Pakistan Lens

Pakistan Lens Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan Lens, Media/News Company, Blue Area, Islamabad.

لاہور میں ایک کروڑ  80 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک کروڑ 80 لاکھ کی ...
23/05/2026

لاہور میں ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک کروڑ 80 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ ڈکیتی کی اطلاع دینے والا ہی ماسٹرمائنڈ نکلا، جس پر مرکزی ملزم سمیت 3 افراد کو گرفتار کرکے سونا اور نقدی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم پراپرٹی ڈیلر ہے، ملزم نے اپنا نقصان پورا کرنے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا، ملزم نے دفتر کے ملازمین کو واردات کیلئے گھرکی چابی دی تھی۔

امریکا نے اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ فائلوں کا دوسرا حصہ جاری کر دیا۔امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے اڑن طشتریوں سے متعلق خف...
23/05/2026

امریکا نے اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ فائلوں کا دوسرا حصہ جاری کر دیا۔

امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ فائلوں کا دوسرا حصہ جاری کیا گیا ہے۔

222 فائلز میں لوگوں کے حوالہ جات شامل ہیں جبکہ ایک فائل میں 1948 سے 1950 کے درمیان نیو میکسیکو کی خفیہ تنصیب میں مشاہدات اور تحقیقات کے 116 صفحات شامل ہیں۔

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 82 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر چینگ زی کی لیو...
23/05/2026

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 82 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر چینگ زی کی لیوشین یو کوئلہ کان میں گزشتہ شام گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا جس میں ابتدائی طور پر 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔

بعد ازاں خبر ایجنسی نے چینی حکام کے حوالے سے بتایا کہ کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 82 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے تعمیر گروپ کے بانی محمد حسین آل علی کی قیادت میں وفد نے اہم ملاقات کی ہے۔ملاقات میں ن...
22/05/2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے تعمیر گروپ کے بانی محمد حسین آل علی کی قیادت میں وفد نے اہم ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قطر پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دُور کردیا گیا ہے۔

لاہور: رات کی تاریکی میں فیکٹری کا تالہ توڑ کر قربانی کا قیمتی بیل چوری کرنے والا ملزم پولیس کی بروقت کارروائی میں گرفتا...
22/05/2026

لاہور: رات کی تاریکی میں فیکٹری کا تالہ توڑ کر قربانی کا قیمتی بیل چوری کرنے والا ملزم پولیس کی بروقت کارروائی میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق 15 کی کال پر اطلاع ملتے ہی گجر پورہ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔

اس کارروائی کے دوران کرول گھاٹی کے جنگلاتی علاقے سے ملزم محسن علی کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے چوری شدہ قربانی کا بیل بھی برآمد کر لیا گیا۔

ایس پی سول لائنز کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر حکومتِ پاکستان نے 75 روپے مالیت کا ایک یادگاری سکہ جا...
22/05/2026

پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر حکومتِ پاکستان نے 75 روپے مالیت کا ایک یادگاری سکہ جاری کردیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ خصوصی سکہ 25 مئی 2026 سے اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے کاؤنٹرز کے ذریعے عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔

یہ اقدام دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

سندھ میں خواجہ سرا افراد کے لیے سرکاری ملازمتوں میں مختص کوٹہ پر تقریباً چار سال گزرنے کے باوجود عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے...
22/05/2026

سندھ میں خواجہ سرا افراد کے لیے سرکاری ملازمتوں میں مختص کوٹہ پر تقریباً چار سال گزرنے کے باوجود عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے جس میں سب سے بڑی رکاؤٹ متعلقہ قانون میں خواجہ سراؤں کی جنس کی تصدیق کے لیے جسمانی معائنے کی شرط کا شامل ہونا ہے۔

خواجہ سرا برادری جسمانی معائنے کی اس شرط کو امتیازی اور توہین آمیز قرار دے رہی ہے، جبکہ صوبائی حکومت کا مؤقف ہے کہ ملازمتوں کے کوٹہ پر عمل درآمد کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی ہے۔

سندھ اسمبلی نے جولائی 2022 میں سندھ سول سرونٹس ترمیمی بل پاس کیا جس کے تحت صوبے میں آباد خواجہ سرا لوگوں کے لیے گریڈ 15 تک سرکاری ملازمتوں میں 0.5 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا تھا۔ تاہم اس کے لیے ان کا اسٹینڈنگ میڈیکل بورڈ کے ذریعے جسمانی معائنہ لازمی قرار دیا گیا۔

مذکورہ قانون کے تحت میڈیکل بورڈ کی جانب سے ان کی جنس کی تصدیق کرنے کے بعد انہیں سرٹیفکیٹ جاری کرے گا، جو انہیں ملازمت کے لیے متعلقہ سرکاری ادارے میں جمع کروانا ہوگا۔

