
17/09/2025
ڈسٹرکٹ پولیس، جنوبی وزیرستان اپر
سراروغہ میں منعقدہ ایک روزہ تبلیغی اجتماع کے موقع پر ضلعی پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ارشد خان (PSP) کی خصوصی ہدایات کے تحت DSP ہیڈکوارٹر احمد شاہ مسعود، DSP لدا سرکل پیر فہیم اور SHO سرا روغہ نیاز محمد کی نگرانی میں داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
شرکاء کی حفاظت اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ علاقے کی نگرانی کے لیے چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے اور پیٹرولنگ ٹیمیں فعال طور پر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔
ڈی پی او نے کہا ہے کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ایسے اجتماعات میں آنے والے شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