Tayyab Razeeq

Tayyab Razeeq islamic scholar | explainer islamic history and seerah of prophet muhammad s w w | thoughtful islamic Analysis | social reformer

طلبہ کی آواز دبانے کے لیے بوگس مقدمات و ایف آئی آرز مسترد
04/08/2026

طلبہ کی آواز دبانے کے لیے بوگس مقدمات و ایف آئی آرز مسترد

04/08/2026

دیوانوں کی بستی میں سر کٹنے کے موسم میں دیوانے تو نکلیں گئ

04/08/2026

یہ کیا ہے 😁

29/07/2026

یہ کوفیوں کی روایت ہے کہ بعد قتل حسین
حسینیوں سے یہ کہنا ہم تو آپ کے ہیں
پاکستان و پوری دنیا کے انفلونسرز سوشل میڈیا ایکٹیویسٹوں سے گزارش ہے کہ اس خون کی ہولی کے خلاف آواز اٹھائیں اور علماء کرام سے بھی گزارش ہے
آپ اگر ایکشن کمیٹی سے اختلاف رکھتے ہیں پھر بھی اس قتل سٹریٹ فائرنگ کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ مزید جانیں بچ جائیں

  اس نظام میں انصاف کے معیارات ہیں  ہر طبقے کے لیے انصاف کا الگ لیول ہے  بعض مجرموں کی مراعات جبکہ بعض ملزموں کو عذابات ...
11/07/2026


