Moonlit Whisper

Moonlit Whisper Moonlit Whisper • Original Urdu content • Poetry • Stories

جن لوگوں کی ذہنی صحت مستحکم ہوتی ہے، وہ عموماً دوسروں کی زندگیوں میں غیر ضروری دلچسپی نہیں لیتے۔ یہ بےحسی نہیں، بلکہ بہت...
07/09/2026

جن لوگوں کی ذہنی صحت مستحکم ہوتی ہے، وہ عموماً دوسروں کی زندگیوں میں غیر ضروری دلچسپی نہیں لیتے۔ یہ بےحسی نہیں، بلکہ بہترین و مناسب ذہنی توازن کی ایک علامت ہے۔

صبح کی ٹھنڈی ہوا ۔۔۔تیز آندھی کے ساتھ برستی ہلکی سی بارش ۔۔۔اور میں چھت پر خاموش کھڑی۔۔آنکھیں بند کیں تو ٹھنڈی ہوا کے ہر...
06/09/2026

صبح کی ٹھنڈی ہوا ۔۔۔

تیز آندھی کے ساتھ برستی ہلکی سی بارش ۔۔۔

اور میں چھت پر خاموش کھڑی۔۔

آنکھیں بند کیں تو ٹھنڈی ہوا کے ہر جھونکے میں جانے کیوں تمہاری یاد گھل گئی ۔۔۔

کچھ لمحوں کے لیے یوں محسوس ہوا جیسے تم میرے پاس ہی بیٹھے ہو

وہی باتیں وہی اندازِ گفتگو وہی تمہاری آواز ۔۔۔

اور پھر بےاختیار ہونٹوں پر مسکراہٹ آ گئی ۔۔۔

کتنی عجیب بات ہے نا تم یہاں نہیں ہو مگر تمہاری یاد آج بھی موسم کو حسین بنا دیتی ہے ۔۔۔

ہہت حسین تھی تمہارے ساتھ گفتگو میری
تمہارے بعد کسی سے بات کرنا فضول سا لگتا ہے 🥀

03/09/2026
ہر چیز خوبصورت نظر آئے گی جب ہم اُسے خوبصورت دیکھنا چاہیں، ہم اپنے خیالات کے خود مالک ہیں...!!
01/09/2026

ہر چیز خوبصورت نظر آئے گی جب ہم اُسے خوبصورت دیکھنا چاہیں، ہم اپنے خیالات کے خود مالک ہیں...!!

ہر اختتام کے ساتھ وضاحت نہیں ملتی۔کچھ باب بس یوں ہی ختم ہو جاتے ہیں — اور آپ کو زیادہ سمجھدار، زیادہ مضبوط، اور پہلے وال...
30/08/2026

ہر اختتام کے ساتھ وضاحت نہیں ملتی۔
کچھ باب بس یوں ہی ختم ہو جاتے ہیں — اور آپ کو زیادہ سمجھدار، زیادہ مضبوط، اور پہلے والے آپ سے بالکل مختلف بنا دیتے ہیں۔🖤
نام بنام مہربان

آیت نور کا واقعہ پہلا نہیں ہے۔  آخری بھی نہیں ہے۔ وجہ ڈھونڈنی کوئی مشکل نہیں لیکن یہ وجہ ڈارک ویب اور پورنو گرافی میں پو...
30/08/2026

آیت نور کا واقعہ پہلا نہیں ہے۔ آخری بھی نہیں ہے۔

وجہ ڈھونڈنی کوئی مشکل نہیں لیکن یہ وجہ ڈارک ویب اور پورنو گرافی میں پوشیدہ نہیں ہے۔

ڈارک ویب کا ذکر اس وقت سوشل میڈیا کا محبوب ترین مشغلہ ہے۔ ڈارک ویب ایک حقیقت ہے لیکن آپ کا خیال ہے کہ گلی محلے کے نوجوان ہر وقت ڈارک ویب دیکھ رہے ہیں یا اس پر جنسی خرید و فروخت اور چائلڈ پورنو گرافی میں مشغول ہیں تو نہ آپ کو ڈارک ویب کا پتہ ہے نہ گلی محلے کے نوجوانوں سے آپ کبھی ملے ہیں۔ ایک اصطلاح آپ نے سن لی ہے اور بس اس کی جگالی کیے جا رہے ہیں۔

برصغیر کے پورے خطے میں صنفی امتیاز کی جڑیں صدیوں پرانی ہیں۔ اس خطے کے قریبا سارے مذاہب بھی اسی امتیاز کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔ ثقافت میں بھی مرد کو ایک احمقانہ برتری کا چورن کھلایا گیا ہے جسے آج کے یوٹیوبر، مولوی ، پنڈت اور دانش ور بھی بیچ رہے ہیں۔

