٹم ہوا تو اس خبر نے ہلا کر رکھ دیا کے لاش 6 ماہ پرانی ہے اور گٹنوں کے جوڑ تک پگل چکے ہیں
۔ستمبر 2024 میں آخری انسٹا گرام پوسٹ
اکتوبر 2024 سے فلیٹ کی بجلی منقطع
ستمبر 2024 میں ہمسائیے سےآخری ملاقات
ستمبر 2024 آخری ڈائلڈ کال
ستمبر 2024 آخری پوڈ کاسٹ
جسم کے سب سے آخر میں ڈی کمپوز ہونے والے اعضاء یعنی سر کا پچھلا حصہ اور گھٹنے بھی گل چکے تھے۔ ایک ہاتھ بھی گل سڑ کر علیحدہ ہو گیا تھا۔
پرودگار ایسی عبرتناک موت سے بچاٸے اور خاتمہ بالاایمان فرمائے آمین ثم آمین

یہ ہے لولی پاپ جسے بچے بہت شوق سے کھاتے ہیں اج گھمانواں میں ایک بچے نے دوکان سے لیا جب کھانے لگا تو اس کا کچھ حصہ ٹوٹ گی...
09/07/2025

یہ ہے لولی پاپ جسے بچے بہت شوق سے کھاتے ہیں اج گھمانواں میں ایک بچے نے دوکان سے لیا جب کھانے لگا تو اس کا کچھ حصہ ٹوٹ گیا اور اس کے اندر کیڑے مکوڑوں نے گھر بنایا ہؤا تھا اگر اسے بچہ کھا لیتا کوئی نقصان ہو جاتا تو اس کا ذمہ دار کون ہوتا بتانا یہ تھا کہ خدا راہ والدین اپنے بچوں کو ایسی گندی چیزیں نہ کھلائیں اور نہ ہی ان کو پیسے دیں اور دوکاندار حضرات سے بھی گزارش ہے کہ علاقے کے بچوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں اورتھرڈ کلاس کھانے پینے کی اشیاء خریدنے سے پرہیز کریں👇

عبرت کامقام:شوبز، شہرت، اور تنہائی کا المناک انجامایک روشن چہرہ، ایک ہنستی مسکراتی ماڈل، لاکھوں کی فالوونگ، سینکڑوں کیمر...
09/07/2025

