18/09/2025
(روندو (نمایندہ خصوصی
استک پولیس کی کامیاب کارروائی، دوران چیکنگ استک چیک پوسٹ پر عملے نے ایک ٹرک کو روکا اور تلاشی کے دوران اس میں سوار دو افراد سے 4.9 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ گاڑی کا نمبر NUZ-6159 ہے۔
ٹرک ڈرائیور کے مطابق مشتبہ افراد نے شنگوس سے سکردو جانے کے لیے لفٹ لی تھی۔ استک چیک پوسٹ پر ایس پی یو کانسٹیبل جلال حسین نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔
اتنی بڑی تعداد میں منشیات پکڑنے پر استک چیک پوسٹ کا عملہ خصوصا کانسٹیبل اجلال خصوصی انعام کے مستحقِ ہیں۔۔