JKCI

JKCI Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JKCI, Media/News Company, Islamabad.

*جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل کا تاریخی اجلاس: تحریکِ آزادیِ کشمیر میں نئی راہیں متعین*اسلام آباد — 30 اگست 2026جموں و...
30/08/2026

*جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل کا تاریخی اجلاس: تحریکِ آزادیِ کشمیر میں نئی راہیں متعین*

اسلام آباد — 30 اگست 2026

جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا ماہانہ مشاورتی و تنظیمی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل غلام نبی بٹ نے کی، جبکہ اجلاس کا ایجنڈا جنرل سیکرٹری راجہ پرویز احمد نے پیش کیا۔

اجلاس میں جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل کی تنظیمی سرگرمیوں، تحریکِ آزادیِ کشمیر کے حوالے سے آئندہ کی حکمتِ عملی اور بیرونِ ملک تنظیم کے دائرۂ کار کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل اسلام آباد میں مختلف سیاسی، سماجی اور سفارتی فورمز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور مسئلہ کشمیر، حقِ خودارادیت اور پاکستان کی مثبت خارجہ پالیسی کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے تنظیم کو بیرونِ ملک مزید منظم اور فعال بنانے کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر بھر میں نوجوانوں پر مشتمل تنظیمی کمیٹیاں تشکیل دینے کی تجاویز پر بھی غور کیا۔ اس سلسلے میں آزاد کشمیر کے تینوں ڈویژنوں میں مرحلہ وار ممبرسازی مہم شروع کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور آئی، تاکہ نوجوان نسل کو تحریکِ آزادیِ کشمیر کے مؤثر اور منظم کردار سے جوڑا جا سکے۔

اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں موجود متعلقہ سفارت خانوں اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں کو خطوط ارسال کرکے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل دنیا بھر میں 6 ستمبر، یومِ دفاعِ پاکستان، کو نہایت جوش و جذبے اور قومی یکجہتی کے ساتھ منائے گی۔ بیرونِ ملک تنظیم کے مختلف چیپٹرز اور ذمہ داران اس سلسلے میں خصوصی پروگرامز کا اہتمام کریں گے۔

ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ کامیاب انتخابات کے انعقاد پر حکومتِ پاکستان، حکومتِ آزاد کشمیر اور متعلقہ انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابی عمل کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل نے آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کو بھی منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کے حل اور مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اجلاس میں جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل میں شامل ہونے والے نئے اراکین کا پرتپاک خیرمقدم بھی کیا گیا۔ نئے اراکین میں چوہدری محمد سعید، چوہدری ممتاز، محمد صغیر اور محمد وسیم اعوان شامل ہیں۔ اجلاس کے شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے اراکین تنظیم کو مزید فعال، مضبوط اور منظم بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اجلاس کے دوران تنظیم کے سینئر وائس چیئرمین سردار کامران اعظم، پروفیسر خواجہ فاروق احمد، راجہ محمد زرین خان، مشتاق پیرزادہ، چوہدری محمد شکیل، ڈاکٹر عابد عباسی، سید یوسف ہمدانی، چوہدری محمد سعید، چوہدری ممتاز اور محمد نصیر نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔

اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل دنیا بھر میں کشمیری عوام کے بنیادی حقوق، حقِ خودارادیت اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی سیاسی، سفارتی اور تنظیمی جدوجہد کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔

اسلام آباد: جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں دنیا بھر میں مقیم اوورسیز کشمیریوں...
22/08/2026

اسلام آباد: جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں دنیا بھر میں مقیم اوورسیز کشمیریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ باہمی اور گروہی اختلافات ختم کرکے اپنی تمام تر توانائیاں تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے لیے وقف کریں اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف عالمی سطح پر بھرپور آواز بلند کریں۔

اجلاس میں امریکی سفیر کی جانب سے کشمیر سے متعلق بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیر کی حقیقت کسی سفارتی بیان سے تبدیل نہیں کی جا سکتی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہ ہے اور نہ کبھی ہوگا، جبکہ کشمیر کی متنازع حیثیت یکطرفہ دعوؤں سے تبدیل نہیں کی جا سکتی۔

