Pakistan army lovers group

Pakistan army lovers group افواجِ پاکستان کے شہیدوں کو سلام....

❣️فخر پاکستان لیفٹیننٹ میر بالاچ بگٹی شہیدلیفٹیننٹ میر بالاچ بگٹی شہید، جنہوں نے 22 مئی 2020 کو ایک المناک طیارہ حادثے م...
11/01/2026

❣️فخر پاکستان
لیفٹیننٹ میر بالاچ بگٹی شہید

لیفٹیننٹ میر بالاچ بگٹی شہید، جنہوں نے 22 مئی 2020 کو ایک المناک طیارہ حادثے میں جامِ شہادت نوش کیا۔ وہ عید کی خوشیاں سمیٹنے، چھٹی پر کراچی جا رہے تھے کہ تقدیر نے راستے ہی میں انہیں وطن کے شہیدوں کی صف میں شامل کر لیا۔ ماں کی منتظر آنکھیں، گھر کی دہلیز اور عید کی مسکراہٹیں ہمیشہ کے لیے ادھوری رہ گئیں۔ ان کا خواب عید کی خوشی تھا، مگر نصیب میں شہادت کی عظمت لکھی تھی۔ قوم آج بھی اس جوان کی جدائی پر اشکبار ہے۔ 💔🇵🇰

اللّٰہ تعالیٰ لیفٹیننٹ بالاچ بگٹی سمیت تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
!!!🇵🇰

🇵🇰تمہارے لہو کے صدقےیہ بہار باقی ہےتمہارے لہو کے صدقےیہ گلزار باقی ہے
05/01/2026

🇵🇰
تمہارے لہو کے صدقے
یہ بہار باقی ہے

تمہارے لہو کے صدقے
یہ گلزار باقی ہے

😢😭😭
05/01/2026

😢😭😭

تونسہ شریف کے شجاع نوجوان مختار شاہ (ایف سی فورس )نے دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے وطن کے لیے جام شہادت نوش کر کے بے مثال...
23/12/2025

تونسہ شریف کے شجاع نوجوان مختار شاہ (ایف سی فورس )نے دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے وطن کے لیے جام شہادت نوش کر کے بے مثال قربانی دے دی تونسہ کی سرزمین آپ پر فخر کر رہی ہے

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنمورخہ 18.07.2025 کو مستونگ کے مقام پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا بلو...
22/12/2025

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
مورخہ 18.07.2025 کو مستونگ کے مقام پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا بلوچستان کانسٹیبلری کا جوان خورشید جمالی آج شہید ہوگئے

افواج پاکستان کا بہادر جوان مزمل اپنی جوانی اس وطن کے نام کر گیا جوانی کی عمر میں شہادت نے اُنہیں ہمیشہ کے لیے امر کر دی...
14/12/2025

افواج پاکستان کا بہادر جوان مزمل اپنی جوانی اس وطن کے نام کر گیا جوانی کی عمر میں شہادت نے اُنہیں ہمیشہ کے لیے امر کر دیا۔ اُن کی قربانی اس بات کی گواہ ہے کہ پاک دھرتی کے محافظ کبھی پیچھے نہیں ہٹتے۔ اللہ تعالیٰ اُن کے درجات بلند فرمائے اور اُن کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

جعفر ایکسپریس پر پتھر مارنے سے مسافر زخمی ایف سی اہلکار مسافر کو مرہم پٹی کر رہا ہے
09/12/2025

جعفر ایکسپریس پر پتھر مارنے سے مسافر زخمی ایف سی اہلکار مسافر کو مرہم پٹی کر رہا ہے

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن 💔🇵🇰کشمیر ضلع سدھنوتی، تحصیل بلوچ کے بہادر بیٹے محمد شیراز پاک فوج میں بلوچستان...
05/12/2025

