امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج بدھ 25 جون کے روز کہا کہ غزہ پٹی میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کے خاتمے کے لیے ’بڑی پیش رفت‘ ہو رہی ہے۔
صدر ٹرمپ کی طرف سے یہ بات ایک ایسے موقع پر کہی گئی ہے، جب غزہ پٹی میں 20 ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ کو رکوانے کے لیے جنگ بندی کی ایک نئی کوشش شروع ہوئی ہے۔
نیدرلینڈز میں نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں غزہ کے معاملے پر بڑی پیش رفت ہو رہی ہے اور ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے انہیں بتایا ہے کہ ’’غزہ (جنگ بندی) بہت قریب ہے۔‘‘
امریکی صدر نے غزہ پٹی کے لیے ’’بہت اچھی خبر‘‘ کے بارے میں اپنی امید کو اسرائیل اور حماس کے حامی ملک ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ کے خاتمے کے لیے منگل کے روز طے پانے والی جنگ بندی سے جوڑا۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو بھی اس بات کا اشارہ دے چکے ہیں کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری اور میزائل تنصیبات اور اور اس کے حامی غیر ملکی عسکریت پسند گروہوں پر بمباری غزہ کے تنازعے کے خاتمے میں مدد دے سکتی ہے۔
نیتن یاہو کو ملکی حزب اختلاف کے سیاست دانوں، غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کے رشتہ داروں اور یہاں تک کہ ان کے حکمران اتحاد کے ارکان کی جانب سے بھی لڑائی کے خاتمے کے لیے بڑھتے ہوئے مطالبات کا سامنا ہے۔..........
25/06/2025
25/06/2025
اگر میئر منتخب ہوا اور نیتن یاہو شہر آئے تو انہیں گرفتار کروں گا،نیویارک کے میئر کے امیدوار زوہران مامدانی
25/06/2025
گزشتہ 20 سال کی امریکی جنگوں میں 9 لاکھ 40 ہزار لوگ مارے گئے، امریکہ نے جنگوں پر 5800 ارب ڈالر خرچ کیے
سورس: الجزیرہ...
24/06/2025
🚨معمر قذافی کی بیٹی عائشہ قذافی کا ایرانی عوام کے نام پیغام:
♦️اے عظیم اور مقاوم ایرانی عوام!
میں اپنے دکھوں، تباہیوں اور دھوکے کے بعد تم سے بات کر رہی ہوں۔ میں ایک ایسی عورت کی آواز ہوں جس نے اپنے وطن کی موت کو دیکھا — نہ کھلے دشمنوں کے ہاتھوں، بلکہ مغرب کی دھوکے بھری مسکراہٹوں اور جھوٹے وعدوں کے ذریعے۔
♦️میں تمہیں خبردار کرتی ہوں: مغربی سامراج کے میٹھے بول اور دلکش نعروں پر ہرگز یقین نہ کرنا۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے میرے والد سے کہا تھا:
“اگر تم اپنے ایٹمی اور میزائل پروگرام کو ترک کر دو تو دنیا کے دروازے تم پر کھل جائیں گے۔”
♦️میرے والد نے نیک نیتی سے مذاکرات کا راستہ اپنایا، لیکن ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ کیسے نیٹو کی بمباری نے لیبیا کو خون و خاک میں بدل دیا، اور ہمارے عوام کو غلامی، غربت اور بے گھری کی طرف دھکیل دیا۔
♦️اے ایرانی بہنو اور بھائیو!
♦️پابندیوں، معاشی دباؤ اور میڈیا کی جارحیت کے باوجود تمہاری مزاحمت، تمہارا غرور، اور تمہاری استقامت تمہاری قوم کی زندگی اور عزت کی علامت ہے۔
♦️مصالحت صرف تباہی، تقسیم اور بدحالی کا دروازہ کھولتی ہے۔
♦️بھیڑیے کے ساتھ مذاکرات، بکری کو نہیں بچاتے — صرف اس کے اگلے شکار کا وقت طے کرتے ہیں!
22/06/2025
یہ بچے نام عبدالحنان عبدالرحمان اور حیدر علی ہے آج صبح 7 بجے ازاد کشمیر کے ضلع باغ چھتر نمبر2 سے لاپتہ ہیں تینوں مدرسے کے طالب علم ہیں کسی بھی شخص کے پاس انکے حوالے سے کوئی معلومات ہو تو مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں
03451509626
Be the first to know and let us send you an email when Kashmir News urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.