03/10/2025
جناب عالی پمز ہسپتال کا بہت برا حال ہے وزارت تو ایک دن چلی جائے گی ، پمز کو سنوار جائیں اور ہمیشہ کے لیے امر ہو جائیں لاکھوں لوگ دعائیں دیں گے
لیبارٹری میں 100 , 100 افراد کی خواتین و حضرات کی لمبی لائنیں بعض اوقات تو سینکڑوں افراد سے سیمپل لینے کے لیے ایک ہی کمپیوٹر اپریٹر بیٹھا ہواہوتا ہے
ایمرجنسی کا کوئی حال نہیں ہے کم ازکم 100 بیڈ پر مشتمل دو ایمرجنسی سنٹر ہونے چاہیں بہت برے حالات ہیں کئی دفعہ جانے کا اتفاق ہوا عوام رل گئی اور غریب شخص کا بس بھی نہیں چلتا کہ وہ پرائیوٹ ہسپتال سے علاج کروا لے کیوں کہ انہوں نے چھری تیز کی ہوئی ہوتی ہے جو بغیر ذبح کیے کھال اتار لیتے ہیں
خدارا ٹھنڈے کمروں سے باہر نکل کر عوام کا حال دیکھیں کبھی ایمرجنسی اور لیب میں مریض بن کر علاج اور سیمپل جمع کروائیں آپ کو لگ پتہ جائے - جناب کی سوشل میڈیا ٹیم سے گزارش ہے میرا پیغام وفاقی وزیر تک لازمی پہنچائیں
بے شک نئے ہسپتال بن رہے ہیں اور بن بھی جائیں گے لیکن جو پہلے سے موجود ہے اس کابھی خیال رکھیں اور پتھر کے زمانے کے طور طریقوں سے اگے بڑھ کر جدید طریقے بھی اپنائیں دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے اور ہم لمبی لمبی لائنوں سے چھٹکارا نہیں حاصل کر پا رہے
یہاں پر شیئر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ عوام بھی کبھی اپنے حق کے لیے آواز بلند کیا کرئے اس کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
Syed Mustafa Kamal
Mian Shehbaz Sharif