شرکاء نے کہا کہ امریکی سفیر نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی، تاہم سیاسی بیانات نہ تاریخ تبدیل کر سکتے ہیں اور نہ ہی بین الاقوامی قانون۔ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ طاقت کے ذریعے نہیں بلکہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں آج بھی مسئلہ کشمیر کے حل کی قانونی بنیاد ہیں اور کشمیر کی حقیقت کسی سفارتی بیان سے نہیں بدل سکتی۔

جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل نے اوورسیز کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ، عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں، یورپی پارلیمنٹ اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) سمیت تمام عالمی فورمز پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں اور عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اجلاس کی صدارت مرکزی چیئرمین غلام نبی بٹ نے کی، جبکہ جنرل سیکرٹری راجہ پرویز احمد خان نے اسٹیج کے فرائض انجام دیے۔ اجلاس کی مہمانِ خصوصی پاکستان پارلیمانی کشمیر کمیٹی کی لیگل ایڈوائزر بیرسٹر سندس ملک تھیں، جبکہ تقریب کے میزبان ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر عابد عباسی تھے۔

اجلاس میں جدہ، سعودی عرب سے جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے چیف آرگنائزر راجہ محمد ریاض نے بھی خصوصی شرکت کی۔ دیگر شرکاء میں سینئر وائس چیئرمین سردار کامران اعظم، وائس چیئرمین راجہ محمد زرین خان، وائس چیئرمین پروفیسر خواجہ فاروق احمد، ایگزیکٹو ممبران مشتاق پیرزادہ، افشاں کیانی اور محمد وسیم اعوان، سیکرٹری مالیات چوہدری محمد شکیل، سیکرٹری نشر و اشاعت سید یوسف ہمدانی اور دیگر ممبران شامل تھے۔

اجلاس میں حکومتِ پاکستان اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں نے حال ہی میں تحریکِ آزادیٔ کشمیر اور پاکستان کی کشمیر پالیسی کے حوالے سے اہم اور واضح بیان جاری کیا۔ شرکاء نے اس مؤقف کو کشمیری عوام کے لیے حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کو متحد کرکے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

آخر میں چیئرمین جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل غلام نبی بٹ نے اجلاس میں بھرپور تعداد میں شرکت کرنے پر تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

شعبہ نشر و اشاعت
جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل

اسلام آباد: جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل نے 14 اگست یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کر...
13/08/2026

اسلام آباد: جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل نے 14 اگست یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے رشتے کو کسی صورت کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ کشمیری عوام نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ اپنی محبت اور وابستگی کا عملی اظہار کیا ہے، جبکہ پاکستان نے بھی کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی اصولی اور سفارتی حمایت جاری رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 14 اگست ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرنے، قومی اتحاد کو مضبوط بنانے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے نئے عزم کا دن ہے۔ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ تعلیم، محنت، دیانت اور مثبت کردار کے ذریعے پاکستان کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان ہی خطے میں امن اور کشمیری عوام کی جدوجہد کے لیے مزید مؤثر آواز بن سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یومِ آزادی کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور ترقی کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کریں گے اور کشمیری عوام کے بنیادی حقِ خودارادیت کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

سید یوسف ہمدانی
سیکرٹری اطلاعات جموں وکشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل

اسلام آباد : جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل کے ایک باوقار وفد نے آج اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں سنٹر فار جسٹس اینڈ انٹر...
08/08/2026

اسلام آباد : جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل کے ایک باوقار وفد نے آج اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں سنٹر فار جسٹس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز کی چیئرپرسن، بیرسٹر سندس ملک سے ایک مفصل ملاقات کی۔ اس ملاقات میں، وفد نے بیرسٹر سندس ملک کو مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک اور بھارتی فاشسٹ حکومت کے مظالم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل نے تحریک آزادی کے حوالے سے اپنی تمام سرگرمیوں کا بھرپور جائزہ پیش کیا۔ بیرسٹر سندس ملک نے ان خدمات کی دل سے تعریف کی اور اپنی تنظیم کی جانب سے مکمل حمایت کا عزم کیا۔ انہوں نے مستقبل میں مل کر اس جدوجہد کو جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

