Muhammad Uzair Ameer Khan official

Muhammad Uzair Ameer Khan official Asslam o Alaikum i m uzair from islamabad Pakistan 🇵🇰 working as a journalist

06/05/2025

🚨🚨🚨

*بریکنگ*
آج بھارت کے ایک بزدلانہ حملے میں مسجد سبحان بہاولپور کو بھی ٹارگٹ کیا گیا ، سیکورٹی ذرائع

بزدلانہ حملے میں اب تک ایک معصوم بچا شہید جبکہ ایک عورت اور ایک مرد شدید زخمی ہیں، سیکورٹی ذرائع

بھارت نے رات کے اندھرے میں معصوم پاکستانیوں کو بزدلانہ حملے میں ٹارگٹ کیا، سیکورٹی ذرائع

پاکستان کی طرف سے جوابی کاروائی شروع ہو چکی ہے، سیکورٹی ذرائع

06/05/2025

ایوانِ صدر
پریس ونگ
٭٭٭

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خيبر پختون خوا میں خوارج کے خلاف مُختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت نے کاروائیوں کے دوران 8 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا

صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان میں کاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے نائیک مجاہد خان کو خراج عقیدت بھی پیش کیا

صدر مملکت نے نائیک مجاہد خان کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری کو سراہا

پاکستان کی بہادر افواج فتنۃ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کاروائیاں کررہی ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت کا دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، صدر مملکت

صدر آصف علی زرداری کی شہید کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا

٭٭٭

06/05/2025

_PMO Tickers_

*_وزیراعظم آفس_*
_پریس ونگ_

اسلام آباد: 5 مئی 2025

*وزیراعظم محمد شہباز شریف کا صوبہ خیبر پختونخوا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش*

وزیراعظم کا ان آپریشنز میں 8 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم کا دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کی نائیک مجاہد خان کو خراج عقیدت

وزیراعظم کی شہید کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

پوری قوم شہید مجاہد خان کو سلام پیش کرتی ہے: وزیراعظم

ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں: وزیراعظم

ــــ

06/05/2025

موسم کی صورتحال

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرتیز ہواؤں /آندھی ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

بعد از دوپہر کشمیر میں تیز ہواؤں /آندھی ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش رہنے کا امکان

اسلام آباد اور گردونواح میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج گرم اور خشک رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

خضدار،لسبیلہ اور گردونواح میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

عمر کوٹ، تھرپارکر میں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

06/05/2025

راولپنڈی ۔
تھانہ وارث خان کی حدود عمر روڈ پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات۔

مسلح ڈاکو موبائل شاپ پر دھاوا بول کر لاکھوں کی نقدی اور موبائل فونز لے اُڑے۔

ڈاکوؤں نے دکاندار کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئ۔

فوٹیج میں ملزمان کو دوکان میں داخل ہوتے اور گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزمان بغیر کسی مزاحمت کے واردات کے بعد فرار، پولیس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی۔

شہریوں نے پولیس کی نااہلی پر شدید ردعمل دیا، سیکیورٹی اقدامات پر سوالیہ نشان۔

تھانہ وارث خان کی حدود میں پہلے بھی متعدد ڈکیتیوں کی وارداتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔

پولیس کی ناقص حکمت عملی، جرائم پیشہ عناصر بے خوف ہو چکے ہیں، شہری

علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔

06/05/2025

پہلگام فالس فلیک آپریشن کے بعد نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کی طرف سے مظالم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے

عبدالحمید لون حریت رہنما

پہلگام فالس فلیک آپریشن کے بعد تقریباً 1700 سو بے گناہ کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے گرفتار کرلیا ہے

اس دوران تقریباً تین درجن سے زائد گھروں کو بارود سے اڑا دیا گیا ہے

22 اپریل کے بعد 5 کشمیری نوجوانوں کو وادی کے مختلف علاقوں میں جعلی مقابلوں کے دوران شہید کیا گیا ہے
عبدالحمید لون حریت رہنما

پہلگام ڈرامے کے بعد سری نگر ، اسلام آباد ، پلوامہ ، کلگام ، شوپیان ، گاندربل اور ڈسٹرکٹ بڈگام سے 1500 سے زائد نوجوان گرفتار کئے گئے ہیں
عبدالحمید لون حریت رہنما

05/05/2025

بھارت جھوٹ کا پردہ چاک ہونے سے گھبرا گیا
بھارتی وزارت اطلاعات نے پاکستانی صحافیوں کو بھارتی چینلز پر بلانے سے روک دیا
پہلگام واقعہ کے بعد بہت سے پاکستانی صحافی بھارت کے خلاف پروپیگنڈا میں مصروف ہیں این بی ڈی اے کا خط میں الزام
پاکستانی صحافی یا مہمان بھارت مخالف گفتگو کررہے ہیں
پاکستانی مہمانوں کو بھارتی چینلز پر بلانے کی ہدایت نیوز براڈ کاسٹرز اینڈ ڈیجیٹل ایسوسی ایشن نے جاری کی
نیوز چینلز بھارت مخالف مواد پر سخت ادارتی کنٹرول کریں این بی ڈی اے کا خط میں موقف

