Pak Digital Hub

Pak Digital Hub Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pak Digital Hub, Digital creator, Islamabad.

18/05/2026

پاکستان کے خلاف سازشیں شروع ہو چکی ہیں ایک ایسی ویب سائٹ(ڈراپ سائیڈ) پہ سائفر کا منظر عام پر انا جو پاکستان مخالف اور عمران خان کی حمایتی ہے عمران کے حق میں بہت زیادہ کمپن چلاتی ہے انہوں نے یہ دعوی کیا ہے کہ اصلی سائفر ہمارے پاس ہے اور انہوں نے کہا کہ ہم اصلی سائفر شائع کر رہے ہیں اس کی ٹائمنگ بہت اہم ہے اگر یہ وہ کاپی ہے جو عمران خان کہتا تھا غائب ہوچکی ہے تو اندرونی طور پر بحران پیدا کرنے کی کوشش ہے عاصمہ شیرازی
۔

۔
۔




























‏لاہور کا خوبصورت  دامادِ  نکلا بدکردار ہوس کا پجاری جس نے ساس اور خالہ جیسے مقدس رشتوں  کو بھی نہ چھوڑا ۔آزاد کشمیر کے ...
14/05/2026

‏لاہور کا خوبصورت دامادِ نکلا بدکردار ہوس کا پجاری
جس نے ساس اور خالہ جیسے مقدس رشتوں کو بھی نہ چھوڑا ۔

آزاد کشمیر کے ایک گاؤں کا رہنے والا پچیس سالہ نوجوان اورنگزیب لاہور کے پوش علاقے فیصل ٹاؤن میں ایک لگژری فلیٹ میں رہتا تھا۔ باپ بیرون ملک تھا اور وہاں سے پیسے آتے تھے۔

اورنگزیب چھ فٹ قد کا خوبرو جوان تھا مگر کام کاج سے کوئی واسطہ نہ تھا۔ بس عیاشی اور لوٹ مار ہی اس کا پیشہ تھا اور خواتین سے پیسے بٹورنا اس کا خواب۔

اس فلیٹ میں لیسکو کے ایک بڑے سرکاری افسر کا آنا جانا تھا جو پچاس سال کا تجربہ کار آدمی تھا اور اورنگزیب کا راز دار دوست بھی۔ اس افسر سے ملنے ایک چالیس سالہ شادی شدہ خاتون آتی تھی اور آتے وقت وہ اپنی انیس سالہ بھانجی کو بھی ساتھ لاتی تاکہ گھر سے نکلنے کا بہانہ مل سکے۔

اورنگزیب نے اس معصوم بھانجی سے محبت کا جال بچھایا۔ جوانی کا جوش اور چرب زبانی تھی اس کے پاس۔ لڑکی بھی محبت میں گرفتار ہو گئی۔
لیکن اورنگزیب یہاں نہیں رکا۔

اس بدکردار نے بھانجی کی خالہ کو بھی اپنے قابو میں کر لیا۔ وہ خاتون جو لیسکو افسر سے ناجائز تعلق میں تھی اب اورنگزیب کی بلیک میلنگ کا شکار ہو گئی۔ اورنگزیب نے اسے دھمکی دی کہ یا تو بھانجی سے میری شادی کرواؤ ورنہ سارا راز کھول دوں گا۔
خالہ مجبور ہو گئی اور اپنی بہن کو بھانجی سے اورنگزیب کا رشتہ دلوا دیا۔

لڑکی کا باپ فیصل ٹاؤن کا کروڑ پتی فیکٹری مالک تھا۔ دو کنال کا شاندار بنگلہ تھا۔ دونوں بھائی مشترکہ کاروبار کرتے تھے۔ بڑے شریف اور مذہبی لوگ تھےاور اورنگزیب اس امیر گھرانے میں گھر داماد بن کر آ گیا۔

پہلی منزل پر شاندار بیڈروم ملا۔ کھانا پینا انہی کا۔ گاڑیاں انہی کی۔ لباس انہی کی طرف سے۔ پوری عیاشی مفت میں۔

مگر اس شیطان صفت کی خواہشات یہاں بھی نہ رکیں۔

گھر میں جوائنٹ فیملی سسٹم تھا۔ اوپر کی منزل پر بھی افراد رہتے تھے۔ اورنگزیب نے دیکھا کہ جب مرد اپنے کاروبار پر چلے جاتے ہیں تو گھر میں خلوت ہوتی ہے۔ اس نے خالہ ساس تک رسائی پہلے ہی حاصل کر لی تھی بلیک میل کے ذریعے۔ اور اب نظریں سگی ساس پر جم گئیں۔