اس تاریخی ملاقات میں چیئر مین غلام نبی بٹ، سینئر وائس چیئر مین سردار کامران اعظم، جنرل سیکرٹری راجہ پرویز احمد خان، ایگزیکٹو ممبر مشتاق پیرزادہ، سیکریٹری مالیات چوہدری محمد شکیل، اور سیکریٹری نشرواشاعت سید یوسف ہمدانی بھی موجود تھے۔

شعبہ نشرواشاعت
جموں وکشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل

اسلام آباد : کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی کے والد محترم کے انتقال پر جموں و کشمیر کمی...
16/07/2026

اسلام آباد : کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی کے والد محترم کے انتقال پر جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل (JKCI) کے وفد نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر تعزیت کی، فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

وفد کی قیادت چیئرمین غلام نبی بٹ نے کی، جبکہ جنرل سیکرٹری راجہ پرویز خان، وائس چیئرمین زرین خان، سیکرٹری مالیات چوہدری محمد شکیل، سیکرٹری اطلاعات سید یوسف ہمدانی اور ایگزیکٹو ممبر مشتاق پیرزادہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وفد نے مرحوم کے لیے مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ الطاف حسین وانی اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں

اسلام آباد: چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر  رانا محمد قاسم نون سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں جموں و کشمیر کمیونٹی...
18/06/2026

اسلام آباد: چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل (JKCI) کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیئرمین جموں وکشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل غلام نبی بٹ نے کی۔

وفد میں جنرل سیکرٹری راجہ پرویز احمد خان، ایگزیکٹو ممبر سردار محمد اقبال یوسف، چیف آرگنائزر یورپ ثمینہ ناز گل، ایگزیکٹو ممبر محمد سعید خان، وائس چیئرمین محمد زرین خان، سیکرٹری اطلاعات سید یوسف ہمدانی اور سیکرٹری مالیات چوہدری محمد شکیل ،ایگزیکٹو ممبر پروفیسر خواجہ فاروق احمد، ایگزیکٹو ممبر ساجدہ گیلانی، ایگزیکٹو ممبر مشتاق احمد پیرزادہ، لال حسین شامل تھے۔

ملاقات میں آزاد کشمیر میں حالیہ واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون سے درخواست کی گئی کہ وفاقی حکومت اور حکومت آزاد کشمیر مل کر اس مسئلے کا پائیدار حل نکالیں۔ وفد نے اس بات پر زور دیا کہ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا دروازہ کھولا جائے تاکہ آزاد کشمیر میں افراتفری کا خاتمہ ہو اور وہاں کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال، کشمیری عوام کو درپیش مسائل، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفد نے چیئرمین کشمیر کمیٹی کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال، کشمیری عوام کو درپیش چیلنجز اور بیرونِ ممالک کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کی کوششوں کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا۔ وفد کے اراکین نے کہا کہ بعض بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر اور کشمیری عوام کی آواز کو مؤثر انداز میں پیش کرنے میں مختلف رکاوٹوں کا سامنا ہے، جس کے لیے مزید مربوط اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ جموں وکشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل نے ہمیشہ آل پارٹیز حریت قیادت کے ساتھ مل کشمیر کاز کے لیے کام کیا

وفدنے کہا کہ بیرون ملک کشمیری پاکستان سے بےپناہ محبت کرتے ہیں انکے دل پاکستان سے دھڑکتے ہیں کشمیر کے حوالے سے ہر منفی پراپگنڈہ کئ ہم مزمت کرتے ہیں کشمیری پاکستان کو بڑے بھائی سمجھتے ہیں انشاء اللہ آزادکشمیر کا بحران حل ہوگا

اس موقع پر رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر اس مقصد کے حصول کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی مسئلہ کشمیر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے، کشمیری عوام کی آواز دنیا تک پہنچانے اور متعلقہ حلقوں کے ساتھ روابط کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی قاسم نون نے وفد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ممالک مقیم کشمیری اور مختلف بین الاقوامی حلقے کشمیر کاز کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور کشمیری عوام کی جائز امنگوں کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کشمیر کاز کے فروغ، کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ اور مسئلہ کشمیر کے پرامن و منصفانہ حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

