آوازِ دیانت

آوازِ دیانت Media/Newspapers

31/10/2025
31/10/2025
(روزنامہ آوازِ دیانت) کراچی ٹریفک پولیس نے حیدرآباد کے شہری کو غلط E چالان بھیج دیا،  حیدرآباد کے علاقےلطیف آباد کے رہائ...
31/10/2025

(روزنامہ آوازِ دیانت) کراچی ٹریفک پولیس نے حیدرآباد کے شہری کو غلط E چالان بھیج دیا، حیدرآباد کے علاقےلطیف آباد کے رہائشی سیف اللہ نامی شخص کو گھر پر چالان موصول ہوا۔ شہری سیف اللہ خان نے موقف اپنایا کہ چالان میں پرنٹ شدہ گاڑی کی تصویر اور نمبر پلیٹ میری گاڑی کی نہیں ہے۔ انھوں نے بتایا کہ چالان میں درج لائسنس پلیٹ نمبر میری گاڑی کا ضرور ہے، مجھے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر دس ہزار روپے کا چالان موصول ہوا۔ سیف اللہ نے بتایا کہ جس تاریخ پر چالان کیا گیا، اس دن میری گاڑی حیدرآباد میں ہی موجود رہی، ناں ہی میری گاڑی کراچی گئی اور ناں ہی کوئی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی،میری گاڑی کا ماڈل اور نمبر پلیٹ ہی الگ ہے۔

(روزنامہ آوازِ دیانت) خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ کے اراکین نے حلف اٹھالیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے اراکین سے حلف لیا،حلف...
31/10/2025

(روزنامہ آوازِ دیانت) خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ کے اراکین نے حلف اٹھالیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے اراکین سے حلف لیا،حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاورمیں منعقد ہوئی۔
حلف اٹھانے والوں میں مزمل اسلم ،میناخان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ ،شفیع جان، خلیق الرحمان اور ڈاکٹر امجد شامل ہیں۔ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند نے بھی نئی صوبائی کابینہ میں وزیرکے عہدے کاحلف اٹھایاہے۔

(روزنامہ آوازِ دیانت) سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے اہم اعلان کر دیا جس کے تحت اب عمرہ ویزا ملنے کے بعد 30 دن کے اند...
31/10/2025

(روزنامہ آوازِ دیانت) سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے اہم اعلان کر دیا جس کے تحت اب عمرہ ویزا ملنے کے بعد 30 دن کے اندر سعودی عرب پہنچنا لازمی ہوگا ورنہ ویزا خودبخود منسوخ ہو جائے گا۔
وزارت حج و عمرہ کے مطابق یہ نیا قانون آئندہ ہفتے سے نافذ ہوگا۔ پہلے زائرین کو داخلے سے قبل 3 ماہ کی مہلت ملتی تھی مگر اب یہ مدت صرف ایک ماہ کر دی گئی ہے، البتہ سعودی عرب پہنچنے کے بعد 3 ماہ کا قیام بدستور برقرار رہے گا۔وزارت کے مشیر احمد باجعیفر نے بتایا کہ نئے ضوابط کا مقصد حرمین شریفین میں رش کم کرنا اور زائرین کو زیادہ منظم سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کچھ ممالک کے زائرین عمرہ ویزا مہینوں پہلے حاصل کر لیتے تھے اور آخری ایام میں آتے تھے جس سے رمضان المبارک میں بے پناہ رش دیکھنے میں آتا ہے۔

رواں برس عمرہ سیزن کا آغاز جون 2025 میں کیا گیا تھا اور صرف پانچ ماہ میں 40 لاکھ ویزے جاری ہوئے۔ ان میں پاکستان سر فہرست رہا، انڈونیشیا دوسرے، بھارت تیسرے، عراق چوتھے اور مصر پانچویں نمبر پر رہا۔

ذرائع کے مطابق وزارت حج زائرین کے لئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم لانے کی تیاری کر رہی ہے تاکہ رش اور قیام کا بہتر انتظام کیا جا سکے۔

(روزنامہ آوازِ دیانت) عمان کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے روزگار اور ویزا سے متعلق مشکلات کم کرنے کے لیے مثبت اقدامات کرن...
31/10/2025

(روزنامہ آوازِ دیانت) عمان کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے روزگار اور ویزا سے متعلق مشکلات کم کرنے کے لیے مثبت اقدامات کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔
عمان کے دارالحکومت مسقط میں جمعرات کے روز پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے عمان کے شاہی وزیر جنرل سلطان بن محمد النعمانی سے ملاقات کی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا جا سکے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عمان کے موجودہ تعلقات کا جائزہ لیا، خاص طور پر ان ویزا سے متعلق مسائل پر بات کی جن کا سامنا عمان میں مقیم اور کام کرنے والے پاکستانی شہریوں کو ہے۔ اس کے علاوہ دونوں فریقوں نے خطے کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیانقوی نے اس بات پر زور دیا کہ ویزا کے طریقۂ کار میں آسانی پیدا کرنے سے ہنر مند پاکستانی پیشہ ور افراد کے لیے عمان میں مزید روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ملاقات میں ان مسائل کو حل کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

