Q News HD

Q News HD News Tv Web

جیکب آباد میاں محمد عثمان جیکب آباد میں جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں میر رافع حس...
14/08/2026

جیکب آباد میاں محمد عثمان
جیکب آباد میں جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں میر رافع حسین جکھرانی نے بطور ئے مہمان ئے خاص شرکت کی۔

میر رافع حسین جکھرانی ڈپٹی کمشنر شہزاد احمد ساہی اور ایس ایس پی فیضان علی نے قومی پرچم لہرا کر تقریب کا افتتاح کیا۔

تقریب میں قومی ترانہ پیش کیا گیا اور مختلف اسکولوں کے بچوں نے ٹیبلوز پیش کیے۔ تقریب میں پاکستان کی خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی، جبکہ پاک فوج کے شہداء کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب میں سیاسی، سماجی، مذہبی و دیگر ضلع جیکب آباد کے معززین اور عوام نے بہرپور شرکت کی۔ Q News HD

05/08/2026

جیکب آباد میاں محمد عثمان
عالم اسلام کی طرح جیکب آباد میں بھی چھلم امام حسین علیہ السلام بڑے ادب واحترام سے منایا گیا مزید کیو نیوز کی اس رپورٹ میں

18/07/2026

خيرپور میاں محمد عثمان
خیرپور ۾ بدامني عروج تي
ڊاڪٽر سويرا لاشاري کان ڦر، رڪشا بيھاري پستول جي زور تي نياڻي کي ڌمڪيون ڏئي ڪري، سامان، موبائل، رقم ۽ سونا زيور لاٿا ويا ڊاڪٽرياڻي احتجاج دوران خوف ۾ مبتلا روئي رهي آھي، پوليس بيوس بڻيل.. ڏوھاري به لغام بڻجي ويا
Q News HD

کوئیٹہ میاں محمد عثمان شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی آٹھویں برسی کے موقع پر سراوان ہاؤس، کوئٹہ میں منعقدہ تعزیتی...
13/07/2026

کوئیٹہ میاں محمد عثمان
شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی آٹھویں برسی کے موقع پر سراوان ہاؤس، کوئٹہ میں منعقدہ تعزیتی و دعائیہ تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے سیاسی، سماجی، قبائل رہنماؤں، کارکنوں، دوستوں اور عوام کی محبت، دعاؤں کے ساتھ شرکت کی ۔۔
نواب زادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ان تمام کی شرکت۔
میرے خاندان کے لیے اس دن کو مزید باوقار بنا دیا ۔

میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، معزز وزراء، سیاسی قائدین، قبائلی عمائدین، پارٹی کارکنان اور ہر اس فرد کا تہہِ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے شہیدِ وطن کو خراجِ عقیدت پیش کیا، فاتحہ خوانی میں شرکت کی اور ہمارے غم کو اپنا غم سمجھا۔

میرے والد نے ہمیں یہ سبق دیا کہ وطن سے محبت صرف الفاظ سے نہیں بلکہ کردار، استقامت اور قربانی سے ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی وحدت، بلوچستان کے امن، جمہوریت اور عوام کی خدمت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، اور یہی ان کی سب سے بڑی میراث ہے۔

ان شاء اللہ، میں اپنے والدِ شہید کے مشن، ان کے نظریات اور عوام کی خدمت کے سفر کو پوری دیانت، خلوص اور عزم کے ساتھ جاری رکھنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہیدِ وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے درجات بلند فرمائے، ان کی کامل مغفرت عطا فرمائے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق دے۔
آمین
پاکستان ہمیشہ زندہ باد🇵🇰
Q News HD

کوئیٹہ میاں محمد عثمان افسوس ناک خبرزیارت سے اغوا کئے گئے مزید 21 پولیس اہلکاروں کی لاشیں پہاڑ سے برآمد۔*مجموعی طور پر ک...
08/07/2026

کوئیٹہ میاں محمد عثمان
افسوس ناک خبر
زیارت سے اغوا کئے گئے مزید 21 پولیس اہلکاروں کی لاشیں پہاڑ سے برآمد۔
*مجموعی طور پر کل سے اب تک35 پولیس اہلکار کو زیارت میں شھید کیا گیا ہے۔۔۔ جبکہ ایک دن پہلے ہنہ وڑک میں کئی مقامی افراد کو شھید کیا گیا تھا۔ذرائع

