
11/09/2025
*ARSIM OFFICIAL*
*ADMIN DEPARTMENT*
*11,SEPTEMBER,2025*
*THURSDAY*
آج 11 ستمبر ہمارے عظیم لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم وفات ہے۔۔۔۔
وہ ایک عظیم رہنما تھے جنہوں نے ہمیں آزادی کا تحفہ دیا۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ان کے اصولوں ایمان، اتحاد اور قربانی پر عمل کریں اور محنتی، سچے اور ذمہ دار شہری بن کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر لے جائیں۔ یہی ہمارے قائد کے مشن کو آگے بڑھانے کا بہترین طریقہ ہے۔
قائداعظم کا مشن ایک ایسا پاکستان تھا جہاں بچے تعلیم حاصل کریں، محنت کریں اور سچائی، اتحاد اور قربانی کے اصولوں پر عمل کریں۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم اچھے طالبعلم اور اچھے شہری بن کر اپنے ملک کو مضبوط اور ترقی یافتہ بنائیں۔ یہی قائداعظم کے خواب کی تکمیل ہے۔