ہم گھروں میں، سکولوں میں، مدرسوں میں مذہب پڑھانے میں مگن ہیں لیکن سیکس ایجوکیشن دینے پر ہمارے کان سرخ ہو جاتے ہیں۔ ہم مرد کی اندھی وحشت، جنون اور قوت کو مزید تحفظ دیے جاتے ہیں اور ساتھ ساتھ عورت کو شجر ممنوعہ بناتے چلے جاتے ہیں۔ اسے انسان کے بجائے لولی پاپ، کھلے گوشت اور مٹھائی کی تشبیہہ کے ذریعے مردوں کے اذہان میں اتارتے ہیں۔ پھر گلہ کرتے ہیں کہ مرد عورتوں کی عزت کیوں نہیں کرتے۔

رہی پورنوگرافی تو کون ہے دنیا میں جس نے پورنو گرافی نہیں دیکھی۔ کیا سب ریپسٹ بن گئے ہیں؟ یہ ایک کمزور محرک تو ہو سکتا ہے لیکن بنیادی وجہ ہر گز نہیں ہے۔ یوں بھی اس ملک میں تو طارق جمیل صاحب منبر سے حوروں کا جو پورنو گرافک نقشہ روز کھینچتے ہیں اس پر مسجد میں بھی لوگوں کی رال ٹپک رہی ہوتی ہے۔ کہاں کہاں پابندیاں لگائیں گے۔

جنسی حوالے سے بچوں اور بچیوں کی مکمل عدم تربیت، عورت اور مرد کے ہر صحت مندانہ انٹرایکشن پر پابندی، مرد کی طاقت اور جنون اور قوام پنے کی روزانہ اینڈورسمنٹ، صحت مندانہ سرگرمیوں کی عدم دستیابی، مدرسوں اور بورڈنگ سکولوں میں مہتممین کو کمزور اور لاچار بچوں پر مکمل اختیار، کو ایجوکیشن سے گریز، سیکس رجسٹری جیسے بنیادی طریق سے رو گردانی اور قانون و انصاف کے اداروں کی پیچیدگی وہ عوامل ہیں جو ہمارے معاشرتی ڈھانچے میں ہر طاقتور کو مزید اکساتے ہیں کہ وہ اپنے سے ہر کمزور پر جنسی ظلم کرے۔

ان موضوعات پر بات کرنے اور عمل کرنے سے آپ کو نام نہاد ثقافت اور مذہبی بیانیہ روکتا رہے گا سو آسان کام یہی ہے کہ ڈارک ویب اور پورنوگرافی کا پہاڑا پڑھتے رہیے۔ یوں بھی اس ملک کے لوگوں نے ریت میں سر دیے رکھنے سے بہتر کوئی کام اگر سیکھا ہے تو وہ بس پدر سری اقدار کا تحفظ ہے چاہے اس میں آپ کی اپنی بچیاں تاریک راہوں میں ماری جائیں۔
کاپیڈ

یہ الجزائر، کروشیا، کینیڈا یا اسپین میں لگنے والی جنگل کی آگ نہیں ہے… یہ وہ ہے جو اسرائیل کر رہا ہے۔ جنوبی لبنان میں ایک...
30/08/2026

یہ الجزائر، کروشیا، کینیڈا یا اسپین میں لگنے والی جنگل کی آگ نہیں ہے… یہ وہ ہے جو اسرائیل کر رہا ہے۔ جنوبی لبنان میں ایک کے بعد ایک گاؤں جلا رہا ہے، جبکہ دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے!

اسرائیل نے امریکہ کی سرپرستی میں ہونے والے فریم ورک معاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود جنوبی لبنان کے 10 مزید گاؤں تباہ، جلا اور قبضے میں لے لیے ہیں۔

16,000 ہیکٹر سے زیادہ رقبہ مکمل طور پر جل کر خاک ہو چکا ہے۔ اس میں جنوبی لبنان کے صدیوں پرانے زیتون کے باغات کے 120 ہیکٹر سے زیادہ رقبہ بھی شامل ہے، جن کی عمر 300 سے 1000 سال کے درمیان تھی۔

یہ بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرائم ہیں: بے دریغ تباہی جو فوجی ضرورت سے جائز نہیں ہے۔ اور یہ اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کے آرٹیکل 2 کے مطابق نسل کشی کا عمل بھی ہے۔

لیکن اس کے باوجود اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر انہیں جنگی جرائم نہیں مانتے — بالکل اسی طرح جیسے انہوں نے غزہ میں نسل کشی کو بھی تسلیم نہیں کیا!

انسان کو اپنے ساتھ زندگی بسر کرنی چاہیے ، ضروری ہے کوئی ساتھ ہو تب ہی آپ ہنسیں گے ، مسکرائیں گے ۔
29/08/2026

انسان کو اپنے ساتھ زندگی بسر کرنی چاہیے ، ضروری ہے کوئی ساتھ ہو تب ہی آپ ہنسیں گے ، مسکرائیں گے ۔

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Moonlit Whisper posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share