State Views

State Views Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from State Views, Media/News Company, 13B, Street 44A, Sector F6/1, Islamabad.

AJK’s first-ever digital channel delivering in-depth coverage of Kashmir politics, conflict, and key social and public affairs — bold, independent, and people-focused reporting.

22/08/2026

استعفیٰ کیوں نہ دیا؟
اسمبلی کیوں نہ توڑی؟
ایکشن کمیٹی کالعدم کیسے ہوئی؟
حویلی میں دھاندلی کیوں کی؟

وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے سید خالد گردیزی کے ساتھ انکشافات۔

, , , and

20/08/2026

اسلام آباد:آزادکشمیر قانون سازی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے۔
خواتین کے انتخابات پر آرٹیفیشل انٹیلجنس کا انٹرویو ملاحظہ فرمائیں۔

20/08/2026

اسلام آباد: آزادکشمیر میں خواتین کی ایک نشست پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں رسہ کشی شطرنج کی بازی بن گئی مگر کیسے؟

آئیں سمجھتے ہیں۔

19/08/2026

سابق وزیراعظم اور صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد کا کچھ ماہ قبل یہ انٹرویو در حقیقت مستقبل کے حالات کا ادراک ہے۔

17/08/2026

آزادکشمیر میں حکومت سازی کے عمل میں تیزی۔
کون ہونگے وزیراعظم؟
صدر کون ہونگے؟
سپیکر اور سینئر وزیر؟
خواتین کی مخصوص نشستیں؟
ٹیکنو کریٹ کون؟
اوورسیز سیٹ کس کو ملیگی؟
علماء و مشائخ کی سیٹ پر کون آئے گا؟
سٹیٹ ویوز کی رپورٹ

راجہ محمد فاروق حیدر خان کا اہلیانِ راولاکوٹ و سدھنوتی کے نام اہم پیغامبسم اللہ الرحمٰن الرحیماللہ رب العزت کے فضل و کرم...
09/08/2026

راجہ محمد فاروق حیدر خان کا اہلیانِ راولاکوٹ و سدھنوتی کے نام اہم پیغام

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اللہ رب العزت کے فضل و کرم اور عوام کے تعاون اور دعاؤں سے الحمدللہ! مظفرآباد، میرپور ڈویژنز اور مہاجرین کے حلقوں میں ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ نون واضح اکثریت کے ساتھ حکومت سازی کی پوزیشن میں ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ باغ اور حویلی سے بھی ہماری جماعت سرخرو ہو کر عوامی امنگوں کی ترجمان حکومت تشکیل دے گی۔

اہلیانِ راولاکوٹ و سدھنوتی!
آپ اس سرزمین کے وہ فرزند ہیں جنہوں نے ہر دور میں غیرت، حمیت اور قربانی کی مثال قائم کی۔ پونچھ کی مٹی نے تحریکِ آزادی کو جان دی، جمہوریت کو استحکام بخشا، اور حق و سچ کے لیے سینہ سپر رہی۔ آپ کی تاریخی جدوجہد، سیاسی بصیرت اور بے مثال حوصلہ ہماری قومی شناخت کا فخر ہے۔

میں پورے وثوق سے کہتا ہوں کہ مسلم لیگ نون کی حکومت بنتے ہی آزاد کشمیر کو درپیش معاشی، انتظامی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اور فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

میں اپنے ان ناراض بھائیوں سے بھی دل سے مخاطب ہوں۔ اختلاف اپنی جگہ، لیکن رشتے اپنی جگہ۔ *ہم نے آپ سے بات کرنی ہے، کیونکہ آپ کے بغیر یہ گھر مکمل نہیں۔* خصوصاً پونچھ کے بغیر۔

میرے نزدیک پونچھ کی شمولیت کے بغیر حکومت سازی بے معنی ہے۔*
*پونچھ کے عوام کی قربانیاں، ان کا استقامت سے جمہوریت پر یقین، اور ان کا تاریخی کردار — یہی وہ چراغ ہیں جن سے آزاد کشمیر کی سیاست روشن ہے۔

میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی عزت، وقار اور جائز حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

لیکن یاد رکھیں:
*حکومت سازی کے اس اہم عمل کا حصہ بننے کے لیے آپ کو بھی ایک قدم آگے بڑھنا ہوگا۔* اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اہلیانِ پونچھ و سدھنوتی سے میری پرخلوص اپیل ہے کہ آزاد کشمیر میں اگست کے دوسرے عشرے میں ہونے والے انتخابات میں بھرپور شرکت کریں۔ ضلع پونچھ اور ضلع سدھنوتی میں الیکشن کمیشن سے تعاون کریں تاکہ پرامن، شفاف اور باوقار انتخابی عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

آزادانہ طور پر اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں۔ جس جماعت کو آپ بہتر سمجھتے ہیں، اسے ووٹ دیں۔ فیصلہ آپ کا، اختیار آپ کا۔

میں صورتحال سے مکمل طور پر باخبر ہوں۔ ایک بھائی اور بزرگ کی حیثیت سے واضح کہتا ہوں:
ہم اس حکومت سازی کے مرحلے میں آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

آپ آزاد کشمیر کے سب سے بڑے شراکت دار ہیں۔ آپ درخشندہ تاریخ کے وارث ہیں۔ آپ ہی مستقبل کے معمار ہیں۔

آئیں، بات چیت سے راستے نکالیں۔ اختلافات کو مکالمے سے ختم کریں۔ مل کر ایک مضبوط، باوقار اور خوشحال آزاد کشمیر کی بنیاد رکھیں۔

والسلام
آپ کا بھائی
راجہ محمد فاروق حیدر خان

---

08/08/2026

ہم نے الیکشن سے قبل ضلع باغ کے تین حلقوں میں کیا دیکھا؟

گراؤنڈ زیرو رپورٹ۔

08/08/2026

آزادکشمیر الیکشن:
دھیرکوٹ میں کون کس کو پچھاڑ رہا؟
احتجاج کا اثر؟
امجد گردیزی ایڈووکیٹ کے ساتھ ایک تجزیہ

07/08/2026

آزادکشمیر الیکشن۔
🔴 شرقی و وسطی باغ —کس کی بساط الٹنے والی؟ گراؤنڈ زیرو رپورٹ

07/08/2026

آزادکشمیر:انتخابات کے تیسرے مرحلے میں حلقہ شرقی باغ کی کیفیت جہاں جہاں آج مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی قومی لیڈرشپ متحرک رہی۔

Address

13B, Street 44A, Sector F6/1
Islamabad
46200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when State Views posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share