سید یوسف ہمدانی
سیکرٹری اطلاعات جموں وکشمیرکمیونٹی انٹرنیشنل

اسلام آباد 28 مئی 2026یومِ تکبیر کے مبارک موقع پر، جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل کی جانب سے، ہم پاکستان کی مسلح افواج، ...
28/05/2026

اسلام آباد
28 مئی 2026

یومِ تکبیر کے مبارک موقع پر، جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل کی جانب سے، ہم پاکستان کی مسلح افواج، عوام اور حکومت کو دل کی گہرائی سے یومِ تکبیر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ دن ہمارے قومی جذبے، اتحاد اور دفاع کی طاقت کا دن ہے۔ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے لیے یہ دن ایک سنگِ میل ثابت ہوا، اور ہم اس عظیم قربانی پر اپنے بہادر سپاہیوں اور قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ خاص طور پر، اس تاریخی موقع پر، اس وقت کے وزیرِ اعظم پاکستان، مسلم لیگ کے صدر، میاں محمد نواز شریف نے ایک نہایت اہم اور فیصلہ کن کردار ادا کیا، جس کی بدولت پاکستان کی دفاعی قوت اور قومی عزم مزید مستحکم ہوا۔ ہم سب مل کر اپنے عظیم وطن کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا گو ہیں۔

شعبہ نشرواشاعت
جموں وکشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل

اسلام آباد – چیمبر آف راولپنڈی کے سابق صدر اور معروف کاروباری شخصیت آونری چیئرمین اخوت جلیل احمد ملک نے جموں و کشمیر کمی...
24/05/2026

اسلام آباد – چیمبر آف راولپنڈی کے سابق صدر اور معروف کاروباری شخصیت آونری چیئرمین اخوت جلیل احمد ملک نے جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل (JKCI) کی سینئر قیادت سے اسلام آباد میں ایک اہم اور تفصیلی ملاقات کی۔
ملاقات میں جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل کے چیئرمین غلام نبی بٹ، جنرل سیکرٹری راجہ پرویز احمد خان، سیکرٹری نشر و اشاعت سید یوسف ہمدانی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے سینئر ممبر حاجی احسان دانش بھی موجود تھے۔
جناب جلیل احمد ملک نے جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل کے واضح منشور اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے ان کی انتھک جدوجہد کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے پاکستان سے اپنی لازوال وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

:اسلام آباد، 20 مئی 2026جموں وکشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل (JKCI) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک تاریخی اور فیصلہ کن اجلاس راولپنڈی...
20/05/2026

:

اسلام آباد،

20 مئی 2026

جموں وکشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل (JKCI) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک تاریخی اور فیصلہ کن اجلاس راولپنڈی کے ایک مقامی ہوٹل میں چیئرمین غلام نبی بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران، جن میں راجہ پرویز احمد خان، پروفیسر خواجہ فاروق احمد، راجہ محمد معروف خان، پیرزادہ محمد مشاق (سابق ڈائریکٹر)، راجہ محمد زرین خان، چوہدری محمد شکیل، محمد حمید اعوان، سید یوسف ہمدانی اور دیگر شامل تھے، نے تنظیم کے بنیادی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا، خاص طور پر پاکستان کی سلامتی اور داخلی و خارجی خطرات پر غور کیا گیا۔ اس اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی، جس میں ہندوستان کے چیف آف آرمی سٹاف کے حالیہ بیان کی سخت مذمت کی گئی، کیونکہ یہ پاکستان کی سالمیت اور کشمیری عوام کے حقوق پر براہ راست حملہ تھا۔ کمیٹی نے آئندہ کے لیے ایک مضبوط لائحہ عمل اپنایا، جس میں تمام تنظیمی سطحوں پر متحرک رہنے کا عزم ظاہر کیا گیا، تاکہ کشمیریوں کی آواز کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر تحریک آزادی کشمیر پر ایک سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ کیا، جس کی تاریخ اور وقت عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے بعد مقرر کیا جائے گا۔

شعبہ نشرواشاعت
جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل

19/05/2026

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JKCI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share