جیکب آباد میاں محمد عثمان جیکب آباد پولیس اور وفاقی سول حساس ادارے کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی**قیمتی نوادرات کی اس...
07/07/2026

جیکب آباد میاں محمد عثمان
جیکب آباد پولیس اور وفاقی سول حساس ادارے کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی*
*قیمتی نوادرات کی اسمگلنگ اور چوری میں مبینہ طور پر ملوث بین الاقوامی و بین الصوبائی اسمگلر گرفتار، ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور دیگر اہم شواہد برآمد*

جیکب آباد پولیس نے وفاقی سول حساس ادارے کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قیمتی تاریخی نوادرات کی اسمگلنگ اور چوری میں مبینہ طور پر ملوث بین الصوبائی اسمگلر سید لال شاہ ولد سردار شاہ، سکنہ نوشہرو گنداوا، ضلع جھل مگسی، بلوچستان کو ممل لنک روڈ سے گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور تفتیش کے لیے اہم شواہد برآمد کر لیے گئے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر انکشاف کیا کہ وہ پاکستان کے مختلف تاریخی مقامات پر موجود قیمتی نوادرات کی ریکی کر کے انہیں چوری اور اسمگلنگ کرنے والے نیٹ ورک سے وابستہ رہا ہے۔ ملزم نے حال ہی میں موہن جودڑو میں نمائش کے لیے رکھے گئے قیمتی نوادرات کا جائزہ لیا اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ ڈکیتی کا منصوبہ بنایا۔ اس مقصد کے لیے مبینہ طور پر مقامی افراد کو بھی شامل کیا گیا تاکہ قیمتی نوادرات چوری کر کے بلوچستان کے راستے بیرونِ ملک اسمگل کیے جا سکیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم ایک منظم بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک سے مبینہ طور پر وابستہ ہے، جو پاکستان کے مختلف علاقوں سے قیمتی نوادرات اور نایاب تاریخی اشیاء کی اسمگلنگ میں سرگرم رہا ہے۔ برآمد ہونے والے شواہد اور تفتیش کی روشنی میں ملزم کے دیگر ساتھیوں، سہولت کاروں اور اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔

یہ کامیاب کارروائی انچارج سی آئی اے، شاہین فورس، آئی ٹی برانچ اور وفاقی سول حساس ادارے کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر انجام دی۔

جیکب آباد پولیس اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قومی تاریخی ورثے کے تحفظ، نوادرات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خاتمے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں ہر صورت جاری رکھی جائیں گی۔
Q News HD

26/06/2026

جیکب آباد میاں محمد عثمان
جیکب آباد ایس ایس پی رٹائرڈ کیپٹن فیضان علی کی جیکب آباد کی سکیورٹی کے بارے میں میڈیا سے گفتگو مزید کیو نیوز کی اس رپورٹ میں
Q News HD

اہم اطلاع محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر امن و امان خراب کرنے، فرقہ وارانہ منافرت، اشتعال انگیزی اور نفرت انگیز مواد...
16/06/2026

اہم اطلاع
محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر امن و امان خراب کرنے، فرقہ وارانہ منافرت، اشتعال انگیزی اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،
ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن (ر) فیضان علی۔

جیکب آباد (میاں محمد عثمان) جیکب آباد میں ایک گھنٹے کے اندر تین موٹر سائیکلیں چوری، شہریوں کا شکارپور ناکہ پر شدید احتجا...
16/06/2026

جیکب آباد (میاں محمد عثمان)
جیکب آباد میں ایک گھنٹے کے اندر تین موٹر سائیکلیں چوری، شہریوں کا شکارپور ناکہ پر شدید احتجاج۔

نظیر احمد کی CD 2026، وقاص احمد کی Dream 2026 اور احمد علی جکراڻي کی CD 2026 نامعلوم چور لے اڑے۔

متاثرین نے شکارپور ناکا پر ٹائر جلا کر احتجاج اور شدید نعرے بازی کی۔

شہریوں نے پولیس سے فوری کارروائی، موٹر سائیکلوں کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

Address

Mohalla Garhi Sabbayo Jcd
Jacobabad
JACOBABAD

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Q News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Q News HD:

Shortcuts

Share