30/08/2025
ارفع کریم کے بعد پاکستان کا ایک اور خوبصورت چہرہ ماہ نور
پاکستان کا فخر, پاکستان کی لائق بیٹی, اٹھارہ سالہ ماہ نور نے اپنے 23 اے لیولز میں "A" اور "A+" گریڈز حاصل کر کے نہ صرف ورلڈ ریکارڈ قائم کیا بلکہ اسے 161 کے IQ لیول کے ساتھ البرٹ ائنسٹائن اور سٹیفن ہاکنگ سے بہتر IQ رکھنے والی فرد کے طور پر بھی تسلیم کیا گیا- ماہ نور کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں میڈیکل پڑھنے کیلئے فوری پیشکش آئی جو اسنے قبول کی اور انشاء الله اکتوبر میں اسکا آغاز ہو گا-
ماہ نور کے "A" اور "A+" گریڈز جن مضامین میں آئے ان میں نفسیات، سماجیات، قانون، کاروبار، اکاؤنٹنگ، معاشیات، لاطینی، جرمن، فرانسیسی, کمپیوٹر سائنس، فلم اسٹڈیز، سیاست، کلاسیکی تہذیب، ریاضی، مزید ریاضی، جغرافیہ اینڈ میڈیا اسٹڈیز، فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، انگریزی ادب، شماریات اور اکاؤنٹنگ شامل ہیں-
ماہ نور بچپن سے ہی غیر معمولی ذہانت رکھنے والی ایک ممتاز و منفرد بچی کے طور پر دکھائی دے گئی تھی- اسنے محض چھ سال کی عمر میں ہیری پوٹر کے ساتوں ناول پڑھ کر ازبر کر لیئے تھے اور 11 سال کی عمر میں، پوری آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کو زبانی یاد کر لیا تھا- یوں تو ماہ نور پر لکھنے کیلئے اور بھی بہت کچھ ہے لیکن جس بات نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ یہ کہ وہ کتابی کیڑا بالکل نہیں ہے, وہ غیر نصابی سرگرمیاں میں بھی حصّہ لیتی ہے اور وہ پڑھائی اور امتحانات کو سر پر سوار نہیں کرتی اور کبھی تناؤ کا شکار نہیں ہوتی، ماشاءالله-
مجھے کامل یقین ہے کہ حکومت پاکستان ماہ نور جیسی غیر معمولی ذہانت اور تعلیمی ریکارڈ رکھنے والی طالبہ کو فوراً اون کرتے ہوۓ اسے مناسب ترین ایوارڈ سے ضرور نوازے گی- انشاءالله