05/05/2025

*اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن*

*7 کاروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار*

کاروائیوں میں 30 کڑور سے زائد مالیت کی 215.141 کلو گرام منشیات برآمد۔

راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں لندن اور امریکہ سے گوجرانوالہ اور پشاور بھیجے جانے والے دو مختلف پارسلز سے 10 گرام ویڈ، 616 گرام مشکوک مواد اور 15 گرام نشہ آور گولیاں برآمد۔

پشاور ائیرپورٹ سے بحرین جانے والے مسافر کے سامان میں چھپائی گئی 7 کلو گرام آئس برآمد۔

حیدرآباد میں مسافر بس میں سوار 5 ملزمان سے 6.500 کلو گرام چرس برآمد۔

کراچی ائیرپورٹ پر لاوارث ٹرالی بیگ سے 5 کلوگرام ویڈ برآمد

بلوچستان میں ضلع مستونگ کے قریب اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 156 کلوگرام ہیروئن برآمد۔

کوئٹہ میں کچلاک بائی پاس کے قریب کار سے 40 کلو گرام آئس برآمد، ملزم گرفتار۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف

05/05/2025

راولپنڈی / ATC

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی فسادات میں ملوث 20 ملزمان کو سزا سنا دی

ملزمان کواقبال جرم کرنے پر 6،6 ماہ قید بامشقت50،50 ہزار جرمانہ کی سزا سنائی گئی

عدالت نے ایس ایچ او ریلوے پولیس تھانہ راولپنڈی کو ملزمان کو حراست میں لیکر جیل منتقل کرنے کے احکامات دے دیئے

عدالت نے سپر انٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سزا پر عملدرآمد کی ہدایات بھی جاری کردیں

ملزمان نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت ترنول ریلوے اسٹیشن پر حملہ کیا،پراسیکیوٹر کے دلائل

ملزمان نے ریلوے اسٹیشن کی عمارت،کھڑکیوں اور دروازوں کو آگ لگائی اور توڑ پھوڑ کی تھی,،پراسیکیوٹر

ملزمان نے ریلوے اسٹیشن کے کمپیوٹر اور ریکارڈ کو بھی جلا دیا تھا،

ملزمان نے دوران ٹرائل دفعہ 164 کے تحت اقبالی بیانات قلمبند کروائے تھے

ملزمان دو سال سے ضمانتوں پر رہا تھے

پی ٹی آئی کی قیادت کے اکسانے پر حملہ کیا اور بہکاوے میں آکر توڑ پھوڑ کی،ملزمان کا اقبالی بیان میں موقف

مستقبل میں ایسے جرائم کا ارتکاب نہیں کریں گے،ملزمان کا اقبالی بیان میں موقف

غریب اور مزدور لوگ ہیں۔سزاؤں میں نرمی کی درخواست کرتے ہیں،ملزمان کی عدالت سے استدعا

پی ٹی آئی قیادت نے دوسال میں کوئی مالی یا قانونی معاونت نہیں کی،اپنے کیے پر پچھتاوا ہے،ملزمان کا بیان

مزدور لوگ ہیں مزید مالی بوجھ برداشت نہیں کرسکتے،ملزمان

ملزمان کو سزا اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے سنائی۔

03/05/2025

Faiz ul Hassan Chohan Nak da koka ki Tehreek

03/05/2025

protest against India 🇮🇳 🇮🇳 🇮🇳

03/05/2025

*پاکستان اور ٹرمپ فیملی کا کرپٹو اتحاد — عالمی سطح پر بڑی پیش رفت*

پاکستان نے عالمی سطح پر کرپٹو کرنسی کی دنیا میں ایک بڑی شراکت داری قائم کرلی ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیملی کی زیرِ ملکیت 60 فیصد شیئر رکھنے والی کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل نے پاکستان کرپٹو کونسل سے ایک اہم معاہدہ کر لیا

یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا جب بھارت کے ساتھ کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

"لیٹر آف انٹینٹ" پر دستخط کر کے پاکستان میں بلاک چین، اسٹیبل کوائنز اور ڈی سینٹرلائزڈ فائنانس کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹرمپ فیملی کے افراد بشمول ایرک ٹرمپ، ڈونلڈ جونیئر اور بارن ٹرمپ اس پروجیکٹ میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

Address

Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Uzair Ameer Khan official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share