اس نظام میں انصاف کے معیارات ہیں ہر طبقے کے لیے انصاف کا الگ لیول ہے بعض مجرموں کی مراعات جبکہ بعض ملزموں کو عذابات یہ اس نظام میں عام بات ہے #اقبال نے اپنی مشہور زمانہ نظم ابلیس کے مجلس شوری میں اس ابلیسی نظام کے استحکام کی وجوہات کو کچھ بیان کیا ہے در اصل یہ جو پوری دنیا میں جمہوریت کا نام لیا جاتا ہے یہ ایک کتابی فلسفہ ہے اس کی حقیقت کچھ نہیں یہ دھوکہ کے لیے اصطلاحات وضع کی گئی ہیں
حقیقت میں تو یہ ملوکیت ہے بد ترین ملوکیت جس کے سرخیل سرمایہ دار ہیں اس کے پیچ و خم سے چند لوگ واقف ہیں اس پہ اثر انداز ہونے والے چند لوگ ہیں یوں کہا جائے تو بجا ہے کہ ابلیسی نظام چند مخصوص لوگوں کے گرد گھومتا ہے اس نظام میں کب کیسے تبدیلی ہوتی ہے اور کہاں کسی کا خون گرتا ہے تو کس کو فائدہ ہوتا ہے یہ چیزیں ہماری سمجھ سے بالاتر ہو چکی ہیں
ہمارا کردار اس نظام میں ایسا ہی ہے جیسے شطرنج کا پیادہ مہرہ جس سے اس ابلیسی نظام کی حفاظت کا کام لیا جاتا ہے ہمارا سے مراد امت مسلمہ و اس کے حکمران یہ مہرے کہیں خوشی سے کہیں مجبورئ سے اس نظام کا حصہ اور اس کے بینیفشری ہیں ہماری نفسیات پہ انہیں کے ذریعہ سے اثر ڈالا جاتا ہے یہ مہرے جن کا اپنا کچھ اختیار نہیں یہ ابلیسی تہذیب کے دلدادہ صرف میٹھی غلاظت چاٹتے ہیں اور اپنی ماتحت قوم کے عقیدے بیچ دیتے ہیں اب ان کے ماتحت بھی کچھ مزید شاہ کے وفادار ہوتے ہیں جن کا کام لوگوں کے جذبات کا استعمال کرنا ہوتا ہے کبھی یہ وفادار کسی ایک شکل میں ہوتے ہیں کبھی دوسرے کبھی کسی کو ہیرو بنا کر پیش کیا جاتا ہے کبھی کسی کو سماجی شخصیت اور کبھی بہت بڑی مذہبی شخصیت حالانکہ ان کا کام لوگوں کو خوف دلانا ان کے جذبات کا استعمال ان کے عقیدے پہ مغربی مہر لگانا ہوتا ہے یہ خود براہ راست کسی کے ماتحت تو نہیں ہوتے لیکن مخلصی سے ابلیسی نظام کا پہرہ دے رہے ہوتے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جو اس نظام کو سوچتا ہے اس ساری بے انصافیوں سے دل برداشتہ ہوتا ہے اعتماد کھو دیتا ہے اس کے اندر شک پیدا ہو جاتا ہے یہی شک بیماری بن کے اس کے عقیدے ایمان کو بھی بعض دفعہ کھا جاتا ہے اب وہ سمجھ بوجھ کے باجود اعلان بغاوت کرتے ہوئے پھر اسی رستے پہ چل پڑتا ہے جو ابلیسی نظام نے اس کے لیے چھوڑا ہوتا ہے لیکن ہوتا وہی ہے کہ یہ باغی بھی اس ابلیسی نظام سے باہر نہیں نکل سکتا بلکہ اس کا حصہ ہوتا ہے سرمایہ دارانہ نظام سے خوف زدہ اس کے مکروہ چہرے سے نقاب اتارنے کی کوشس اور اس کے خلاف اٹھنے والے سرخ نعرے تحریکیں قربانیاں ابلیسی نظام سے باھر نہ نکل سکیں حالانکہ یوں لگ رہا تھا کہ یہ سرخ آندھی سب بہا لے جائے گی لیکن ہوا وہی کہ ابلیسی نظام نے جو ایک رستہ اس سرخ انقلاب کے لیے چھوڑا تھا یہ اسی رستے پہ آیا نظام جمہوری سے باہر نہ نکل سکا اور اس فریب میں مبتلاء رہا الحاد و دھریت سے ابلیسی نظام کو مزید مستحکم کیا آزادی و سرخ نعرے بھی دراصل اسی ابلیسی نظام کا حصہ تھے پھر کیا ہوا اس ابلیسی نظام کی مدت طویل تر ہوتی چلی گئی پیران حرم بھی اپنے خیمہ عشرت نہ نکل سکے
وہ نفس کہ جن سے تھا خطر اس نظام بد کردار کو کہیں کسی کو خارجی کا کسی کو دہشتگردی کا لقب ملا اس خوف سے کوئی اور اٹھ بھی نہ سکا کہ مریدان شیخ عزازیل کہیں ناراض نہ ہو جائیں کسی نے جو ہمت کی بھی تو پیشواوں نے ان کے اخلاص و لہو کو استعمال کرکے اپنے آقاوں یعنی ابلیسی مہروں کو خوش کیا امت کا نام سن کر فقط مظلومیت ہی زہن میں آتی ہے لیکن حقیقت میں کردار ظالمانہ ہے کہ امت کے افراد خود ایک دوسرے کو کھا گئے بہرحال ابلیس کا یہ مستحکم اس میں آج بھی ایک قوم کا خوف تو موجود ہے کہ کہیں کوئی جنگاری بھڑک نہ جائے
ہر نفس ڈرتا ہوں اس امت کی بیداری سے میں
ہے حقیقت جس کے دیں کی احتساب کائینات
مست رکھو ذکر و فکر و صبحگاہی میں اسے
پختہ تر کر دو مزاج خانقاہی میں اس

تحریر۔ طیب کشمیری

08/07/2026

کشمیر میں اب ذراعت کی جانب خصوصی توجہ ہونی چاہیے جتنی بھی زمینیں برسوں سے بنجر پڑی ہیں ان کو دوبارہ آباد کیا جانا چاہییے معاشی خود کفالت بہت ضروری ہے دنیا کے بدلتے حالات میں پتہ نہیں کب کیا سے کیا ہو جائے اس لیے جن لوگوں کے پاس زمینیں ہیں ان کو آباد کریں

08/07/2026

کشمیر میں اس وقت سب سے گندی گالی کا نام سہولتکاری ہے 😂

او بے شک اللہ تعالی ان کی مدد پر ضرور قدرت رکھتا ہے  شوکت نواز میر حفظہ اللہ
01/07/2026

او بے شک اللہ تعالی ان کی مدد پر ضرور قدرت رکھتا ہے
شوکت نواز میر حفظہ اللہ

01/07/2026

ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے

27/06/2026

کشمیر میں تاریخ کا سب سے بڑا بحران سب سے بڑا لاک ڈاون

Address

Iqbal Town
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tayyab Razeeq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share