ایک دن جب گھر خالی تھا یہ کمینہ اپنی سگی ساس کے کمرے میں گھس گیا۔ وہ سو رہی تھیں۔ اس نے حملہ کر دیا۔ ساس گھبرا کر بستر کے دوسرے کنارے پر جا گریں۔ دل دہل گیا۔

پھر اس بدمعاش نے انہیں بھی بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔

تمہاری بیٹی کو طلاق دے دوں گا۔ تمہاری بہن کا راز کھول دوں گا۔ یا پھر میرے ساتھ سمجھوتہ کرو۔
ساس نے اس رات اپنے شوہر کو سب کچھ بتا دیا۔ شوہر کو یقین نہ آیا۔ اس نے کہا میں خود اپنی آنکھوں سے دیکھوں گا۔ اگلے دن گاڑیاں گھر سے نکلیں مگر ساس کا شوہر گھر میں ہی چھپ گیا۔

اس نے اپنی آنکھوں سے سب کچھ دیکھا۔ اس کا یقین پختہ ہو گیا کہ اس کی بیوی سچ بول رہی تھی۔
اس رات گھر میں پانچ افراد کی خفیہ میٹنگ ہوئی۔ دونوں بھائی اور ان کی بیویاں اور بیٹی۔ فیصلہ ہوا کہ یہ شیطان اس روئے زمین پر زندہ رہنے کے قابل نہیں۔

خالہ ساس کو حکم دیا گیا کہ تم نے اس مصیبت کو اس گھر میں لائی ہو لہٰذا اس کا خاتمہ بھی تم نے کرنا ہے۔

وہ اپنے لیسکو افسر آشنا کے پاس گئی۔ بولی یا مدد کرو یا تم بھی بے نقاب ہوتے ہو۔ لیسکو افسر نے اپنے شیخوپورہ کے ڈرائیور سے مدد لی اور ڈرائیور نے دو کرائے کے قاتل ڈھونڈ لیے۔ تین لاکھ روپے طے ہوئے۔

ایک شام اورنگزیب گھر سے نکلا۔ دو موٹرسائیکل سوار اس گلی میں پہلے سے گھوم رہے تھے۔ تصویر ان کے پاس تھی۔ جیسے ہی اورنگزیب سامنے آیا ایک شوٹر موٹرسائیکل سے نیچے اترا۔اورنگزیب کچھ بولنے لگا۔

شوٹر نے پستول اس کے منہ کے اندر گھسیڑا اور فائر کر دیا۔

گولی اندر ہی رہی۔ پورا نظام اندر سے اڑ گیا۔
اس رات ایس ایچ او فیصل ٹاؤن ظہیرالدین بابر ایک دوست کے گھر کھانے پر مدعو تھے۔ لقمہ ہی اٹھایا تھا کہ اپنے انفارمر کا فون آیا۔ فائرنگ کی آواز آئی ہے فلاں جگہ سے۔

تھوڑی دیر بعد ون فائیو پر اطلاع آئی کہ ایک حادثہ ہوا ہے اور ڈیڈ باڈی جناح ہسپتال میں ہے۔
بابر صاحب ہسپتال پہنچے تو اہلِ خانہ ڈیڈ باڈی لے کر آزاد کشمیر جانے کی تیاری میں تھے۔ ڈاکٹروں نے لکھ دیا تھا کہ یہ سڑک حادثہ ہے۔ بابر صاحب نے ڈیڈ باڈی روک لی۔ احتجاج ہوا مگر وہ نہ مانے اور ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔
پوسٹ مارٹم میں گولی نکل آئی۔

تفتیش شروع ہوئی۔ کافی میز پر بیٹھ کر چاچا ساس سے سوال جواب ہوئے۔ پہلے اسکاٹ لینڈ یارڈ انداز میں چائے کافی سگریٹ کے ساتھ۔ پھر یوگنڈا پولیس والا انداز بھی لگانا پڑا۔ آخرکار سب کچھ کھل گیا۔
شوٹر پکڑے گئے۔ لیسکو افسر تک پہنچے۔ ڈرائیور پکڑا گیا۔ مقدمہ درج ہوا۔

اور بابر صاحب نے اس خاندان کی عورتوں کا نام کسی کیس میں نہ آنے دیا۔ مقتول کے باپ کے سامنے اس کے بیٹے کے کارنامے رکھیں تو اس نے بھی صلح کر لی ۔

