
22/06/2025
مری : شدید گرمی اور طویل لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ کر بڑی تعداد میں سیاحوں نے مری کا رخ کر لیا ہے، تاہم گرمائی سیزن کے آغاز پر ہی ملک کا اہم ترین سیاحتی مقام سنگین مسائل کا شکار ہو چکا ہے۔ دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ طویل خشک سالی کے باعث پانی کی شدید قلت نے صورتحال کو مزید ابتر بنا دیا ہے۔
سیاحوں اور مقامی آبادی کو پانی کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ کی بروقت منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سیاحتی سرگرمیاں اور روزمرہ زندگی متاثر نہ ہوں۔