(روزنامہ آوازِ دیانت) پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو مالی سال کے بجٹ سرپلس کے ہدف کو برقرار رکھنے...
31/10/2025

(روزنامہ آوازِ دیانت) پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو مالی سال کے بجٹ سرپلس کے ہدف کو برقرار رکھنے کے لیے 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکس اقدامات کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ حکومت کو یہ مقصد حاصل کرنے کے لیے عوام پر ٹیکسوں کا نیا بوجھ ڈالنا پڑے گا تاکہ مطلوبہ محصولات اکٹھے کیے جا سکیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت جنوری 2026 میں ان اقدامات پر عملدرآمد کرے گی جس کے تحت لینڈ لائن، موبائل فون اور بینکوں سے نقد رقم نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ سولر پینلز پر سیلز ٹیکس عائد کرنے اور میٹھائیوں و بسکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے سالانہ پرائمری بجٹ سرپلس ٹارگٹ میں کمی کی درخواست کی ہے جو اس وقت مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 1اعشاریہ 6 فیصد یا تقریباً 2اعشاریہ 1 ٹریلین روپے کے برابر ہے۔ اگر آئی ایم ایف اس تجویز سے اتفاق نہیں کرتا تو حکومت کو یا تو ان نئے ٹیکس اقدامات کو نافذ کرنا ہوگا یا اخراجات میں کٹوتی کرنی پڑے گی۔وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اس وقت 198 ارب روپے کے محصولات کی کمی کا سامنا کر رہا ہے۔ 29 اکتوبر تک مجموعی آمدن 36اعشاریہ 5 کھرب روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ چار ماہ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اگلے دو دنوں میں مزید 460 ارب روپے اکٹھے کرنا ضروری ہے۔ ٹیکس حکام کے مطابق اگر حکومت 225 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل کرنا چاہتی ہے تو اسے یا تو سیلز ٹیکس کی شرح 19 فیصد تک بڑھانی ہوگی یا تین میں سے کسی ایک آپشن ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ، سیلز ٹیکس میں اضافہ، یا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کا انتخاب کرنا پڑے گا تاکہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پر عمل جاری رکھا جا سکے۔

31/10/2025

(روزنامہ آوازِ دیانت) شہرِ قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف شروع کیا گیا ای چالان نظام تیزی سے آگئی۔ صرف 4 ...
31/10/2025

(روزنامہ آوازِ دیانت) شہرِ قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف شروع کیا گیا ای چالان نظام تیزی سے آگئی۔ صرف 4 دن کے دوران ٹریفک پولیس نے 18 ہزار 733 الیکٹرانک چالان جاری کیے، جن کی مجموعی مالیت 10 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5 ہزار 791 ای چالان کیے گئے۔ سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر ہوئے جن کی تعداد 3 ہزار 546 ہے، جب کہ ہیلمیٹ نہ پہننے پر 1 ہزار 555 موٹر سائیکل سواروں کو جرمانہ کیا گیا۔

ای چالان نظام کے تحت شہر بھر میں جدید کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو خودکار طور پر گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اسکین کرتے ہیں۔ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سسٹم فوری طور پر چالان جاری کرتا ہے، اور شہریوں کو اس کی تفصیل ان کے موبائل فون یا گھر کے پتے پر بھیج دی جاتی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام کے نفاذ کے بعد رشوت ستانی، موقع پر بحث و تکرار اور بدتمیزی کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ سرکاری گاڑیاں بھی اس کارروائی سے محفوظ نہیں رہیں۔ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ چار روز میں 35 سرکاری گاڑیوں پر بھی چالان عائد کیے گئے جن کی مجموعی رقم تقریباً 4 لاکھ روپے بنتی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق، قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی کو استثنا نہیں دیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق، ای چالان نظام کا مقصد شہریوں پر دباؤ ڈالنا نہیں بلکہ محفوظ ڈرائیونگ کا کلچر پیدا کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تو حادثات میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔

ان کے بقول “ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کی سڑکیں محفوظ ہوں، اور ہر ڈرائیور قانون کے دائرے میں رہ کر سفر کرے۔”

چار روز میں لاکھوں روپے کے جرمانے، ہزاروں چالان اور سینکڑوں کیمروں کی نگرانی کے بعد یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ ای چالان نظام نے کراچی میں ٹریفک کے نظم و ضبط کو ایک نئی سمت دے دی ہے۔