کراچی میں خواجہ سرا برادری کے حقوق کے لیے سرگرم کارکن اور جینڈر انٹرایکٹیو الائنس کی آپریشنل منیجر زحرش خانزادی کے مطابق سرکاری ملازمت کے لیے ان کے جسمانی معائنے کی شرط خواجہ سرا برادری کے لیے سراسر امتیازی سلوک ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا سرکاری ملازمت کے لیے کبھی کسی مرد یا عورت سے ان کی جنس سے متعلق سرٹیفکیٹ مانگا گیا ہے؟ اگر نہیں تو خواجہ سرا برادری کے لیے یہ شرط کیوں رکھی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کا خیرمقدم ...
22/05/2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان روابط، باہمی اعتماد اور تعمیری تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بنگلہ دیش کے سینئر سول سروس افسران پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور، گورننس کے نظام، انتظامی اصلاحات اور ادارہ جاتی استعداد کار میں بہتری سمیت مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور وفاقی سیکریٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے وفد کو پاکستان میں جاری اصلاحاتی اقدامات اور حکومتی پالیسیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔انہوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی سول سروسز کے درمیان ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ پروگرام کو حالیہ دہائیوں میں ہونے والی اہم پیشرفت قرار دیا۔

وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ دونوں ممالک تاریخی روابط اور انتظامی و گورننس کے مشترکہ ورثے کے حامل ہیں۔پاکستان دوست ممالک کے ساتھ ادارہ جاتی تعاون اور تجربات کے تبادلے کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔عطاء اللہ تارڑ نے دونوں ممالک کے درمیان تربیتی و استعداد کار بڑھانے والے اداروں کے درمیان تعاون، فیکلٹی ایکسچینج، مشترکہ تحقیق اور تریتی ماڈیولز کی تیاری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے سول سروس اکیڈمی کی جانب سے پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے تحت پروگرام کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔بنگلہ دیشی سول سروس افسران کے وفد نے پاکستان کے انتظامی ڈھانچے اور مختلف شعبوں میں اصلاحاتی اقدامات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ملاقات کو دوطرفہ روابط اور پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے کے حوالے سے مثبت اور تعمیری قرار دیا گیا۔

ملاقات میں موجود وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پیشہ ورانہ روابط اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔طارق فاطمی نے کہا کہ خطے میں ہم آہنگی اور باہمی افہام و تفہیم کے فروغ کے لئے دوطرفہ روابط انتہائی اہم ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سی ٹی پی، سول سروس اکیڈمی سید شبیر اکبر زیدی نے وفد کو سول سروس اکیڈمی کے اغراض و مقاصد، جدید تربیتی نظام، کورس ماڈیولز، مطالعاتی پروگرامز اور استعداد کار بڑھانے کے مختلف اقدامات پر جامع بریفنگ دی۔

وفد کے ارکان میں سلمیٰ صدیقہ مہتاب، محمد مصطفیٰ جمال حیدر، ابو ریحان میاح، فیروز احمد، محمد منیر الاسلام، توفیق امام، ریحان اختر، احتشام الحق، محمد شمس الحق، محمد عبدالسلام، ذی الرحمان، ضیا احمد ثمن شامل تھے۔

سندھ میں عید الاضحیٰ کے دوران گرمی کی شدید لہر (ہیٹ ویو) کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ ہو سکتا...
22/05/2026

سندھ میں عید الاضحیٰ کے دوران گرمی کی شدید لہر (ہیٹ ویو) کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 مئی کو بالائی فضاؤں میں ایک ہائی پریشر بننے کا امکان ہے جو کہ 26 مئی تک مزید طاقتور ہو سکتا ہے۔

سسٹم کے تحت 25 تا 31 مئی کے دوران سندھ کے اکثر اضلاع میں درمیانی سے شدید ہیٹ ویو کی صور تحال پیدا ہونے کی توقع ہے۔

شدید گرمی کے باعث سکھر، شکار پور، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہن جو دڑو، دادو، شہید بینظیر آباد، گھوٹکی، خیر پور، نوشہرو فیروز میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز آج ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ٹکٹس ک...
22/05/2026

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز آج ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ٹکٹس کی آن لائن اور فزیکل فروخت دوپہر 3 بجے شروع ہوگی۔

شائقین آن لائن ٹکٹس پی سی بی کی ویب سائٹ سے خرید سکیں گے جبکہ فزیکل ٹکٹس ٹی سی ایس کے مخصوص متعین کردہ سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

تینوں میچز کے لیے سب سے سستا ٹکٹ جنرل انکلوژر کا ہوگا جو 200 روپے میں دستیاب ہوگا۔

فرسٹ کلاس انکلوژر کا ٹکٹ 300 روپے، پریمیئم ٹکٹ 400 روپے، وی آئی پی 500 روپے جبکہ وی آئی پی نیو پویلین اور وی آئی پی گیلری کا ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب ہوگا۔

Address

Blue Area
Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Lens posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share