JUI Digital Media Cell Islamabad

JUI Digital Media Cell Islamabad جمعیت علماء اسلام، اسلام آباد کا آفیشل پیج:
The official page of Jamiat Ulama-e-Islam Islamabad

اسلام آباد: امیر جمعیت علماء اسلام اسلام آباد صاحبزادہ مفتی محمد اویس عزیز، جےیوآئی کے رہنما قاری سہیل احمد عباسی اور مر...
21/09/2026

اسلام آباد: امیر جمعیت علماء اسلام اسلام آباد صاحبزادہ مفتی محمد اویس عزیز، جےیوآئی کے رہنما قاری سہیل احمد عباسی اور مرکزی رابط سیکرٹری ڈیجیٹل میڈیا مفتی خالد شریف کی مفتی امیر زیب کی رہائش گاہ پر آمد کی۔

مفتی امیر زیب کی دادی مرحومہ کی تعزیت اور رفعِ درجات کے لیے دعا کی۔ ملاقات میں موجودہ جماعتی اور ملکی صورتحال پر باہمی دلچسپی کے امور پر سیرحاصل گفتگو بھی ہوئی۔

اس موقع پر جمعیت طلبہ کے رہنما حافظ حبیب احمد عباسی اور حافظ سلطان سہیل بھی موجود تھے۔

میڈیا سیل جےیوآئی اسلام آباد

18/09/2026

کوھاٹ میں نماز جمعہ کے دوران دھشت گردانہ کاروائی۔

نماز جمعہ ادا کرنے والوں پر خودکش حملہ ناپاک اور مزموم کاروائی ہے۔ امن وامان کی صورتحال سلامتی کے اداروں کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

ملک میں امن وامان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ پوری قومی قیادت کو ملک بیٹھ کر لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔

شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

میڈیا سیل جےیوآئی اسلام آباد

‏مکہ مکرمہ پر حوثیوں کا حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا۔ قائدجمعیت مولانا فضل الرحمٰنمکہ مکرمہ صرف ایک شہر نہیں ب...
16/09/2026

‏مکہ مکرمہ پر حوثیوں کا حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا۔ قائدجمعیت مولانا فضل الرحمٰن

مکہ مکرمہ صرف ایک شہر نہیں بلکہ کروڑوں اربوں مسلمانوں کی عقیدتوں کا مرکز ہے۔ خاکم بدہن اگر یہ حملہ ہوا تو بدبخت حملہ آور عالم اسلام کے غیض وغضب سے نہیں بچ پائیں گے۔
‏
امت مسلمہ پوری شدت سے اس حملے کا بھرپور جواب اور سعودی عرب کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ مسلمان ممالک بالخصوص پاکستان اس نازک اور مشکل وقت میں سعودی عرب اور حرم مکی کے تحفظ میں صف اول کا کردار ادا کرے۔
‏
پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے حوالے سے واضح پالیسی کا فوری اعلان کرے۔ امت مسلمہ کو آئے روز درپیش چینلجزسے مضبوط اور مؤثر اسلامی بلاک کے قیام کی ضرورت پہلے سے بڑھ کر محسوس کی جا رہی ہے۔
‏
جمعیت علماء اسلام کے لاکھوں کارکن مملکت سعودیہ پر حملے کے دکھ درد میں شریک ہیں۔ سعودی عرب پر حملے نے امریکہ اور مغربی دنیا کے دوغلے رویے کو ایک بار پھر بے نقاب کردیا۔

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان صاحب

07/09/2026

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Digital Media Cell Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share