شہریوں کی جانب سے ای چالان نظام پر ملے جلے ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ شہریوں نے اسے ٹریفک نظم و ضبط کے لیے مفید قرار دیا، جب کہ بعض نے شکایت کی کہ انہیں غلط نمبروں پر چالان موصول ہوئے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ای چالان کی رقم دیگر صوبوں کے برابر رکھی جائے تاکہ شہریوں پر غیر ضروری دباؤ نہ پڑے۔ ساتھ ہی وہ چاہتے ہیں کہ شہر کا انفرااسٹرکچر بہتر بنایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی آسان ہو اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی وجوہات کم ہوں

(روزنامہ آوازِ دیانت) صوبہ پنجاب کی تمام جیلوں میں بند قیدیوں کی ان کے اہلخانہ سے آن لائن ملاقات کیلئے ایپ متعارف کروا ...
31/10/2025

(روزنامہ آوازِ دیانت) صوبہ پنجاب کی تمام جیلوں میں بند قیدیوں کی ان کے اہلخانہ سے آن لائن ملاقات کیلئے ایپ متعارف کروا دی گئی۔ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے قیدیوں کیلئے اس نئی سہولت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، آن لائن ملاقات کیلئے جیلوں میں خصوصی سہولت مراکز قائم کیے جائیں گے۔ اس ضمن میں محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے آگاہی بینرز لگانے کی ہدایت کر دی۔ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا ہے کہ ملاقات کیلئے اب جیل کے چکر لگانے نہیں پڑیں گے بلکہ ایپ کے ذریعے قیدیوں کے اہلِ خانہ کو ملاقات کی سہولت حاصل ہوگی۔

(روزنامہ آوازِ دیانت) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے علیمہ خان سے ملاقات کےبعد نئی کابینہ تشکیل دے دی۔ 10 وزرا، دو...
31/10/2025

(روزنامہ آوازِ دیانت) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے علیمہ خان سے ملاقات کےبعد نئی کابینہ تشکیل دے دی۔ 10 وزرا، دو مشیران اور ایک معاون خصوصی شامل ہوں گے۔

کابینہ کی تشکیل سے متعلق سمری گورنر کو ارسال کردی گئی ۔ آج سہہ پہر 3 بجے نئی کابینہ کی حلف برداری کا امکان ہے۔ علیمہ خان کے اصرار پر اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ اور شہرام ترکئی کے بھائی فیصل ترکئی کی کابینہ میں واپسی ہوگئی۔ خلیق الرحمان اور احتشام علی کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آفتاب عالم، مینا خان اور عدنان قادری بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ مزمل اسلم اور تاج محمد وزیراعلیٰ کے مشیر جبکہ شفیع جان معاون خصوصی ہوں گے۔

ڈاکٹر امجد کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے گا جبکہ فضل شکور خان اور ریاض خان کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

(روزنامہ آوازِ دیانت) عوام کی ملکیت کے تحفظ کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آ...
31/10/2025

(روزنامہ آوازِ دیانت) عوام کی ملکیت کے تحفظ کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف ام موویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی گئی۔ آرڈیننس کے تحت اب صوبے میں کسی بھی شخص کی زمین یا جائیداد پر قبضے کے کیس برسوں عدالتوں میں نہیں چلیں گے بلکہ ان کا فیصلہ صرف 90 دن میں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس اقدام کو عوام کو دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے وژن کا حصہ قرار دیا ہے۔ نئے نظامِ انصاف کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جو زمین یا جائیداد کے تنازعات کا فیصلہ عدالت جانے سے قبل ہی کریں گی۔ ان کمیٹیوں کے فیصلے کی اپیل ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں قائم خصوصی ٹربیونل میں سنی جائے گی، اور وہ بھی اپیل کا فیصلہ 90 دن کے اندر کرنے کا پابند ہوگا۔

6 رکنی ضلعی تصفیہ کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی کمشنر کرے گا جب کہ ڈی پی او اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹیوں کو 30 دن کے اندر فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ برسوں سے عدالتوں کے چکر کاٹنے والے سائلین کو برق رفتار انصاف مل سکے۔اجلاس میں ریاستی رِٹ اور عوامی حقِ ملکیت کے تحفظ کے لیے ایک نئی مثال قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے مطابق کیس کے فیصلے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرائی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے پیرا فورس کی خدمات حاصل کرنے کی سفارش پر بھی غور کیا گیا۔ مزید شفافیت کے لیے ڈیجیٹل ریکارڈنگ اور سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریمنگ کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں اب کوئی کسی کی زمین نہیں چھین سکے گا، کیونکہ ماں جیسی ریاست ہر کمزور کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس کی ملکیت، اسی کا حق ہے، قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ عام آدمی کے لیے چھوٹی سی جائیداد اس کی کل کائنات ہوتی ہے اور حکومت نے اب اس کے تحفظ کو یقینی بنا دیا ہے۔

Address

Office No 14, 2nd Floor Safdar Mansion AK Fazal-e-Haq Road Blue Area
Islamabad
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when آوازِ دیانت posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to آوازِ دیانت:

Share