Pakistanio ki awaz

Pakistanio ki awaz Allah Sab se bara hy

سعودی پولیس کا بڑا اقدام: باجوڑ کے 3 شہریوں کے قاتل 2 ملزمان گرفتار، دیگر کی تلاش جاریسعودی عرب کی پولیس نے اہم کارروائی...
16/08/2026

سعودی پولیس کا بڑا اقدام: باجوڑ کے 3 شہریوں کے قاتل 2 ملزمان گرفتار، دیگر کی تلاش جاری

سعودی عرب کی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے باجوڑ سے تعلق رکھنے والے تین پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے میں ملوث دیگر روپوش ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چند روز قبل سعودی عرب میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں باجوڑ کے تین محنت کشوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعے کے فوری بعد مقامی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دو اہم ملزمان کو سراغ لگا کر حراست میں لے لیا۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور جرم میں ملوث باقی تمام افراد کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اس خونریز واقعے کے بعد سعودی عرب میں مقیم باجوڑ کے رہائشیوں اور مقتولین کے لواحقین نے ملزمان کی فوری گرفتاری پر راحت کا اظہار کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ضروری اعلان !اگر کسی شخص کے پاس مبینہ جعلی پاکستانی شناختی کارڈ یا مشکوک شناختی دستاویز ہونے کا شبہ ہو تو خود کارروائی ک...
10/08/2026

ضروری اعلان !

اگر کسی شخص کے پاس مبینہ جعلی پاکستانی شناختی کارڈ یا مشکوک شناختی دستاویز ہونے کا شبہ ہو تو خود کارروائی کرنے کے بجائے متعلقہ سرکاری اداروں کو اطلاع دیں تاکہ معاملے کی قانونی طور پر تصدیق کی جا سکے۔

یہ معلومات عوامی آگاہی اور قانونی طریقہ کار سے متعلق رہنمائی کے مقصد سے شیئر کی جا رہی ہیں۔ کسی فرد یا گروہ کو بغیر تصدیق کے غیر ملکی یا جعل ساز قرار نہ دیں۔

Digital — عوامی آگاہی کے لیے ذمہ دارانہ صحافت

جب علاقے کے سارے چور اکھٹے ہوجائیں تو سمجھ لینا کہ تھانیدار ایماندار اگیاہے
02/08/2026

جب علاقے کے سارے چور اکھٹے ہوجائیں تو سمجھ لینا کہ تھانیدار ایماندار اگیاہے

21/07/2026

حضرت مولانا فضل رحمان صاحب کے خلاف بکواس کرنیوالے فیاض الحسن چوہان کی اصلیت کی کہانی
ٹک ٹاکر حریم شاہ کی زبانی
ضرور سنیئےگا اور شیئر بھی کیئے گا

پاکستان ہرمشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوتا ہے لیکن اس کے برعکس سعودی کفیل پاکستانیوں کے ساتھ بہت سخت ...
18/07/2026

پاکستان ہرمشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوتا ہے لیکن اس کے برعکس سعودی کفیل پاکستانیوں کے ساتھ بہت سخت زیادتیاں اور ظلم کرتے ہیں
ان سے ہزاروں ریال وصول کرکے بھی ان کے اقامے رینیو نہیں کرواتے اور الٹا ان کے اقاموں پر خروب لگا کر سعودی عرب سے ڈیپورٹ کروادیتے ہیں
ائے روز،ایک نئ مشکل سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کا انتظار کرتی ہے
اس ظلم پر ان کے خلاف کوئی آواز بھی نہیں اٹھائی جاسکتی
سعودی عرب کے حکمران صرف اپنی عوام کا سوچتے ہیں
پاکستانیوں کے ساتھ بھیڑ بکریوں جیسا سلوک کرتے ہیں سعودی عرب کے عوام
اخر کیوں
اج سعودی عرب پر مشکل وقت ہے اور جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں تو
سب سے پہلے پاکستان نے لببیک کہتے ہوئے
سعودی عرب کی حفاظت کے لیے اور سعودی عرب کی حفاظت اور بقاء کی خاطر اہنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے کے لیے اپنی پاک فوج سعودی عرب کے مختلف بارڈ پر تعینات کردی ہیں
اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری بھی سعودی عرب کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے کےلیے ہمہ وقت تیار ہیں
سعودی عرب کے حکمرانوں سے اپیل ہے کہ خداراہ پاکستانیوں کے لیے اسانیاں پیدا کریں
اور اپنے سعودی شہریوں کو جو پاکستانیوں کے کفیل ہیں انہیں سخت انتباء کریں پاکستانیوں کے ساتھ زیادتیاں اور ظلم کرنیوالوں کے خلاف سعودی حکومت انتہائی سخت قانونی کاروائیاں کریگی
تاکہ ان کفیلوں کو لگام لگایا جاسکے
پاکستان سعودی عرب دوستی اور بھائی چارہ زندہ باد
پوسٹ کنندہ پاکستانیوں کی آواز

11/07/2026
پشاور: ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون، محمد اعجاز خان (PSP) نے آج اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے پر ...
09/07/2026

پشاور: ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون، محمد اعجاز خان (PSP) نے آج اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے پر ایف آئی اے پشاور زون کے افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اس موقع پر محمد اعجاز خان (PSP) نے افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو دیانتداری، شفافیت اور قانون کے مطابق انجام دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بروقت انصاف اور بہتر خدمات کی فراہمی، بدعنوانی کے خاتمے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ایف آئی اے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیم ورک، میرٹ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Address

Saudi Arabia
Islamabad
1966

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistanio ki awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share