WYN Today

WYN Today Pakistan digital media Network

کتابوں سے کوئلہ کان تک: میٹرک میں 865 نمبر لینے والے اور زندگی ہار جانے والے ابو سفیان کی کہانی​سوات تعلیمی بورڈ نے میٹر...
06/08/2026

کتابوں سے کوئلہ کان تک: میٹرک میں 865 نمبر لینے والے اور زندگی ہار جانے والے ابو سفیان کی کہانی

​سوات تعلیمی بورڈ نے میٹرک (SSC Annual-I 2026) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جن میں شانگلہ کے ہونہار طالب علم ابو سفیان نے 1100 میں سے 865 نمبر حاصل کر کے شاندار کامیابی سمیٹی ہے۔

مگر یہ خوشی اپنے پیچھے غم کا ایسا سمندر چھوڑ گئی ہے جو دل کو چیر کر رکھ دیتا ہے۔

​تین بھائیوں میں سب سے بڑے سفیان نے انتہائی کڑے حالات میں زندگی گزاری۔ والد کی طویل بیماری اور معذوری نے کم سن سفیان کو وقت سے پہلے بڑا بنا دیا۔

وہ پڑھائی کے ساتھ کپڑے سینے کا ہنر بھی سیکھتا تاکہ بیمار باپ کا ہاتھ بٹا سکے، لیکن غربت نے اسے آرام کا ایک لمحہ بھی نہ دیا۔

​دسویں کے امتحانات ختم ہوتے ہی فاقوں سے مجبور یہ ہونہار نوجوان پہاڑوں سے نکل کر کوئٹہ کی تاریک اور خطرناک کوئلہ کانوں میں اتر گیا۔ گھر کا چولہا جلانے کی تڑپ اسے موت کے منہ میں لے گئی؛

کان کے اندر پیش آنے والے ایک دلخراش ح۔اد۔ثے نے اس کا چراغِ حیات ہمیشہ کے لیے بجھا دیا۔

​آج جب اس کا شاندار نتیجہ آیا ہے تو اس کی محنت کے گواہ یہ 865 نمبر تو موجود ہیں، لیکن انہیں دیکھنے اور سمیٹنے کے لیے خود ابو سفیان اس دنیا میں موجود نہیں۔

اسکول، اساتذہ اور لواحقین کی آنکھیں اشکبار ہیں کہ ایک روشن مستقبل اندھیروں میں دفن ہو گیا۔

​اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگوار والدین کو یہ پہاڑ جیسا صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین۔

پاکستان  پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن  ضلع شانگلہ کے صدر پارٹی سے راستے الگ کرنے کا اعلان
28/07/2026

پاکستان پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن ضلع شانگلہ کے صدر پارٹی سے راستے الگ کرنے کا اعلان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اوروزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک جملہ
22/06/2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اوروزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک جملہ

21/06/2026
تحصیل الپوری چیئرمین وقار خان اپنے حکومت پر  برس پڑا
21/06/2026

تحصیل الپوری چیئرمین وقار خان اپنے حکومت پر برس پڑا

21/06/2026

Shangla

21/06/2026

کیا اپ بلدیاتی نمائندوں سے مطمئن ہیں

21/06/2026
شانگلہ بدہ گھٹہ ٹو کس روڈ
21/06/2026

شانگلہ بدہ گھٹہ ٹو کس روڈ

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when WYN Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share