25/04/2025
اپنے مسلمان ہونے پر فخر کیجیے!
یہ اللہ کی سب سے بڑی شکرگزاری کا مقام ہے کہ اس نے خود اپنے انتخاب سے ہمیں دنیا کے 7 ارب انسانوں میں سے چن کر نکالا اور مسلمان پیدا کیا۔
{اس نے تمہیں (اپنے دین کے کام کے لئے) چن لیا ہے اور دین میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی۔ یہ تمہارے باپ ابراہیم کا دین ہے۔ اللہ نے اس سے پہلے بھی تمہارا نام مسلم رکھا تھا اور اس (قرآن) میں بھی (مسلم ہی رکھا ہے) تاکہ رسول تم پر گواہ ہو اور تم لوگوں پر گواہ ہو۔ لہذا نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور اللہ (کے دین) کو مضبوطی سے تھامے رکھو۔ وہی تمہارا کارساز ہے وہ کیسا اچھا کارساز ہے اور کیسا اچھا مددگار ہے۔}
(الحج(22)آیت #78)