09/05/2026

میری بیٹی کو وڈیرا جب دل کرتا ہے اٹھا کر لے جاتا ہے اور اس کے ساتھ زیادتی کرتا ہے ایک بیٹی والا غریب انسان ہوں
کیا غریب کی بیٹی کی کوئی عزت نہیں ہے۔
غریب کسان رو پڑا 💔

09/05/2026

پی ٹی آئی کی ایم این اے نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو کتے بلے بول دیا
۔
۔
۔




























08/05/2026

کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا اس میں بہنے والی ندیوں سے آنے والا پانی پاکستان طے کرے گا کہ بھارت کو کتنا پانی دینا ہے۔ بہت کچھ آگے بدلنے والا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے بیانات کو قوٹ کر کے انڈیا میڈیا چیخنا شروع ہو گیا ہے۔ 😂

08/05/2026

‏ڈپٹی کمشنر دفتر بہاولنگر میں رشوت کا مبینہ بازار گرم! بزرگ شہری سے رقم مانگنے کی ویڈیوز منظرعام پرآگئی

بہاولنگر (نامہ نگار) بہاولنگر میں ڈپٹی کمشنر دفتر کے ریکارڈ سنٹر نقل برانچ میں مبینہ کرپشن اور رشوت ستانی کا ایک سنگین معاملہ سامنے آ گیا ہے، جہاں ایک شخص کی جانب سے بزرگ شہری سے مبینہ طور پر ریونیو ریکارڈ اور نقل کے حصول کے بدلے رقم طلب کرنے کی ویڈیوز منظرعام پر آنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق محمد اکمل نامی شخص پر الزام ہے کہ اس نے ایک بزرگ شہری سے سرکاری کام کروانے کے لیے غیر قانونی رقم طلب کی اور مبینہ طور پر یہ مؤقف اختیار کیا کہ “حصہ اوپر تک جاتا ہے”۔ سوشل میڈیا اور شہری حلقوں میں گردش کرنے والی مبینہ ویڈیوز میں رقم کے لین دین اور گفتگو کے مناظر بھی موجود ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، جس کے بعد معاملہ نے شہر بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر میں عوام کو سہولت دینے کے بجائے رشوت کے بغیر کام نہ ہونے کا تاثر عام ہوتا جا رہا ہے، جس سے غریب، بزرگ اور بے سہارا افراد شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ شہریوں کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گڈ گورننس پالیسی کے دعوؤں کے باوجود ضلعی سطح پر ایسے واقعات سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں

08/05/2026

پیرا فورس نے کچھ ہی عرصے میں اتنا نام کمایا ہے کہ آج ہر شہری کی زبان پر پیرا کا نام ہے
۔
۔
۔
۔




























07/05/2026

رینالہ خورد سے پنجاب پولیس کے نوجوان اہلکار کی فریاد۔
قرآن اٹھا کر انصاف کی اپیل

03/05/2026

ایک مشین کو بچانے کے لیے انسانی زندگی کو داؤ پر لگا دیا کس قدر احمق پن ہے۔۔۔
شکرگڑھ کے علاقے کرتارپور کے قریب ایک ہارویسٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مشین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے اور ہارویسٹر کو بچانے کی کوشش میں مشین کو قریبی چوہڑ (پانی کے تالاب) میں لے جانے کا فیصلہ کیا۔ تاہم پانی میں داخل ہوتے ہی ہارویسٹر گہرے پانی اور دلدلی زمین میں پھنس کر ڈوب گیا۔واقعے کے دوران ڈرائیور بھی ہارویسٹر میں پھنس گیا، جسے مقامی افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شیشے توڑ کر بحفاظت باہر نکال لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈرائیور محفوظ ہے جبکہ ہارویسٹر مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکا ہے۔

01/05/2026

اسے کہتے حرام کی کمائی اور رشوت خوری کا پیسہ
سابقہ ایس ایچ او جیکسن مٹل شر کے بیٹوں کی شادیوں میں ڈالروں کی برسات
ایس ایچ او سی ٹی ڈی راجہ خالد نے ڈالر برسائے
آخر کہاں سے آیا اتنا پیسہ ایک معمولی ایس ایچ او کے پاس تحقیقات ہونی چاہئیں ایک طرف حکومت عوام کے اوپر مہنگائی کا بوجھ ڈال کر امریکہ سے ڈالروں کی بھیک مانگ رہے ہیں اور دوسری طرف سندھ پولیس کے ایس ایچ او شادیوں میں ڈالرز نچھاور کررہے ہیں

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Digital Hub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share