31/08/2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی تنازع کے دوران ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے محکمہ داخلہ کو 'جھیل اونٹاریو' کا نام تبدیل کر کے 'جھیل امریکا' رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اس فیصلے کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اب سوشل میڈیا پر ایک اے آئی (AI) سے تیار کردہ ویڈیو بھی شیئر کر دی ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں جھیل اونٹاریو کے مقام پر جھیل امریکا کا باضابطہ بورڈ لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