RTI Watch Pakistan

RTI Watch Pakistan RTI Watch Pakistan is dedicated to promoting transparency, accountability, and citizens’ right to information. Follow us to stay info.

We share news, updates, and resources related to the Right to Information laws and practices in Pakistan.

31/07/2026
خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن کی ایک اور بڑی کامیابی کی جھلکاس ہفتے کے اجلاس میں، کمیشن نے اہم محکموں - بشمول کیپیٹل سٹی...
16/07/2026

خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن کی ایک اور بڑی کامیابی کی جھلک
اس ہفتے کے اجلاس میں، کمیشن نے اہم محکموں - بشمول کیپیٹل سٹی پولیس پشاور، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس، بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن، اور ڈی ای او (میل) ڈی آئی خان - کو شہریوں کی جانب سے مانگی گئی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
خیبر پختون خواہ میں نئے تعینات چیف کمشنر سید نزر حسین شاہ نے شبانہ روز سمن منعقد کر کے عوام کی شکایات کو حل کرتے ہوئے عوام کو معلومات کی فراہم یقینی بنائی۔
🕵️‍♂️ عوام کیا جاننا چاہتے ہیں؟
شہری شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے درج ذیل تفصیلات کا مطالبہ کر رہے ہیں:
✅ ٹینڈرز اور معاہدوں کی تفصیلات (تاکہ شفافیت برقرار رہے)۔
✅ سپورٹس گرانٹس اور فنڈز سے متعلق معلومات۔
✅ مختلف آسامیوں پر میرٹ پر بھرتی اور تعیناتی کی تفصیلات۔
✅ 2023 میں ادویات کی خریداری کا ڈیٹا۔
⏱️ ڈیڈ لائن مقرر:
ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سمیت کئی محکموں کو مطلوبہ ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے 5 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ یہ خیبر پختونخوا میں 'رائٹ ٹو انفارمیشن' (RTI) قانون کی طاقت کا منہ بولتا ثبوت ہے!
📢 خود کو بااختیار بنائیں! سوال پوچھیں۔ شفافیت کا مطالبہ کریں!

Khyber Pakhtunkhwa Information Commission-KPIC
Punjab Information Commission
Pakistan Information Commission
CPDI Pakistan
Sindh Information Commission

سید نذر حسین شاہ چیف کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن خیبر پختونخوا تعیناتحکومت خیبر پختونخوا نے ممتاز، دیانتدار اور عوام دوست بی...
12/05/2026

سید نذر حسین شاہ چیف کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن خیبر پختونخوا تعینات
حکومت خیبر پختونخوا نے ممتاز، دیانتدار اور عوام دوست بیوروکریٹ سید نذر حسین شاہ کو چیف کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن خیبر پختونخوا تعینات کر دیا ہے۔ سید نذر حسین شاہ کا شمار ان افسران میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی پوری سرکاری زندگی میں ایمانداری، فرض شناسی اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا۔ ان کی پیشہ ورانہ زندگی شفاف طرز حکمرانی، قانون کی پاسداری اور عوامی مفاد کے فروغ سے عبارت رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان کی نئی تعیناتی پر مختلف سماجی، سیاسی اور عوامی حلقوں کی جانب سے خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔
Khyber Pakhtunkhwa Information Commission-KPIC

اس طرح کی عوامی نوٹیفکیشن ان تمام صوبوں میں کرنا چاہیے جہاں اطلاعات تک رسائی کا قانون موجود ہے۔سندھ انفارمیشن کمیشن حکوم...
20/02/2026

اس طرح کی عوامی نوٹیفکیشن ان تمام صوبوں میں کرنا چاہیے جہاں اطلاعات تک رسائی کا قانون موجود ہے۔

سندھ انفارمیشن کمیشن حکومت سندھ، کراچی

SINDH INFORMATION COMMISSION

2026 مورخہ 16 فروری SIC/GENERAL-NOTIFICATION/2026 نمبر

عمومی نوٹیفکیشن

نمبر 2026/SIC/GENERAL-NOTIFICATION: سندھ ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2016 کے سیکشن 16 ملا کر پڑھیں سیکشن 3، 5، 6، 7، 9،8، 15 اور 16 کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ، عوام الناس کی معلومات اور تمام متعلقین کی سختی سے تعمیل کیلئے بذریعہ ہذا مطلع کیا جاتا کہ صوبہ سندھ میں کام کرنے والے تمام عوامی ادارے، بشمول حکومت سندھ کے محکمے ، منسلکہ محکمے، خود مختار اور نیم خود مختار ادارے ، سرکاری کمپنیاں، قانونی ادارے، مقامی حکومتیں، سیکریٹریٹس، صوبائی اسمبلی سندھ اور حکومت سندھ کی جانب سے کافی حد تک فنانس کرنے والے تمام غیر سرکاری ادارے یا کوئی مقامی حکومت ، سندھ ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2016 کی شقوں کی مکمل طور پر نفاذ کیلئے قانونی طور پر پابند ہیں۔

تمام مذکورہ عوامی اداروں کو درکار ہے:

انفارمیشن کے فعال انکشاف کو یقینی بنانا جیسا کہ ایکٹ کے سیکشن 6 کے تحت مینڈیٹ ہے؟

ایکٹ کے سیکشن 7 کے تحت پبلک انفارمیشن آفیسر ( نامز د اہلکار ) کو نا مزد کرنا اور مطلع کرنا؟

سیکشن 5 کے تحت معلومات کی فہرست سازی اور صحیح طریقے سے ریکارڈ مین ٹین کرنا ؟

سیکشن 8 کے تحت مجوزہ وقت کے اندر انفارمیشن درخواستوں کو تصرف میں لانا ؛ اور ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت اندرونی جائزہ لینے کے طریقے کار کا نفاذ۔

ایکٹ کی شقوں کی تعمیل میں ناکامی پر ایکٹ کے سیکشن 15 اور 16 کے تحت جرمانے اور قانونی نتائج مرتب ہوں گے۔

تمام انتظامی سیکریٹریز ، اداروں کے سربراہان اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز سے فوری طور پر تعمیل کو یقینی بنانے اور سندھ انفارمیشن کمیشن کی تعمیلی حیثیت جمع کرانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

یہ عمومی نوٹیفکیشن ، عوامی کے مفاد میں وسیع سرکولیشن کیلئے شائع کیا جارہا ہے۔

(ڈاکٹر جاوید علی)

چیف انفارمیشن کمشنر
Pakistan Information Commission
Sindh Information Commission
Punjab Information Commission
Khyber Pakhtunkhwa Information Commission-KPIC
CPDI Pakistan

Address

G11
Islamabad
26000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RTI Watch Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share