Izhaar Digital

Izhaar Digital Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Izhaar Digital, Media/News Company, Mezzanine Floor Malik Complex Blue area Islamabad, Islamabad.

اسلام آباد میں یومِ آزادی کے موقع پر صدرِ مملکت، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء اور غازیوں کے...
14/08/2026

اسلام آباد میں یومِ آزادی کے موقع پر صدرِ مملکت، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء اور غازیوں کے اہلِ خانہ سے خصوصی ملاقات کی۔ یادگارِ فتح کی تقریب میں عسکری و سیاسی قیادت نے شہداء کی عظیم قربانیوں اور غازیوں کے حوصلے و ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ ان کے اہلِ خانہ کی خدمات اور قربانیوں کو بھی سراہا گیا۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے ما...
14/08/2026

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں نظرِثانی کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر تفصیلی غور کیا گیا، جس کے بعد موٹر اسپرٹ (ایم ایس) اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کے ڈیلرز مارجن میں نظرِثانی کی منظوری دی گئی۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی پر صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کو م...
14/08/2026

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی پر صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے پاکستانی قوم کے لیے امن، خوشحالی اور کامیابی کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعاون اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

14/08/2026

آئیڈاہو میں کیکنگ کے دوران ایک غیر متوقع منظر نے سب کو حیران کر دیا، جب تین جنگلی موزز اچانک کیکرز کے قریب سے دوڑتے ہوئے گزر گئے۔ قدرتی ماحول میں یہ غیر معمولی ملاقات کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

14/08/2026

بھارت میں مبینہ طور پر کرنٹ لگنے سے ایک گائے ہ ل ا ک ہوگئی، جس کے بعد مشتعل افراد نے بجلی کے ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچایا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

14/08/2026

ایک کردار نے رضوان علی جعفری کے کیریئر کو نئی پہچان دے دی! آپ کو فہم قریشی کا کردار کیسا لگ رہا ہے؟

نادرا نے جشنِ آزادی کے موقع پر عوام کے لیے پاکستان میں تیار کردہ کیو آر کوڈ پر مبنی نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا ...
14/08/2026

نادرا نے جشنِ آزادی کے موقع پر عوام کے لیے پاکستان میں تیار کردہ کیو آر کوڈ پر مبنی نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا ہے۔ نئے چِپ لیس شناختی کارڈ کی تصدیق عام اسمارٹ فون اور پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے کی جا سکے گی، جبکہ کیو آر کوڈ میں شہری کی متعلقہ شناختی معلومات اور تصویر موجود ہوگی۔ نادرا کے مطابق نئے نظام سے شناخت کی ڈیجیٹل تصدیق مزید آسان ہوگی اور نام، پتہ سمیت دیگر معلومات کے اندراج میں غلطیوں کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر...
14/08/2026

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی، جبکہ سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ والدین کا بچھڑ جانا زندگی کا ناقابلِ تلافی نقصان اور ماں کا سایہ اٹھ جانا ایسا صدمہ ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع، آبی وسائل اور قومی مفادات کے تح...
14/08/2026

وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع، آبی وسائل اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے اور پاکستان آج دنیا میں ایک مضبوط، پُرعزم، باوقار اور امن کی توانا آواز کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور تحریکِ آزادی کے تمام قائدین و کارکنان کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔

14/08/2026

لندن میں 14 اگست کے موقع پر پاکستانی لڑکیوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کرنے والے بھارتی شہری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور قانونی کارروائی سامنے آنا باقی ہے۔

Address

Mezzanine Floor Malik Complex Blue Area Islamabad
Islamabad
4400

Telephone

+923355312375

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Izhaar Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share