عبرت کامقام:شوبز، شہرت، اور تنہائی کا المناک انجام

ایک روشن چہرہ، ایک ہنستی مسکراتی ماڈل، لاکھوں کی فالوونگ، سینکڑوں کیمرے، ہزاروں لائکس، مگر انجام؟
تنہائی میں سڑتی ہوئی لاوارث لاش، جوکئی دنوں سے پڑی گل،اتنے دن کسی نے خبر نہ لی۔
یہ کوئی فلمی سین نہیں، یہ ہماری آنکھوں کے سامنے رونما ہونے والا ایک المیہ ہے ۔ 32 سالہ حمیرہ اصغر ، ماڈل، ایکٹریس، سوشل میڈیا پر فالوورز کی بھرمار لیکن کرایہ دینے کی سکت تک نہ رہی۔ زندگی کے آخری لمحات کس کرب، کس اذیت، کس تنہائی میں گزرے، کوئی نہیں جانتا۔ اور شاید اب جاننے والا بھی کوئی نہیں بچا۔
مالک مکان کیس جیت گیا، بیلف آیا، دروازہ توڑا، اور وہ منظر جسے کوئی بھی ہوش مند آنکھ دیکھنا نہ چاہے۔ کئی دن پرانی بدبودار لاش۔
اور اس سے بھی زیادہ دل چیر دینے والا منظر یہ کہ،معلوم ہونے پر سگے والد، سگے بھائی کو بتایا گیا تو انہوں نے لاش وصول کرنے اور کراچی جانے سے انکار کر دیا۔
آخر یہ نفرت کی آگ اس حد تک کیوں بھڑکی؟والدین نے تو پال پوس کر بڑا کیا ہوگا، آنکھوں کا تارا بنایا ہوگا۔
پھر کب ایسا لمحہ آیا کہ ماں باپ نے اسے اس کی لاش سمیت رد کر دیا؟
شاید، یہ ایک ایسی لڑائی کی داستان ہے جو ماڈرن آزادی اور روایتی قدروں کے درمیان جاری ہے۔
یہ وہ معرکہ ہے جس میں اکثر نئی نسل آزادی جیت کر خاندان ہار دیتی ہے۔
یہ کہانی چیخ چیخ کر ہمیں بتا رہی ہے کہ: فالوورز اور فینز خون کے رشتوں کا نعم البدل نہیں ہوتے!
آپ کے پوسٹس پر لاکھوں لائکس ہوں، لوگ آپ کے فیشن، چہرے، جسم، یا زندگی کے معمولات جان کر واہ واہ کہیں، لیکن وہ سب آپ کے جنازے میں شریک نہیں ہوتے۔ وہ سب آپ کے تنہائی کے لمحے نہیں بانٹتے۔
ماڈل ہو، ایکٹریس ہو، یا سوشل میڈیا اسٹار۔
شہرت کی دنیا جتنی باہر سے جگمگاتی ہے، اندر سے اتنی ہی ویران ہے۔
یہ ایسی دنیا ہے جہاں ڈپریشن میک اپ کے نیچے چھپا ہوتا ہے،
جہاں تنہائی مہنگی گاڑیوں کے پردے میں چھپ جاتی ہے،
جہاں خودکشی آخری پوسٹ کی طرح اچانک آتی ہے۔
مگر سوال صرف حمیرہ کا نہیں ۔ سوال ہے ہم سب کا۔
یہ آج کے ہر نوجوان کے لیے آئینہ ہے۔
اپنے فیصلوں پر، اپنی ضد پر، اپنی زندگی کے فیصلے میں خود لوں گی والی سوچ پر ایک لمحہ ٹھہر کر سوچئے۔
کیا آپ اس مقام پر تو نہیں پہنچ رہے جہاں نہ ماں کی بات سننی گوارا ہے، نہ باپ کی پروا، نہ بہن بھائی کا لحاظ؟
اور اس کے بدلے میں جو دنیا ہاتھ آئی ہے، وہ انسٹاگرام کی دل فریب تصویریں، یوٹیوب ویوز،شوبز کی چکاچوند اور واہ واہ کے تبصرے،جن کا حاصل کیا ہے؟
ایک فالوورز بھرا فون اور رشتوں سے خالی زندگی ۔
یہ واقعہ محض ایک لڑکی کی کہانی نہیں، یہ عبرت ہے۔
یہ لمحۂ فکریہ ہے ہر اس نوجوان کے لیے جو آج والدین کی نصیحت کو زہریلا مشورہ سمجھتا ہے، جو سمجھتا ہے کہ وہ اکیلا سب کچھ کر سکتا ہے، جو اپنے خاندان کی عزت سے زیادہ اپنی مرضی کو اہمیت دیتا ہے۔
سوشل میڈیا پر لاکھوں فالورز رکھنے کے باوجود جب جنازہ اٹھانے والا کوئی نہ ہو، تو جان لیجیے کہ شہرت کا تاج کتنا کھوکھلا تھا۔
آج کل کے شوبز کے واقعات اٹھا کر دیکھ لیں:
ڈپریشن، تنہائی، خودکشی، بیگانگی، خاندانی بگاڑ، مالی پریشانی۔
یہ سب کچھ اکثر ان لوگوں کے ساتھ ہو رہا ہے جو اسکرین پر ہمیں پرفیکٹ دکھائی دیتے ہیں۔
ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہم شہرت کی چکاچوند کے پیچھے رشتے کھو دیں گے یا رشتوں کو سنبھال کر اپنی دنیا سنواریں گے۔
ہمیں سیکھنا ہے کہ آزادی کا مطلب بے لگام زندگی نہیں، بلکہ ذمہ دار آزادی ہے۔
ہمیں ماننا ہوگا کہ کبھی کبھی والدین کی ناراضی آپ کی بہت سی بچاؤ کی دیوار ہوتی ہے، جسے گرنے نہ دینا ہی عقل مندی ہے۔
سوچئے… اگر والد یا بھائی نے لاش لینے سے انکار کر دیا تو آخر رشتہ کہاں ٹوٹا؟ کیوں ٹوٹا؟ اور کیا ہم بھی اسی راستے پر تو نہیں؟
اللہ سب کو ہدایت دے، اور ہمیں رشتوں کی قدر سکھا دے…
کہ زندگی میں فالوورز نہیں، ساتھ نبھانے والے لوگ چاہیے ہوتے ہیں۔
اور یہ لوگ تبھی ساتھ رہتے ہیں جب ہم انہیں وقت، عزت، اور اپنائیت دیتے ہیں۔
کہانی ختم، مگر سبق باقی ہے…
ہوش آجائے تو بہتر، ورنہ ہر حمیرہ کا انجام ایک سطر بن کر میڈیا کی زینت ضرور بنتا ہ۔
لیکن قبر کی تنہائی میں تماشائی نہیں آتے۔(حافظ میاں عتیق الرحمٰن اظہری:ریسرچ اسکالر)

28/06/2025

علینہ عامر کی کمال Lip.Synce

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share