09/04/2026
کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے سول سیکرٹریٹ میں اپنے دفتر میں عوامی مسائل سننے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور صحت سمیت دیگر مسائل سے متعلق اپنی شکایات اور درخواستیں پیش کیں۔ صوبائی وزیر نے سائلین کے مسائل توجہ سے سنے اور متعلقہ حکام کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔
بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ عوامی مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں