The North Times -TNT

The North Times -TNT Trusted source for news, insights, and stories from Gilgit-Baltistan and beyond. Stay connected with credible updates, thoughtful analysis.

We cover culture, tourism, politics, and key developments across national, regional, and international spheres.

ذرائع کے مطابق براڈ پیک پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں  ایک پاکستانی کوہ پیماء سمیت 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں...
31/07/2026

ذرائع کے مطابق براڈ پیک پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں ایک پاکستانی کوہ پیماء سمیت 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔۔۔

روندو ( ٹی این ٹی) تحریکِ نوجوانان روندو کے جنرل سیکرٹری انجینئر وجاہت حسن نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ کے نویں جماعت کے نتائ...
30/07/2026

روندو ( ٹی این ٹی) تحریکِ نوجوانان روندو کے جنرل سیکرٹری انجینئر وجاہت حسن نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ کے نویں جماعت کے نتائج پر والدین اور طلباء کو شدید تحفظات ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے گئے نویں جماعت کے نتائج نے طلبہ، والدین اور اساتذہ میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

ایک قومی تعلیمی ادارے سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ شفاف، منصفانہ اور طلبہ کی تدریسی تیاری کے مطابق نتائج جاری کرے، مگر موجودہ نتائج اس معیار پر پورا اترتے دکھائی نہیں دیتے۔

گلگت بلتستان کے مختلف اسکولوں کے نتائج کا جائزہ لینے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بڑی تعداد میں طلبہ تقریباً تمام مضامین میں کامیاب ہوئے ہیں، لیکن صرف جنرل سائنس کے مضمون میں غیر معمولی تعداد میں طلبہ ناکام قرار پائے ہیں۔

یہ صورتحال کئی سرکاری اسکولوں میں یکساں طور پر دیکھنے میں آئی، جس سے نتائج کے معیار اور امتحانی پرچے کے حوالے سے سنجیدہ سوالات جنم لیتے ہیں۔

متعدد طلبہ اور اساتذہ کے مطابق جنرل سائنس کا پرچہ نصاب اور طلبہ کی تیاری کے مقابلے میں غیر معمولی حد تک مشکل تھا۔ مزید یہ کہ امتحان کے دوران مختلف مراکز میں مختلف پرچوں کے استعمال کی اطلاعات بھی سامنے آئیں، جس کے باعث بعض طلبہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگر واقعی ایسا ہوا ہے تو اس معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

انہوں نے فیڈرل بورڈ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جنرل سائنس کے نتائج کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے اور اگر امتحانی عمل یا پرچوں میں کسی قسم کی بے ضابطگی ثابت ہو تو متاثرہ طلبہ کو مناسب ریلیف دیا جائے جبکہ ضرورت پڑنے پر اس مضمون کا دوبارہ امتحان منعقد کیا جائے یا ایسا منصفانہ حل اختیار کیا جائے جس سے طلبہ کا تعلیمی مستقبل متاثر نہ ہو۔

25/07/2026

روندو:
شاہراہِ بلتستان استک کے مقام بڑا پہاڑی تودہ گرنے نے سڑک پر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئی ہے۔
پہاڑی تودہ گرتے وقت شاہراہِ کی بحالی پر کام جاری تھا تاہم کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور زرائع کے مطابق واقعے میں کسی بھی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا۔

روندو (ٹی این ٹی) تحریک نوجوانان روندو کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یعصوب الدین اخوند زادہ تحریک نوجوانان رو...
24/07/2026

روندو (ٹی این ٹی) تحریک نوجوانان روندو کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یعصوب الدین اخوند زادہ تحریک نوجوانان روندو کے صدر جبکہ انجینئر وجاہت حسن جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔ تنظیم کے پہلے عام انتخابات میں صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری کے عہدوں کے لئے انتخابات کرائے گئے جس میں صدر کے عہدے پر یعصوب الدین اخوند زادہ نے کامیابی حاصل کرلی اسی طرح نائب صدر کے عہدے پر سید صدیقہ بتول کامیاب ہوئیں جبکہ انجینئر وجاہت حسن نے جنرل سیکرٹری کا انتخاب جیت لیا۔ انفارمیشن سیکرٹری کے عہدے پر زوار حسن کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں کا عمل آن لائن مکمل کیا گیا جس میں تنظیم کے ممبران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ تحریک نوجوانان روندو عرصہ دراز سے علاقے کے طلبہ کے مسائل کے حل اور ان کو تعلیمی امور میں رہنمائی کرنے میں فعال ہے اور علاقے کے مسائل کے حل کے لئے بھی ہمیشہ کوشاں ہے۔ نو منتخب عہدیداران نے اس موقع پر تحریک کی فعالیت اور علاقے کے مسائل کے حل سمیت طلبہ کی بہتر رہنمائی کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

22/07/2026

اسلام آباد:
وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان ایڈووکیٹ امجد حسین کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر این ڈی ایم اے کا دورہ

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو این ای او سی کے صلاحیتی دائرہ کار اور قومی مانیٹرنگ نظام پر بریفنگ دی۔

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو مون سون کے دوران ممکنہ خطرات، پیشگی وارننگ سسٹم اور ہنگامی ردِعمل کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں سے اچانک آنے والے سیلاب/ گلاف کے خطرات اور حفاظتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

این ای او سی کے ذریعے ملک بھر میں موسم، دریاؤں، ندی نالوں اور قدرتی آفات کے ممکنہ خطرات کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو این ڈی ایم اے کے جدید پیشگی وارننگ نظام، بر وقت نگرانی اور فیصلہ سازی کے نظام سے آگاہ کیا گیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ بروقت پیشگی وارننگ، مؤثر رابطہ کاری اور ادارہ جاتی ہم آہنگی ہی قدرتی آفات کے نقصانات میں کمی کی ضمانت ہے۔

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی جدید استعداد اور قومی سطح پر رابطہ کاری کے نظام کو سراہا۔

این ڈی ایم اے اور حکومتِ گلگت بلتستان نے مون سون کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

16/07/2026

افسوسناک خبر۔۔۔۔

سکردو ( ٹی این ٹی) ضلع کھرمنگ کے سرحدی علاقے میں زمینی تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان تصادم سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 9 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ سرحدی علاقے اولڈینگ اور ھرغسل میں پیش آیا جہاں زمینی تنازعے پر دو گروپوں کے مابین خونی تصادم ہوا اور فائرنگ سے 3 جانیں ضائع ہوئیں اور 20 لوگ زخمی ہوگئے جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمشنر بلتستان ڈویژن اور ڈی آئی جی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں جبکہ پولیس کی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔
تازہ ترین معلومات کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ پولیس بھی حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے موجود ہے۔

16/07/2026

گلگت( ٹی این ٹی) سابق وزیراعلی حاجی گلبر اپنے کاروباری پارٹنر پر حملہ آور ہوگئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی و صوبائی صدر استحکام پاکستان پارٹی حاجی گلبر خان اور فاروق جمیل جو کہ حاجی گلبر خان کا کاروباری شراکت دار بھی ہیں کے مابین صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب دونوں گلگت کے مقامی ہوٹل میں کاروباری لین دین کے معاملات پر بات چیت کر رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حاجی گلبر خان اور اسکے ساتھی فاروق جمیل پر ایک دم حملہ آور ہوتے ہیں اور اسی اثناء میں حاجی گلبر خان ڈنڈا شیراز جمیل کے سر پر مارتا ہے اور دونوں مل کر انہیں تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ اس سے قبل وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں فائرنگ کے مناظر بھی نظر آتے ہیں جس سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔

  بحرین اپنی حدود کو پہچانیں اور تہران کو سخت فیصلے لینے پر مجبور نہ کریں، ایران کی سخت تنبیہایران کے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ...
29/06/2026



بحرین اپنی حدود کو پہچانیں اور تہران کو سخت فیصلے لینے پر مجبور نہ کریں، ایران کی سخت تنبیہ

ایران کے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی نے بحرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کو سخت فیصلے لینے پر مجبور نہ کریں۔

ایرانی سرکاری خبررساں ادرے کے مطابق علی اکبر ولایتی نے بحرین کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی حدود
کو پہچانیں، اپنے مستقبل کے ساتھ ایسے کھیل نہ کھیلیں، اور ایران کو سخت فیصلے کرنے پر مجبور نہ کریں۔

29/06/2026



یورپ میں شدید ترین گرمی سے ٹریفک سگنلز پگھلنے لگے۔

اٹلی اور جرمنی کے کئی علاقے ان دنوں شدید ترین ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔ درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے بعد غیر معمولی مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گرمی کی شدت بڑھنے کی وجہ سے سڑکوں پر لگے ٹریفک سگنلز (Traffic Lights) پگھلنا شروع ہو گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی صورتحال اس بات کا ثبوت ہے کہ یورپی ممالک کا انفراسٹرکچر اب بدلتے ہوئے شدید موسموں کا مقابلہ کرنے میں مشکلات کا شکار ہے۔

#یورپ #جرمنی #اٹلی

  صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ سے متعلق فنانس بل کی توثیق کردی۔۔۔ایوانِ صدر کی جانب سے جمعے کو ج...
26/06/2026



صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ سے متعلق فنانس بل کی توثیق کردی۔۔۔

ایوانِ صدر کی جانب سے جمعے کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق فنانس بل 2026 کی منظوری دے دی ہے۔

Address

Express Way Service Road Sohan
Islamabad
45740

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The North Times -TNT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share