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن 💔🇵🇰
کشمیر ضلع سدھنوتی، تحصیل بلوچ کے بہادر بیٹے محمد شیراز پاک فوج میں بلوچستان میں ڈیوٹی کے دوران شہید ہو گئے۔
ارضِ وطن کے اس جانثار نے اپنی جان کی قربانی دے دی، اللہ پاک ان کی شہادت قبول فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
اللہ پاک شہید کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ 🤲
آمین
‏ہم اپنے شہیدوں، غازیوں اور محافظوں کے ساتھ ہیں
💚🇵🇰
اے میرے اللّٰہ تو جوانوں کی حفاظت فرما
🇵🇰⚔️🇵🇰
پاک فوج کے بہادر جوانوں پر فخر ہے! پاکستان زندہ باد! 🇵🇰😔

پیارےبھائی محمّد فیضان شہید کے اللّه پاک  درجات بلند فرماے اور جنت الفردوس میں آلا مقام عطاء فرماے آمین ثم آمین  🤲🏻🙏🏻😭😭😭
03/12/2025

پیارےبھائی محمّد فیضان شہید کے اللّه پاک درجات بلند فرماے اور جنت الفردوس میں آلا مقام عطاء فرماے آمین ثم آمین 🤲🏻🙏🏻😭😭😭

دو دوست ، دو کہانیاںفیصل اسماعیل شہید ، اسسٹنٹ کمشنر باجوڑ ، تاریخ شہادت ، 2 جولائی 2025شاہ ولی شہید ، اسسٹنٹ کمشنر میرا...
02/12/2025

دو دوست ، دو کہانیاں

فیصل اسماعیل شہید ، اسسٹنٹ کمشنر باجوڑ ، تاریخ شہادت ، 2 جولائی 2025

شاہ ولی شہید ، اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ ، تاریخ شہادت ، 2 دسمبر 2025

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ لکی مروت کے علاقے لنڈیواہ سے تعلق رکھنے والے بہادر سپوت  حولدار عارف نواز ولد...
02/12/2025

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
لکی مروت کے علاقے لنڈیواہ سے تعلق رکھنے والے بہادر سپوت حولدار عارف نواز ولد یوسف خان شبک خیل نو کنڈی ایف سی (ساوتھ) بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے۔ وطن کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے عارف نواز نے جرأت و بہادری کی نئی مثال قائم کی۔
🇵🇰
ہمیں اپنے اس ہیرو پر فخر ہے جس نے مادرِ وطن کی خاطر اپنی جان قربان کر دی۔

اللّٰہ تعالیٰ ہمارے شہید کے درجات بلند فرمائے، اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، اور پاکستان کی سرحدوں کو ہمیشہ محفوظ رکھے۔ 🤲
شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے۔
💚🇵🇰

بنوں میں شہید ہونے والے شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی وزیر ایک باصلاحیت، فرض شناس، عاجز اور محبِ وطن نوجوان افس...
02/12/2025

بنوں میں شہید ہونے والے شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی وزیر ایک باصلاحیت، فرض شناس، عاجز اور محبِ وطن نوجوان افسر تھے، جنہوں نے ہمیشہ اپنے علاقے اور عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دی۔
شاہ ولی وزیر کا تعلق جنوبی وزیرستان کے قبیلے وزیر، شاخ توجے خیل، زرمل خیل سے تھا اور وہ وانا کے علاقے غواخوا سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی، جہاں سے انہوں نے علمی اور فکری تربیت حاصل کی، جو ان کی پیشہ ورانہ زندگی میں نمایاں رہی۔
ان کی قربانی اور خدمت کا جذبہ ہر کسی کے لیے مثال ہے۔ وہ نہ صرف اپنے فرائض میں بے حد محنتی تھے بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔ ان کی شہادت نے نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ پورے علاقے کو رنجیدہ کر دیا ہے۔
اللہ تعالیٰ شہید شاہ ولی خان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر و حوصلہ دے۔
قوم ایسے بہادر، ایماندار اور فرض شناس افسران پر ہمیشہ فخر کرتی ہے، جو اپنے فرائض کی ادائیگی میں اپنی جان کو بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔
شاہ ولی خان کی یاد اور ان کی خدمات ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

Address

Islamabad
00000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan army lovers group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share